­
مرکز نے نوٹ بندی کی ذمہ داری آر بی آئی پر ڈال دی - مسلم ٹوڈے
جمعہ, مئی 30, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

مرکز نے نوٹ بندی کی ذمہ داری آر بی آئی پر ڈال دی

Rubina by Rubina
نومبر 18, 2022
in بھارت, سیاست
321 0
0
مرکز نے نوٹ بندی کی ذمہ داری آر بی آئی پر ڈال دی
134
SHARES
97
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

مودی حکومت کی جانب سے ۸؍ نومبر ۲۰۱۶ء کو گئی نوٹ بندی کے بارے میں اب تک کوئی بات سامنے نہیں آئی تھی کہ حکومت نے کن بنیادوں پر اور کس سے مشورہ کرکے یہ خطرناک فیصلہ کیا تھا جس کی وجہ سے ملک کی معیشت اب تک ڈانواڈول ہےلیکن اب مودی حکومت کو سپریم کورٹ میں یہ بتانا ہی پڑا ہے کہ آخر کن بنیادوں پر یہ عاقبت نااندیشانہ فیصلہ کیا گیا تھا ۔ سرکار کی جانب سے سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کیا گیا ہے جس میں اس فیصلے کی پرتیں ایک ایک کھولی گئی ہیں۔ مرکز نے دعویٰ کیا ہے کہ نوٹ بندی کا فیصلہ آر بی آئی کے مشہورہ پر ہی کیا گیا تھا اور اس فیصلے کو نافذ کرنے سے پہلے تمام پہلوئوں کانہایت گہرائی سے جائزہ لیا گیا تھا۔ اس تعلق سے پیشگی تیاریاں کی گئی تھیں اور جب جب ضرورت پڑ ی فیصلوں میں ترمیم بھی کی گئی اور حالات کے مطابق فیصلے کو تبدیل بھی کیا گیا۔
مرکز نے پلہ جھاڑنے کی کوشش کی
مرکزی حکومت نے جو حلف نامہ داخل کیا ہے اس میں سب سے بڑا دعویٰ یہ کیا گیا ہے کہ نوٹ بندی کا فیصلہ مرکزی حکومت نے خود نہیں کیا تھا بلکہ اس کے لئے ریزرو بینک کی اعلیٰ سطحی باڈی سینٹرل بورڈ نے مشورہ دیا تھا ۔ مرکز کے مطابق اس مشورہ پر بھی آنکھ بند کرکے عمل نہیں کیا گیا بلکہ نوٹ بندی کا اعلان کرنے سے قبل تمام تیاریاں کی گئیں ، تمام پہلوئوں کا انتہائی گہرائی سے جائزہ لیا گیا اور اس کے بعد نوٹ بند کرنے کا اعلان کیا گیا۔ حلف نامہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نوٹ بند ی یوں ہی اور بغیر کسی مشورہ کے کیا گیا فیصلہ بالکل نہیں ہے بلکہ اس کے پیچھے کئی مہینوں کی محنت ہے۔ اس تعلق سے ریسرچ بھی کی گئی اور آر بی آئی کو ہر وقت اس کی اطلاع دی جاتی رہی ۔ اس لئے فیصلے کو بے سر پیر کا قرار دینے کی کوشش نہیں ہونی چاہئے۔
پالیسی سے متعلق فیصلہ قرار دیا
مرکزی حکومت نے اپنے حلف نامہ میں یہ بات بھی واضح کرنے کی کوشش کی ہے کہ یہ مالیاتی پالیسی سے متعلق فیصلہ ہے جس کا جائزہ نہیں لیا جانا چاہئے ۔ سرکار نے ملک کو کئی بڑی پریشانیوں سے بچانے کے لئے آر بی آئی کی قیادت میں نوٹ بندی نافذ کی تھی جو تاریخی قدم تھا ۔اسے پارلیمنٹ میں بھی پیش کیا گیا جہاں اس تعلق سے قانون بھی بنایا گیا ہے۔ اس لئے مذکورہ فیصلے کی سخت جانچ کی ضرورت نہیں ہے۔
کئی اور دعوے بھی کئے
مرکز نے اس دوران یہ دعویٰ بھی کیا کہ نوٹ بندی اگر نہیں کی جاتی تو ملک میں جعلی نوٹوں کا کاروبار اتنا بڑھ جاتا کہ وہ ملک کی معیشت کو تباہ کردیتا۔ اس کے علاوہ نکسل ازم اور دہشت گردی روکنے کے لئے بھی یہ فیصلہ ضروری تھا ۔ نوٹ بندی کی وجہ سے دہشت گردی کی کمر ٹوٹ گئی اور نکسل ازم بھی تقریباً ختم ہونے کے دہانے پر ہے۔ حلف نامے کے مطابق جس وقت نوٹ بندی کی گئی اس سے کچھ ماہ قبل تک ملک میں بڑے پیمانے پر جعلی نوٹ برآمدہوئے تھے جو ملک کی معیشت کے لئے بہت بڑا خطرہ تھا ۔ اسی لئے نوٹ بندی جیسا قدم اٹھایا گیا۔ اس کے علاوہ کیش لیس اکنامی بنانا بھی ایک بڑا مقصد تھا جو کافی حد تک حاصل کرلیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ملک معیشت کو مزید توسیع دینے کے مقصد سے بھی یہ فیصلہ کیا گیا تھا ۔
پی چدمبرم نے حلف نامہ کا مطالبہ کیا تھا
واضح رہے کہ کانگریس لیڈر اور سابق وزیر مالیات پی چدمبرم نے اس تعلق سے مطالبہ کیا تھا اور گزشتہ سماعت میں کورٹ کی توجہ اس جانب سے دلائی تھی کہ مرکزی حکومت نے اب تک نوٹ بندی کے فیصلے کے تعلق سے حلف نامہ داخل نہیں کیا ہے۔ ایسے میں فیصلے کا جائزہ نہیں لیا جاسکے گا ۔ کورٹ نے چدمبرم کی اپیل کو درست قرار دیتے ہوئے مرکز کی سخت سرزنش کی تھی اور اگلی شنوائی سے پہلے حلف نامہ داخل کرنے کا حکم دیا تھا۔ حالانکہ مرکز نے اسے ٹالنے کی بہت کوشش کی لیکن کورٹ کے سخت رویے کی وجہ سے اسے حلف نامہ دینا ہی پڑا۔ واضح رہے کہ نوٹ بندی کے خلاف سپریم کورٹ میں ۳۶؍ پٹیشن داخل کی گئی ہیں۔ مرکزنے ان پر سماعت کی پرزور مخالفت کی تھی لیکن کورٹ نے انہیں نہ صرف قبول کرلیا بلکہ حکومت سے نوٹ بندی کے تعلق سے تمام معلومات حلف نامہ کی شکل میں مانگ لیں۔

Previous Post

ہندوستان کے کندھوں پر بڑی ذمہ داری

Next Post

عالمہ زہرا بتول صابری: پیکر رشدوہدایت سرکار غوث اعظم ؒ

Next Post
عالمہ زہرا بتول صابری: پیکر رشدوہدایت سرکار غوث اعظم ؒ

عالمہ زہرا بتول صابری: پیکر رشدوہدایت سرکار غوث اعظم ؒ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

ویڈیو پلیئر
https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc
00:00
00:00
24:16
آواز بڑھانے یا کم کرنے کے لیے اوپر/نیچے والی ایرو کیزاستعمال کریں۔

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

- Select Visibility -