پیر, جون 16, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

کمبوڈیا : وزرائے دفاع کی کانفرنس میں راج ناتھ سنگھ کی شرکت

Rubina by Rubina
نومبر 25, 2022
in بھارت, سیاست
266 0
0
کمبوڈیا : وزرائے دفاع کی کانفرنس میں راج ناتھ سنگھ کی شرکت
433
SHARES
281
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ہند بحرالکاہل خطے میں ہوبعض سرگرمیوں اور واقعات کی وجہ سے ممالک کے درمیان باہمی اعتماد میں کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے خطے میں امن و استحکام متاثر ہوا ہے ۔ ہندوستان بین الاقوامی قوانین کے مطابق تمام سمندری تنازعات کے حل کے حق ہے۔  میڈیارپورٹس کے مطابق بدھ کو کمبوڈیا میں جاری  آسیان ممالک کے وزرائے دفاع کی ۹؍ویں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہندوستان تمام ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتے ہوئے بات چیت کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل کے حق میں ہے۔ یہ ہند بحرالکاہل خطے میں بین الاقوامی قواعد و ضوابط پر مبنی ایک آزاد، خودمختار اور جامع نظام کی بھی وکالت کرتا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہندوستان  کو خطے میں بعض پیچیدہ سرگرمیوں اور واقعات پر تشویش ہے کیونکہ ان سے باہمی اعتماد ختم ہوا ہے اور خطے کا امن و استحکام متاثر ہوا ہے۔ ہندوستان جہاز رانی کی آزادی، بلا روک ٹوک قانونی تجارت، سمندری تنازعات کے پرامن حل اور بین الاقوامی قوانین کی تعمیل پر زور دیتا ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ بحیرہ جنوبی چین سے متعلق ضابطہ اخلاق بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہوگا اور کسی بھی ملک کے جائز حقوق اور مفادات نظرانداز نہیں ہو ں گے۔وزیر دفاع نے اپنے خطاب میں یہ بھی  کہا کہ یہ ملاقات ایک  ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب دنیا میں کئی جگہوں پر تخریبی سیاست کی وجہ سے تنازعات بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  پرامن ہند پیسفک  جس کے مرکز میں آسیان ہو دنیا میں سلامتی اور خوشحالی کے لئے ضروری ہے۔  کانفرنس۱۰؍ آسیان ممالک اور۸؍ دیگر اتحادی ممالک کی شرکت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ فورم نہ صرف علاقائی سلامتی بلکہ دنیا بھر میں امن کا علمبرداربن سکتا ہے۔
راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ دہشت گردی اس وقت دنیا کو درپیش سب سے بڑا خطرہ ہے اور اسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کیونکہ ہر خطہ اس سے متاثر ہے۔ دہشت گرد تنظیموں نے ٹیکنالوجی کی مدد سے سازبازی کر لی ہے اور سائبر کرائمز نے بھی سائبر حملوں کی شکل اختیار کر لی ہے۔ حکومتیں اور دیگر عناصر بھی نئی ٹیکنالوجی استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے علاوہ توانائی اور غذائی تحفظ جیسے چیلنجز بھی کووڈ عالمی  وبا کے بعد سر اٹھا رہے ہیں۔ ہندوستان کا خیال ہے کہ علاقائی سلامتی کے اقدامات باہمی مشورہ اور ترقی پر مبنی ہونے چاہئیں جس میں اتفاق رائے کی جھلک دکھائی دینی چاہئے۔  انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان آسیان ممالک کے ساتھ ساتھ خطے میں سمندری  سیکوریٹی کے ساتھ ساتھ دوسری شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے پرعزم ہے۔

 

Previous Post

آدتیہ ٹھاکرے کی تیجسوی یادو اور نتیش کمار سے ملاقات ، اہم سیاسی اُمور پر گفتگو

Next Post

پرینکا گاندھی اوررابرٹ واڈراکی بھارت جوڑویاترامیں شرکت

Next Post
پرینکا گاندھی اوررابرٹ واڈراکی بھارت جوڑویاترامیں شرکت

پرینکا گاندھی اوررابرٹ واڈراکی بھارت جوڑویاترامیں شرکت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist