اتوار, مئی 10, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home Uncategorized

ہماچل کے عوام اس مرتبہ رواج بدلیں گے: جے رام ٹھاکر

Rubina by Rubina
نومبر 11, 2022
in Uncategorized, بھارت, سیاست
654 0
0
ہماچل کے عوام اس مرتبہ رواج بدلیں گے: جے رام ٹھاکر
346
SHARES
893
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی:ہماچل پردیش کے وزیراعلیٰ جے رام ٹھاکر کا دعویٰ ہے کہ بی جے پی ہماچل میں دوبارہ سرکار بنانے جارہی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے انتخابی مہم میں آنے سے ہماچل پردیش کی فضا بدل گئی ہے۔ ڈبل انجن سرکار کا فائدہ ہماچل کے باشندوں کو پہلے بھی ملتارہا ہے جو آگے بھی ملتا رہے گا۔ ریاست میں پنشن دینے کا کام ڈبل انجن سرکار ہی کرے گی۔ سرکار نے خواتین کو بااختیار بنانے کو نہ صرف فروغ دیا، بلکہ نوجوانوں کو لون دینے کا بھی کام کیاہے۔ جے رام ٹھاکر نے یہ دعوے اپنی رہائش گاہ پر سہارا سمے نیوز چینل کے گروپ ایڈیٹر رمیش اوستھی سے ایک خاص بات چیت میں کئے۔
ٹھاکر نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی کا اور سابق وزیراعظم آنجہانی اٹل بہاری واجپئی جی کا ہماچل سے خاص لگاو¿ رہا ہے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کانگریس کے لیڈروں کے ذریعہ انتخابی مہم میں پرینکا گاندھی کو ہماچل کی بیٹی کے طورپر پیش کیا جارہا ہے، اس سوال پر ٹھاکر کا کہنا ہے کہ یہ ایک پروپیگنڈا ہے۔ راہل گاندھی کے بارے میں پوچھے جانے پر ٹھاکر کہتے ہیں کہ کانگریس راہل سے ڈری رہتی ہے۔ 2 ریاستوں میں الیکشن ہو رہے ہیں، لیکن انہیں یاترا پر بھیج دیاگیاہے۔ کانگریس کو ڈر رہتا ہے کہ وہ انتخابی مہم میں آکر نہ جانے کیا بول دیں؟ نوجوان ووٹروں کے سلسلے میں پوچھے جانے پر وزیراعلیٰ کہتے ہیں کہ ہماچل کا نوجوان بیداراور سمجھدارہے۔ وہ قومی اور مقامی ایشوز سے متاثر ہوکر ووٹ کا استعمال کرے گا۔
وزیراعلیٰ نے دعویٰ کیا کہ پہلے کانگریس کچھ مقابلے میں نظر آرہی تھی، لیکن بی جے پی کے ٹاپ لیڈروں کی تشہیر کی وجہ سے اب ماحول یکطرفہ ہوگیاہے۔ پارٹی 45 سے 50 سیٹیں جیت کر مکمل اکثریت کی سرکار بنانے جارہی ہے۔ ایک دیگر سوال کے جواب میں ٹھاکر نے کہاکہ 5سالوں میں ان کی سرکار نے ہماچل کی ترقی کیلئے بہت کام کیاہے۔ اسی کام کی بنیاد پر وہ ہماچل کے عوام سے ووٹ مانگ رہی ہے۔ گزشتہ 5 سالو ںکے دوران سرکار کے خلاف کانگریس کو کوئی بڑا ایشو نہیں ملا۔ وہ ایشو اٹھاتے ہیں، کامیاب نہ ہونے پر ایشو کو درمیان میں ہی چھوڑ دیتے ہیں۔ کانگریس کا 10ضمانتی کا، جو منشور آیا ہے، اس کے بارے میںیہ واضح ہی نہیں ہے کہ اس کےلئے وسائل کہاں سے لائیں گے۔ ہماچل میں 2012 میں جب کانگریس کی سرکار تھی، اس وقت انہوں نے وعدہ کیاتھا کہ ہر گھر سے ایک ممبر کو سرکاری ملازمت دیں گے۔ سرکار رہتے کانگریس اپنا وہ وعدہ پورا نہیں کرپائی۔ کانگریس کی تاریخ رہی ہے کہ وہ اپنے وعدے پورے نہیں کرتی۔ بی جے پی اپنے وژن دستاویز میں کئے گئے وعدوں سے آگے بڑھ کر کام کرتی ہے۔ 3لاکھ 45ہزار گیس کے کنکشن دینے کا کام ہم نے کیاہے۔ پہلے ہم 2گیس سلنڈر مفت میں دیتے تھے۔ اس بار سرکار بننے پر ہم 3گیس سلنڈر فری دیں گے۔ ان کا کہناہے کہ ہماچل کی بھلائی کیلئے وہ 14سے15گھنٹے کام کرتے ہیں۔ مودی جی کو ان پر پورا اعتماد ہے۔

Previous Post

ہماچل پردیش اسمبلی الیکشن کی مہم کا اختتام ‘ کل ووٹنگ

Next Post

ایم سی ڈی الیکشن: ٹکٹ کےلئے سیاسی پارٹیوں میں گھمسان شروع

Next Post
ایم سی ڈی الیکشن: ٹکٹ کےلئے سیاسی پارٹیوں میں گھمسان شروع

ایم سی ڈی الیکشن: ٹکٹ کےلئے سیاسی پارٹیوں میں گھمسان شروع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist