جمعہ, مارچ 6, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

فصلوں کے نقصان سے دوچارکسانوں پر حکومت کی کوئی توجہ نہیں

Rubina by Rubina
نومبر 28, 2022
in بھارت, سیاست
412 0
0
فصلوں کے نقصان سے دوچارکسانوں پر حکومت کی کوئی توجہ نہیں
315
SHARES
333
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

شندے حکومت پر سابق وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے کا الزام،کہا: اس کے بجائےمندر میں منت پوری کرنے کیلئے گوہاٹی پہنچ گئے،گورنر بھگت سنگھ کوشیاری پر بھی تنقید  خطاب کرتے ہوئے بی جےپی،ایکناتھ شندے اور دیویندر فرنویس پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی امپورٹ لیڈروں کی غلام پارٹی ہے، فرنویس نے کسانوں کو بجلی کے بل معاف کرنے کا چیلنج کیا تھا۔ آج یوم شہدا اور یوم آئین ہے۔ لیکن کیا آج آئین محفوظ ہے؟انہوںنےالزام لگایاکہ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے زیادہ بارش کی وجہ سےفصلوں کے نقصان سے دوچار کسانوں پرزیادہ توجہ نہیں دی اور اس کے بجائے  اپنی حکومت کے تحفظ کیلئےکا مکھیامندر میں منت پوری کرنے کیلئے گوہاٹی روانہ ہو گئے۔ شندےنے سنیچرکو چمبور میں کچھ پروگرام منسوخ کر دیے اور اپنے ایم ایل اے کے ساتھ گوہاٹی چلےگئے۔طویل عرصے بعد شہر سے باہر نکلتے ہوئے ٹھاکرے نے بلڈھانہ میں کسانوں کی ایک ریلی سےخطاب کیا۔سویابین کے ایک کاشتکار کے معاملے کا حوالہ دیتے ہوئے جسے فصل بیمہ کمپنی نے معاوضےکے طور پرمحض ۳۳؍ روپےادا کیے تھے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ یکم جولائی (شندے کی قیادت والی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد) سے تقریباً ایک ہزارکسان خودکشی کر چکے ہیں۔سابق وزیر اعلیٰ نےناسک ضلع میں شندے کے ایک نجومی  سےحالیہ ملاقات پرطنز کرتے ہوئےکہا’’ان کا مستقبل دہلی والوں کے ہاتھ میں ہے۔ جب وہ اپنے مستقبل کو نہیں جانتےتو ہم پرحکومت کیسےکر سکتے ہیں؟‘‘ٹھاکرے نے ایک ویڈیو بھی چلایا جس میں نائب وزیر اعلی دیویندر فرنویس کوسینا لیڈروں پر تنقید کرتے اور کسانوں کے قرض معاف کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے دیکھا  جاسکتا ہے۔لیکن سنیچر کےروز اس ریلی کے فوراً بعد، بی جے پی لیڈرنےٹویٹ کیا’’بقایا بلوں کومعاف کرنے کا حکم ۲۲؍نومبر کو ہی جاری کیا جاچکاہے۔‘‘ ٹھاکرے نے گورنرکوشیاری کو بھی نہیں بخشا جنہیں وہ کچھ عرصے سے چھترپتی شیواجی کے بارےمیں مؤخر الذکر کے متنازعہ ریمارکس پر نشانہ بنا رہےہیں۔انہوں نے کہا ’’میں اسعہدے کا احترام کرتا ہوں، لیکن میں اس شخص کا احترام نہیں کر سکتا جو اس کالی ٹوپی کے نیچے ہے۔ہمارے بتوں کی توہین نہ کرو۔ مرکز کو گورنر کو واپس بلانا چاہیے۔‘‘ بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہاراشٹرکی صنعتوں کو گجرات کی طرف موڑ دیا گیا تاکہ وہاں کےانتخابات جیت سکیں اور اب وہ اگلے سال وہاں انتخابات جیتنے کیلئےاگلے سال کرناٹک میں ہونے والےانتخابات جیتنے کیلئے وہ شولاپور اور اکل کوٹ کوکرناٹک کے حوالے کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا’’کیاہم برداشت کرتے رہیں گے کہ ہمیں پنڈھر پور (شولاپور ضلع میں)کے بھگوان وٹھل یا سوامی سمرتھ (اکل کوٹ میں) سے ملنے کیلئے کرناٹک کو پار کرنا پڑے؟‘‘کرناٹک کے کچھ لیڈروںنےشولاپور اور اکل کوٹ کو اپنی ریاست میں ضم کرنے کا مطالبہ کیا تھا، جب کہ مہاراشٹر بیلگام، نپانی اور کاروار کے الحاق کے لیے لڑ رہے ہیں۔ٹھاکرے کی سنیچرکی ریلی ان کی حکومت کے خاتمے کے بعد ودربھ خطے میں پہلی ریلی تھی۔ بی جے پی اور کانگریس کاگڑھ ودربھ، زرعی بحران سے سب سےزیادہ متاثر ہے اور اس میں سب سے زیادہ کسانوں کی خودکشی کی اطلاع ہے۔ کسانوں تک پہنچنے کا ٹھاکرے کا اقدام ان کی حکمت عملی کا حصہ ہے کیونکہ پارٹی کے اعلیٰ عہدیداروں کی رائے ہے کہ وہ محض لوگوں کی ہمدردی کی بنیاد پر اپنی حمایت کو نہیں بڑھا سکتے


 

Previous Post

طالبعلم نے کیمیائی عناصر کے نام تیزی سے گنوانے کا ریکارڈ بنایا

Next Post

سشما اندھارے کی اگلے سال وسط مدتی انتخابات کی پیش گوئی

Next Post
سشما اندھارے کی اگلے سال وسط مدتی انتخابات کی پیش گوئی

سشما اندھارے کی اگلے سال وسط مدتی انتخابات کی پیش گوئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist