ہفتہ, مارچ 7, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

گورنروں کے رول پر اٹھ رہے ہیں سوال

Rubina by Rubina
جنوری 12, 2023
in بھارت, سیاست
254 0
0
گورنروں کے رول پر اٹھ رہے ہیں سوال
675
SHARES
568
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

پیر کے روز تامل ناڈو کے گورنر نے اسمبلی سے اس وقت واک آئوٹ کیا جب وزیراعلیٰ اسٹالن نے ایک قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا کہ صرف وہی تقریر ہی اسمبلی کے ریکارڈ پر جائے گی جوکہ موسم سرما کے پہلے اجلاس میں گورنر کو پڑھنے کے لئے دی گئی تھی۔ یعنی صرف ریاستی سرکار کے ذریعہ منظورشدہ متن اسمبلی کی کارروائی کا حصہ ہوگا۔ یہ غیرمعمولی صورت حال ہے اور ہندوستان کی کئی ریاستوں بطور خاص جنوبی ہندوستان میں جہاں جہاں غیربی جے پی کی سرکاریں ہیں گورنر اور ریاستی سرکاروںکے درمیان ٹکرائو ہورہا ہے۔
مرکز صوبائی گورنروںکو مقررکرتا ہے۔ 2014سے تامل ناڈو، کیرالہ، تلنگانا کی ریاستوں میں جہاں ڈی ایم کے، بایاں محاذ اور ٹی آر ایس اقتدار میں ہیں۔ تقریباً یہی صورت حال ہے۔ ان ریاستوں میں تنازعات چل رہے ہیں۔ ان ریاستوں کی منتخب حکومتوں کا الزام ہے کہ ان کی ریاستوں کے گورنر بی جے پی کے پراکسی کے طورپر کام کر رہے ہیں۔ ا س کے علاوہ تلنگانا میں گورنر ریاستی سرکار پر الزام لگا رہے ہیںکہ وہ غیرجمہوری انداز سے کام کررہے ہیں۔ ڈی ایم کے نے اور ٹی آر ایس نے صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو سے شکایت کی ہے کہ گورنر غیرمناسب طریقے سے کام کاج میں مداخلت کر رہے ہیں۔ ڈی ایم کے نے گورنر سے ہٹائے جانے کا مطالبہ کیا۔ یہی صورت حال مغربی بنگال میں میں بھی دیکھی گئی جہاں وزیراعلیٰ ممتابنرجی اور موجودہ گورنر سے پہلے گورنر کے عہدے فائز رہے جگدیپ دھنکڑ کئی ایشوز پر لڑتے جھگڑتے رہے۔ حالات اس وقت بدلے جب دھنکڑ کو ہندوستان کا نائب صدر جمہوریہ بنایا گیا۔ اس سے قبل وزیراعلیٰ مغربی بنگال کی حکومت نے اسمبلی میں ایک قرارداد پاس کرکے مطالبہ کیا تھا کہ وزیراعلیٰ کو ہی ریاستی یونیورسٹیوںکا چانسلر بنایا جائے اور 17ریاستی یونیورسٹیوں کے چانسلر کے عہدے سے دھنکڑ کا نام ہٹایا جائے۔ جوکہ گورنر ہونے کی وجہ سے ان یونیورسٹیوںکے چانسلر تھے۔
کم وبیش یہی صورت حال دہلی میں بھی ہے۔ دہلی میں لیفٹیننٹ گورنر مرکزی سرکار کا نمائندہ ہوتا ہے اورمرکزی سرکار ہی اس کو مقررکرتی ہے۔ دہلی میں 2014سے عام آدمی پارٹی اور مختلف لیفٹیننٹ گورنروںکے درمیان ٹکرائو کی خبریں قومی اخباراورمیڈیا کی سرخیوںمیں رہی ہیں۔ چاہے اس میں نجیب جنگ ہوں، انل بیجل ہوں یا موجودہ ونے کمار سکسینہ۔ الزام ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر کا آفس عام آدمی پارٹی کی سرکار کی اسکیموں، احکامات میں مداخلت کر رہا ہے یہ الزام ہے عام آدمی پارٹی کا۔ عام آدمی پارٹی کا کہنا ہے کہ عوامی فلاح وبہبودکے کاموں مثلاًمحلہ کلینک اور اسکولوں کو بہتر بنانے کی اسکیموں میں گورنر اڑچن ڈال رہے ہیں۔ عام آدمی پارٹی گورنر پر کرپشن کے الزامات لگاتی ہے۔ ان کے خلاف دھرنے دیتی ہے اور اروند کجریوال کی حکومت میں جو سرکاری افسران تعینات ہیں ان کے کام کاج میں اور ان کی تقرریوںمیں بھی رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں۔ عدالتوں میں یہ سوال بھی بار بار ابھرا ہے کہ دہلی میں سرکار کا ہیڈ کون ہے؟ دہلی ہائی کورٹ نے ایل جی کی حمایت میں فیصلہ صادر کیا تھا جبکہ سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ آیا ہے کہ منتخب حکومت کے مشوروںپر عمل کرنا لیفٹیننٹ گورنر کی مجبوری ہے۔
کچھ سال قبل کم وبیش یہی صورت حال پانڈیچری میں پیش آئی۔ پانڈیچری میں ریاستی حکومت اور سابق گورنر کرن بیدی کے درمیان تصادم کی خبریں سرخیوں میں رہیں۔ پانڈیچری کی لیفٹیننٹ گورنر کرن بیدی(سابق آئی پی ایس) کانگریس کی قیادت والی سرکار پر دبائو ڈال کر ان کے کام کاج میں رکاوٹیں پیدا کرتی رہیں۔ مگر کرن بیدی نے بعض اوقات تو مرکز کے ذریعہ عائد کی گئی حدوں تک کو عبورکیا اور کئی موقعے ایسے آئے جب مرکزی سرکار کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔آخرکار کچھ دن بعد مرکز نے کرن بیدی کو واپس بلا لیا۔

Previous Post

دماغ کی لہروں کو جملوں میں ڈھالنے والا آلہ

Next Post

گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ پرویز الہی کے اعتماد کا ووٹ تسلیم کرلیا

Next Post
گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ پرویز الہی کے اعتماد کا ووٹ تسلیم کرلیا

گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ پرویز الہی کے اعتماد کا ووٹ تسلیم کرلیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist