مضافاتی علاقوں کے بعد خسرہ کی وبا اب ممبئی شہر کے پاش علاقوں میں بھی پھیلنے لگی ہے۔ اب تک جتنے بھی مریض سامنے آئے ہیں، وہ زیادہ تر مضافات کے جھوپڑپٹی علاقوں کے ہیں لیکن اب خسرہ کے معاملات اونچی سوسائٹیوں میں بھی سامنے آرہےہیں۔ خسرہ کے ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں ۳؍ نئے وارڈ شامل کئے گئے ہیں جن میں سے ۲؍ ممبئی شہر کے ہیں۔ بی وارڈ ، ڈی وارڈ اور ٹی وارڈ ۔ ایم ایسٹ وارڈ کے محکمۂ صحت کے ایک افسر نے بتایا کہ ان تینوں وارڈوں میں ۴؍ بچوں کےخسرہ سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ تاہم مشتبہ مریضوں کی تعداد اس سے زیادہ ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ مضافات کی جھوپڑپٹیوں میں خسرہ کے مشتبہ اور متاثرہ مریض پائے گئے تھے لیکن اب یہ پاش علاقوں میں بھی پھیل رہا ہےجس کی وجہ سے میونسپل محکمۂ صحت کو الرٹ رہنے کی ہدایت دے دی گئی ہے ۔شہر و مضافات میں خسرہ کی وبا کے تیزی سے پھیلنے کا اندازہ پیر کو اندھیری کی ایک سالہ بچی اور وڈالا کے ۵؍ماہ کے بچے کی موت سے لگایا جاسکتا ہے۔اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد ۱ب ۱۵؍ ہوگئی ہے_
اندھیری کے وارڈ کے محکمۂ صحت کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ مہلوک بچی اندھیری کے پاش علاقے میں رہتی تھی اور گزشتہ۲؍ ماہ سے دل کی بیماری کی وجہ سے پہلے اسے ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ بعد ازیںمیونسپل اسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی ۔
ٹی وار ڈ کے میڈیکل افسر ڈاکٹر راہل سالونکھے نے کہا کہ ان کے وارڈ میں واقع بلڈنگوں میں خسرہ کے۳؍مشتبہ مریض پائے گئے ہیںجن میں سے صرف ایک مریض کے خسرہ سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس وبا کو روکنے کیلئے یہاں عوام میں بیداری کیلئے بڑے پیمانے پر مہم چلائی جارہی ہے۔
ایک اور میونسپل افسر نے بتایا کہ شہر کے ڈی وارڈ کے اعلیٰ حکام نے بھی اعتراف کیا ہے کہ ان کے وارڈمیں خسرہ کے ۳؍ مریض ملے ہیں ۔ یہاں خسرہ پر قابو پانے کیلئے سبھی پرائیویٹ ڈاکٹروں اور بچوں کے ڈاکٹر س جن کے پاس اونچی عمارتوں میں رہنے والے افراد علاج کیلئے آتے ہیں ، سے کہا گیا ہے کہ اگر بخار، سردی ، کھانسی ،بدن پر خارش اور دانے کے مریض آتے ہیں_تو فوری طور پر میونسپل محکمہ ٔ صحت کو اطلاع دیں۔
شہر کے | بی وارڈ کے محکمۂ صحت کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ فی الحال ان کے وارڈ میں خسرہ کے ۲؍ تصدیق شدہ مریض پائے گئے ہیں۔ ایک آشا سدن یتیم خانہ میں، دوسرا واڑی بند ر علاقے میں واقع آشا سدن کا ۹؍ سالہ بچہ خسرہ میں مبتلا پایا گیاہے۔ دوسرے بچوں کو اس وباسے بچانے کیلئے اس بچے کو الگ تھلگ رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ واڑی بندر کے جھوپڑپٹی علاقے میں خسرے کے مزید مشتبہ مریض پائے گئے ہیں۔ بی ایم سی کی ہیلتھ ایگزیکٹیو افسر ڈاکٹر منگلا گومارے نے بتایاکہ خسرہ کے مریضوں کے مدنظر تمام وارڈ وں میں محکمۂ صحت کو نگرانی رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے _