پیر, جون 16, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

دہشت گردی عالمی امن کیلئےخطرناک ہے‘‘

Rubina by Rubina
نومبر 19, 2022
in بھارت, سیاست
68 0
0
دہشت گردی عالمی امن کیلئےخطرناک ہے‘‘
98
SHARES
97
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

وزیر اعظم مودی نے دہشت گردی کی فنڈنگ ​​ روکنے سے متعلق وزراء کی عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نہ صرف کئی اہم باتیں کہیں بلکہ انہیں عملی جامہ پہنانے کا راستہ بھی دکھایا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک آرام نہیں ہے کیوں کہ یہ عالمی امن کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ مودی کے مطابق ہندوستان نے دہشت گردی کی خوفناک شکل ایسے وقت میں دیکھی جب دنیا نے اسے سنجیدگی سے نہیں لیا تھا۔ہم نے ہزاروں قیمتی جانیں ضائع کی ہیں لیکن ہم نے دہشت گردی کا بہادری سے مقابلہ بھی کیا ہے۔
مودی نے اس کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کلیدی خطبے میں کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ دہشت گردی کا ایک واقعہ کئی لوگوں پر حملہ ہے، ایک جان کا نقصان کئی لوگوں کا نقصان ہے۔ اس لئے ہم اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے جب تک دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا نہیں جاتا۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں کسی کو یہ بتانے کی ضرورت نہیں ہے کہ دہشت گردی کے خطرات کیا ہیں لیکن آج بھی کچھ لوگ دہشت گردی کے بارے میں کچھ غلط فہمیاں رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی کو اسی وقت شکست دے سکتے ہیں جب ہم اس کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘ کا مشترکہ اور متحد ویژن اپنائیں گے۔
واضح رہے کہ اس کانفرنس میں دنیا بھر کے ممالک سے داخلی سلامتی کے وزراء اور حکام جمع ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ بدلتے وقت کے ساتھ دہشت گردی کی جہتیں بھی بدل رہی ہیں اور اب یہ چیلنج بہت بڑا ہو گیا ہے۔ دہشت گرد تنظیمیں جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہی ہیں، اس لئے عالمی برادری کو بھی ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھا دینا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اگر عالمی برادری متحد ہو کر دہشت گردی کے لئے استعمال ہونے والی رقوم کے بہاؤ کو روکنے کے لئے ’ٹریک، ٹریس اور ٹیکل‘ کی پالیسی اپنائے تو اس پر کافی حد تک قابو پایا جا سکتا ہے۔‘‘ وزیر اعظم نے دہشت گردی کی ریڑھ کی ہڈی کو توڑنے کے لئےمنظم جرائم اور بنیاد پرستی کے نظریے کے خاتمے پر بھی زور دیا۔
واضح رہے کہ ٹیرر فنڈنگ ​​روکنے کے لئے دہلی میں دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس شروع ہوئی ہے جس میں ۷۲؍ ممالک کے نمائندے شرکت کررہے ہیں۔ ہندوستان نے چین کو بھی دعوت نامہ بھیجا ہے۔ ان کی آمد کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے، جبکہ پاکستان اور افغانستان کو دعوت نامے نہیں بھیجے گئے ہیں۔ اس کانفرنس سے وزیر داخلہ امیت شاہ نے بھی خطاب کیا ۔ انہوں نے دہشت گردی کی مالی امداد کو دہشت گردی سے زیادہ خطرناک قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے متحد ہو کر اسے روکنے کی اپیل کی۔ انہوں نے پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی، بلاشبہ، عالمی امن اور سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہےلیکن وہ سمجھتے ہیں کہ دہشت گردی کی مالی معاونت خود دہشت گردی سے زیادہ خطرناک ہے کیونکہ دہشت گردی کے ذرائع اور طریقے اسی سرمایہ سے چلتے ہیں۔ اس کے ساتھ دہشت گردی کی مالی معاونت کرکے دنیا کے تمام ممالک کی معیشت کو کمزور کرنے کا کام بھی کیا جاتا ہے۔دہشت گردی کی تمام شکلوں کی مذمت کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ معصوم جانیں لینے کے عمل کو جائز قرار دینے کی کوئی وجہ قبول نہیں کی جا سکتی۔ ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہے اور نہ اسے کسی مذہب سے جوڑنا درست ہے۔ یہ عالمی مسئلہ ہے اور اسے ہم سب کو مل جل کر سلجھانا ہو گا۔

Previous Post

ڈاکٹر وید پرتاپ ویدک: ساورکر: راہل کا کوئی قصور نہیں

Next Post

شمالی کوریا کا میزائل امریکہ تک پہنچ سکتاہے

Next Post
شمالی کوریا کا میزائل امریکہ تک پہنچ سکتاہے

شمالی کوریا کا میزائل امریکہ تک پہنچ سکتاہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist