­
کے سی آر نے ایم ایل اے خریدوفروخت کے دستاویزات ججوں کو بھیجے، ویڈیو جاری کیا - مسلم ٹوڈے
بدھ, مئی 28, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

کے سی آر نے ایم ایل اے خریدوفروخت کے دستاویزات ججوں کو بھیجے، ویڈیو جاری کیا

Rubina by Rubina
نومبر 4, 2022
in بھارت, سیاست
432 0
0
کے سی آر نے ایم ایل اے خریدوفروخت کے دستاویزات ججوں کو بھیجے، ویڈیو جاری کیا
357
SHARES
143
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

حیدرآباد:تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ نے جمعرات کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی طرف سے ریاست میں حکمراں جماعت تلنگانہ راشٹرا سمیتی (ٹی آر ایس)کےتین ایم ایل اے کی خریدوفرخت کے تمام دستاویزات سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور تمام ججوں کو بھیج دیئےگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی یہ دستاویزات تمام ریاستوں کے ہائی کورٹ کے ججوں کو بھی بھیجے گئے ہیں تاکہ وہ ’’جمہوریت کی حفاظت‘‘ کر سکیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ انہوں نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے درخواست کی ہے کہ ایم ایل اے کی خریداری میں ملوث افراد کو سزا دی جائے۔ایک پریس کانفرنس میں ایم ایل اے کی خریداری کا ویڈیو جاری کرتے ہوئے کے سی آر نے کہا کہ خریداری میں ملوث ملزمان نے بتایا ہے کہ وہ چار ریاستوں تلنگانہ، دہلی، آندھرا پردیش اور راجستھان کی حکومتوں کو گرانے کی کوشش کر رہے تھے اور وہ اب تک ” آٹھ ریاستی حکومتیں” گر گئی ہیں۔”کے سی آر نے کہا کہ یہ ملک اور جمہوریت کے لیے مناسب نہیں ہے۔ کے سی آر نے کہا کہ انہوں نے ملک کی عدلیہ سے جمہوریت کو بچانے کی اپیل کی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عدلیہ نے ہمیشہ جمہوریت کو بچانے کا کام کیا ہے، اس لیے مجھے پوری امید ہے کہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے شفاف تحقیقات ہوں گی اور آئین کے مطابق سازشی قوتوں کو روکا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں جمہوریت برقرار رہے، یہ سب کے مفاد میں ہے۔
کے سی آر نے کہا، ‘میں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے درخواست کی کہ میں آپ کا سیاسی ساتھی ہوں، آپ کے ساتھ آٹھ سال سے کام کر رہا ہوں، اس اسکینڈل کو روکیں، اس سے آپ کو کریڈٹ نہیں ملے گا۔ یہ ملک کے مفاد میں اچھا نہیں ہے۔ ریاستی حکومتوں کو کام کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ ریاستی حکومتوں کی توجہ ترقی سے ہٹ کر سیاست کی طرف مبذول ہو رہی ہے۔
کے سی آر نے ملک کے نوجوانوں اور دانشوروں سے اپیل کی کہ وہ ملک میں جمہوریت کی حفاظت کے لیے آگے آئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے، پوری دنیا میں اس کا احترام کیا جاتا ہے۔ ملک کے صحافیوں اور نوجوانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کی حفاظت کے لیے آگے آئیں۔

Previous Post

بین الاقوامی عدالت نے افغانستان میں جنگی جرائم کی دوبارہ تحقیقات کی منظوری دی

Next Post

روس توانائی کی دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے: زیلنسکی

Next Post
روس توانائی کی دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے: زیلنسکی

روس توانائی کی دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے: زیلنسکی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

ویڈیو پلیئر
https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc
00:00
00:00
24:16
آواز بڑھانے یا کم کرنے کے لیے اوپر/نیچے والی ایرو کیزاستعمال کریں۔

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

- Select Visibility -