ہفتہ, مارچ 7, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

متنازع بیانات دینے والے گورنرسماج میں تنازع پیدا کرنا چاہتے ہیں:شردپوار

Rubina by Rubina
نومبر 26, 2022
in بھارت, سیاست
541 0
0
متنازع بیانات دینے والے گورنرسماج میں تنازع پیدا کرنا چاہتے ہیں:شردپوار
321
SHARES
110
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ممبئی : ریاست میں اپنی تقرری کے بعد گورنرنے متنازعہ بیانات دینے کے لیے شہرت حاصل کرلی ہے ۔ ایسا لگتا ہے کہ گورنرنے اپنا یہ مشن بنالیا ہے کہ متنازعہ بیانات دے کر سماج میں تنازعہ پیدا کی جائے ۔ یہ باتیں این سی پی قومی سربراہ شردپوار نے کہی ہیں۔پارٹی دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے شردپوارنے کہا کہ مہاتما پھلے ، ساوتری بائی پھلے اور چھترپتی شیواجی مہاراج کے بارے میں بات کرتے ہوئے گورنر جیسے عہدے پر بیٹھے شخص کو احتیاط برتناچاہئے او راگر کچھ کہنا ہی ہے تو جو سچائی ہے وہی بیان کرنا چاہئے ۔لیکن افسوس کہ ایک ایسے شخص کو مہاراشٹرمیں گورنربناکر بھیج دیا گیا ہے جسے اپنی ذمہ داری کا کوئی احساس نہیں ہے ۔شردپوار نے کہا کہ گورنر ایک آئینی عہدہ ہے ، اس عہدے کے وقار کو ملحوظ رکھنا اس عہدے پر براجمان شخص کی ذمہ داری ہے ۔ لیکن اس بارے میں کوئی کچھ بھی نہیں بولتا۔ اس کے برخلاف چھترپتی شیواجی مہاراج کے بارے میں بیان دے کر گورنر نے اپنی حد ختم کردی ہے ۔ شردپوار نے کہا کہ چھترپتی شیواجی مہاراج کے بارے میں متنازعہ بیان دینے کے بعد گورنر کا تعریفی بیان بھی سامنے آیا ہے لیکن یہ وقت گزرنے کے بعد اختیار کی گئی ہوشیاری ہے ۔ اس لیے صدرجمہوریہ ووزیراعظم کو اس کا نوٹس لینا چاہئے ۔ ایسے شخص کے پاس ذمہ داری دینا کسی طور مناسب نہیں ہے ۔کرناٹک اور مہاراشٹر کے درمیان پیدا ہونے والے تنازعہ کے بارے میں شردپوار نے کہا کہ کرناٹک کے وزیر اعلیٰ نے مہاراشٹر کے کچھ گا¶ں پر دعویٰ کیا ہے ، لیکن ہم کئی سالوں سے بیلگا¶ں، کاروار، نیپانی سمیت دیگر گا¶ں کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اب کرناٹک کے وزیر اعلیٰ مہاراشٹر کے کچھ گا¶ں مانگ رہے ہیں، لیکن اگر وہ بیلگا¶ں، کاروار، نیپانی چھوڑ نے والے ہوں تو انہیں کیا دیا جا سکتا ہے ؟ اس پر بات چیت ہوسکتی ہے ۔لیکن بغیرکسی وجہ کے کوئی بھی مطالبہ کرنا عقل مندی کی دلیل ہرگز نہیں ہے ۔ گجرات انتخابات کے لیے مہاراشٹر میں تعطیل دیئے جانے پر شردپوار نے کہا کہ گزشتہ 50-55سالوں میں کبھی نہیں سنا کہ کسی دوسری ریاست میں انتخابات کے لیے اپنی ریاست میں چھٹیاں دی گئی ہوں۔ اس سے ایسا لگتا ہے کہ گجرات کی صورت حال تشویشناک ہے ۔ شردپوار نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کل جو باتیں کہی ہیں اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ بہت صاف ستھرا موقف ہے ۔ ان تمام تقرریوں میں عدالت کو بتانے کا وقت آگیا ہے ۔ اب تک سپریم کورٹ صاف اور صاف بات نہیں کر رہی تھی لیکن اب اس نے بولنا شروع کر دیا ہے ۔ یہ بات عدالت بھی دیکھ رہی ہے کہ کس طرح اقتدار کا غلط استعمال ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں کسان آج پریشان ہیں۔ یہ پہلی بار ہے کہ کسان خود کو اس طرح شدید بحران میں پارہے ہیں۔ ان کے ساتھ کھڑا ہونا ریاستی حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن حکومت ٹھوس قدم اٹھاتی نظر نہیں آتی جو نہایت افسوسناک ہے ۔

Previous Post

راہل گاندھی کی بھارت جوڑویاترا کھنڈوا ضلع تک پہنچ گئی ، پرینکا گاندھی بھی شامل

Next Post

سو شل میڈیا پر ویڈ یو وائر ل کرنے والے راشد عرف وکاس سکندرآباد پولیس کی حراست میں

Next Post
سو شل میڈیا پر ویڈ یو وائر ل کرنے والے راشد عرف وکاس سکندرآباد پولیس کی حراست میں

سو شل میڈیا پر ویڈ یو وائر ل کرنے والے راشد عرف وکاس سکندرآباد پولیس کی حراست میں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist