اتوار, مئی 11, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

آج سے گیٹ وے آف انڈیا پر بحریہ کی سہ روزہ نمائش کا آغاز

Rubina by Rubina
دسمبر 3, 2022
in بھارت, سیاست
187 0
0
آج سے گیٹ وے آف انڈیا پر بحریہ کی سہ روزہ نمائش کا آغاز
246
SHARES
215
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ممبئی کے تاریخی مقام گیٹ آف انڈیا پر آج یعنی ۲؍ دسمبر سے ۴؍ دسمبر تک ہندوستانی بحریہ کی نمائش منعقد ہونے والی  ہے جسےانگریزی میں’ ` بیٹنگ ریٹریٹ اینڈ ٹیٹو ‘کا نام دیا گیا ہے۔اس سلسلہ میں ان تینوں کے دوران ٹریفک اور آمدورفت کے تعلق سے انتظامیہ نے کئی طرح کی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
ٹریفک پولیس نے   ریگل سرکل سے ریڈیو کلب تک ایک دن کیلئے شہریوں کی گاڑیوں کی آمدورفت پر مکمل طور پر  پابندی لگا دی ہے۔ ساتھ ہی ٹریفک پولیس نے   ٹریفک کو دیگر راستوں پر منتقل کرنے کے   تعلق سے   عوامی سطح پر ایک  ایڈوائزری جاری کی ہے۔ اس ایڈوائرزی  کے مطابق ۲؍ دسمبر (جمعہ) کو پروگرام میں شرکت کیلئے آنے والی وی وی آئی پی شخصیات کی سیکوریٹی کے پیش نظر سانتا کروز سے باندرہ ورلی سی لنک تک اور وہاں سے  ریگل سرک تک آنے والے راستوں سے گزرنے والی گاڑیوں کی آمد و رفت میں بھی ایک طے شدہ وقت تک تبدیلی کی گئی ہے۔
ایک ماہ کیلئے کرفیو
چونکہ یہ معاملہ محکمۂ دفاع ہے  اس لئے  عوامی خطرے کے پیش نظر حفظ ماتقدم کے تحت بھیڑ بھاڑ کرنے یا عوامی مقامات پر ۵؍ سے زائد افراد کے اکٹھا ہونے پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔ایک طرح سے مخصوص علاقے  میں کرفیو نافذ کیا گیا ہے جو کہ ایک ماہ تک جاری رہے گا۔  ہندوستانی بحریہ کی تقریب کے لئے ٹریفک سے پاک کرنے کے مقصد سے ۲؍   دسمبر کو کو صبح ۱۱؍  بجے سے ۱۲؍ بج کر ۳۰؍ منٹ اور دوپہر ۲؍ بج کر ۳۰؍ منٹ سے شام ۵؍    بجے تک سانتا کروز سے  واکولہ، باندرہ اور باندرہ ورلی سی لنک سے حاجی علی ، ایئر انڈیا ہوتے ہوئے ریگل سرکل تک گاڑیوں کی آمد و رفت کو روک دیا جائے گا۔
شہریوں کیلئے مختلف پابندیاں
اس کے علاوہ ممبئی پولیس نے عوامی مقامات پر سماج دشمن عناصر کے خطرے کے پیش نظر ۴؍ دسمبر تا ۲؍ جنوری(۲۰۲۳ء) تک عوامی مقامات پر بھیڑ بھاڑ کرنے اور ۵؍سے زائد افراد کے اکٹھا ہونے پر پابندی لگا دی ہے۔  ڈپٹی کمشنر آف پولیس ویشال ٹھاکر کے ذریعہ  جاری کردہ ہدایات کے مطابق اس عرصے کے دوران کسی بھی تقریب کے دوران لاؤڈ اسپیکر بجانے، پٹاخہ  پھوڑنے  اور ساؤنڈ سسٹم کا استعمال کرنے پر مکمل طورپر پابندی ہوگی۔ حتیٰ کہ  کسی سماجی و سیاسی میٹنگ منعقد کرنے، کاروباری پروگرام کرنے کیلئے پولیس سے پیشگی اجازت لینی ضروری ہوگی۔ اتنا ہی نہیںشادی بیاہ کی تقریب یا  سوسائٹی میں کسی بھی مسئلہ پر کی جانے والی میٹنگ کے لئے بھی  مقامی پولیس سے اجازت لینی ضروری ہوگی۔  ہدایت نامے کے مطابق اس کے علاوہ سرکاری و غیر سرکاری اداروں ، اسکول کالج اور عوامی اداروں میں بھی عائد کردہ پابندیوں کا اطلاق ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی لائسنس شدہ ہتھیار جس میں پستول، ریوالور اور تلوار وغیرہ شامل ہیں ، ان کے استعمال یا ساتھ لے کر چلنے پر پابندی ہوگی۔ یعنی اس دوران ان ہتھیاروں کا لائسنس لوگوں کیلئے کارگر نہیں ہوگا۔  یاد رہے کہ  بحریہ کی اس تقریب کے دوران فوجی اہلکار  اپنی کارکردگیوںکا عملی نمونہ پیش کریں گے اور اسلحہ نیز جہازوں کا استعمال بھی کرکے دکھائیں گے-

Previous Post

سچن، گہلوت تنازع

Next Post

پی ایم ایل اے معاملے میں ای ڈی نے چھتیس گڑھ چیف منسٹر کے ڈپٹی سکریٹری کو کیاگرفتار

Next Post
پی ایم ایل اے معاملے میں ای ڈی نے چھتیس گڑھ چیف منسٹر کے ڈپٹی سکریٹری کو کیاگرفتار

پی ایم ایل اے معاملے میں ای ڈی نے چھتیس گڑھ چیف منسٹر کے ڈپٹی سکریٹری کو کیاگرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist