اتوار, جون 15, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

صدرجمہوریہ کے احساسات

Rubina by Rubina
نومبر 29, 2022
in بھارت, سیاست
342 0
0
صدرجمہوریہ کے احساسات
321
SHARES
566
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہاہے کہ ایساکہا جاتا ہے کہ جیلوں میں قیدیوں کی بھیڑ بڑھ رہی ہے اورمزید جیلیں بنانے کی ضرورت ہے، یہ کیساوکاس یا ترقی ہے؟ہم مزید جیلوں کی طرف بڑھ رہے ہیں ۔ جیل تو بند ہونا چاہئے ،ہمیں ان کی تعداد کم کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں ان غریبوں کیلئے کچھ کرنے کی ضرورت ہے ، جو جیلوں میں ہیں، یہ جاننے کی کوشش کریں کہ وہ کون لوگ ہیں ؟انہوں نے جذباتی انداز میں کہا کہ جیل میں بند لوگوں کے بارے میں سوچیں ،تھپڑ مارنے کے جرم میں کئی سالوں سے جیل میں بند لوگوں کے بارے میں سوچیں ،ان کو نہ تو اپنے حقوق کا پتہ ہے نہ آئین کی تمہید کا اورنہ ہی بنیادی حقوق اور فرائض کا ، ان کے بارے میں کوئی نہیں سوچ رہا ہے ۔ان کے گھروالوں میں انہیں چھڑانے کی ہمت نہیںرہتی ، کیونکہ مقدمہ لڑنے میں ہی ان کے گھرکے برتن تک فروخت ہوجاتے ہیں ۔ دوسروں کی زندگیاں ختم کرنے والے تو باہر گھومتے ہیں ، لیکن عام آدمی معمولی جرم میں برسوں جیل میں پڑا رہتا ہے ۔ صدرجمہوریہ نے مذکورہ احساسات یوم آئین پر منعقدہ تقریب کے اختتام پر ظاہر کئے ۔اس موقع پر مرکزی وزیرقانون کرن رجیجو نے بھی اسی طرح کی رائے ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہماری توجہ نچلی عدالتوں کے بنیادی ڈھانچے پر مرکوز ہے،انہوں نے مختلف عدالتوں میں زیرالتومقدمات کی تفصیل پیش کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں 70ہزار تو ہائیکورٹوں میں 70لاکھ اورنچلی عدالتوں میں 5کروڑ مقدمات کا انبار ہے ،جن کے تصفیہ کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔
ملک کے غریب اورکمزورلوگوں کی انصاف تک عدم رسائی کوئی نیا مسئلہ نہیں ہے ۔برابرکسی نہ کسی پہلو سے اٹھایاجاتا رہتاہے ۔معمولی معمولی جرم میں لوگ برسوں جیلوں میں رہتے ہیں۔ بہت سے زیرالتوامقدمات کے چکر میںبھی جیلوں میں پڑے رہتے ہیں ۔ صرف اس وجہ سے کہ یاتو انہیں قانون کے بارے میں کوئی جانکاری نہیں ہوتی ۔یا گھروالوں کے پاس اتنے بھی پیسے نہیں ہوتے کہ وہ ان کی رہائی کیلئے وکیل کے توسط سے عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹائیں ۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ ایسے لوگ حکومت کی معافی اوررہائی کی پالیسی کے تحت بھی رہا نہیں ہوپاتے ۔ جبکہ 20-20 سال کی سزا والے قیدی پیسے خرچ کرکے ضمانت یا پیرول پر جیل سے باہر آجاتے ہیں ۔ کچھ معافی کے تحت رہا ہوجاتے ہیںاور متاثرین کوناانصافی کا احسا س دلاتے رہتے ہیں ۔شاید صدر جمہوریہ نے یہ جملہ ایسے ہی لوگوں کے بارے میں کہا ہے کہ دوسروں کی زندگیاں ختم کرنے والے تو باہر گھومتے ہیں، لیکن عام آدمی معمولی جرم میں برسوں جیل میں پڑا رہتا ہے۔غرضیکہ مصیبت میںرہتے ہیں تو صرف غریب اورکمزور لوگ ، جن کا کوئی پرسان حال نہیں ہوتا۔صدر جمہوریہ کی یہ بات سوچنے پر مجبور کردیتی ہے کہ مقدمہ لڑنے میں غریبوں کے گھروں کے برتن تک فروخت ہوجاتے ہیں-کتنی افسوس کی بات ہے کہ آزاد ہندوستان میں شہریوں کو یہ دن دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ہم ہر سال 26نومبر کویوم آئین مناتے ضرورہیں ۔اوراس کیلئے باقاعدہ تقریب کا بھی انعقاد کرتے ہیں، لیکن نہ تو اپنا محاسبہ کرتے ہیں اورنہ اس بات کا جائزہ لیتے ہیں کہ آئین کے ہر لفظ پر عمل ہورہا ہے کہ نہیں ، آئین مرتب کرنے والوںنے جس ہندوستان کا خواب دیکھا تھا ، وہ شرمندہ تعبیر ہورہا ہے کہ نہیں ۔ہر شہری کو ترقی کے یکساں مواقع حاصل ہورہے ہیں کہ نہیں۔انصاف یا عدالتوں تک ہر کسی کی رسائی ہورہی ہے کہ نہیں۔ کسی کے ساتھ ناانصافی، تفریق یا جانب داری تو نہیں ہورہی ہے ۔
صدرجمہوریہ کی یہ بات غور طلب ہے کہ قیدیوں کی تعدادگنجائش سے زیادہ ہونے کی وجہ سے مزید جیلیں بنانے کی ضرورت نہیں بلکہ جیلوں کو بند ہوناچاہئے اور ان کی تعداد کم کرنے کی ضرورت ہے ۔ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ آخر کون لوگ ہیں ، جو جیلوں میں بند ہیں ؟ کیا ان کی تعداد کم نہیں کی جاسکتی ؟ظاہر ہے کہ جس دن ہم اس پہلو سے سوچنا شروع کردیں گے اورقدم اٹھائیں گے ۔ موجودہ جیلوں میں ہی قیدیوں کی تعداد کم ہونے اورمزید کی گنجائش پیداہونے لگے گی ۔جیلوں کی تعداد بڑھانا مسئلہ کا حل نہیں ، بلکہ جرائم پر قابو پانے اورجیلوں کے قیام کا جو مقصد ہے ، اس کے مطابق سزایافتہ قیدیوں کا جائزہ لینے سے مسئلہ حل ہوگا ۔پھر جہاں نچلی عدالتوں سے لے کر سپریم کورٹ تک مقدمات کا انبار ہو، وہاں لوگوں کو آسانی سے انصاف کیسے مل سکتا ہے؟ جب حالات ایسے ہوں گے توہم بہتری کی امید کیسے کرسکتے ہیں ؟

Previous Post

انجینئر محمد خالد رشید علیگ: ہندوستان کی صدارت اور جی 20- کے چیلنجز

Next Post

500 لاپتہ افرادکو تلاش کرکےپولیس نے اہل خانہ سے ملوایا

Next Post
500 لاپتہ افرادکو تلاش کرکےپولیس نے اہل خانہ سے ملوایا

500 لاپتہ افرادکو تلاش کرکےپولیس نے اہل خانہ سے ملوایا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist