اتوار, جون 15, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home دنیا

انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کی فتح کا رتھ روک دیا

Rubina by Rubina
نومبر 2, 2022
in دنیا, سیاست, کھیل
143 0
0
انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کی فتح کا رتھ روک دیا
123
SHARES
165
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

برسبین : انگلینڈ نے جوس بٹلر (73) اور ایلکس ہیلز (52) کی نصف سنچریوں کی مدد سے منگل کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 میں نیوزی لینڈ کو 20 رنز سے شکست دے کر سیمی میں پہنچنے کی اپنی امیدیں برقرار رکھیں۔
گروپ ون کے میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 179 رنز بنائے جس کے جواب میں نیوزی لینڈ صرف 159 رنز ہی بنا سکی۔
گلین فلپس نے نیوزی لینڈ کو ہدف تک پہنچانے کے لیے نصف سنچری اننگز کھیلی لیکن انھیں کوئی سہارا نہیں ملا۔ فلپس نے 36 گیندوں میں چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 62 رنز بنائے اور 18ویں اوور میں ان کے آؤٹ ہوتے ہی کیویز کی امیدیں ختم ہو گئیں۔
انگلینڈ اپنے گروپ میں چار میچوں میں پانچ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ۔ آسٹریلیا (-0.30) کے بھی چار میچوں میں پانچ پوائنٹس ہیں، لیکن خراب رن ریٹ کی وجہ سے تیسرے نمبر پر ہے ۔ پانچ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ رینک پر موجود نیوزی لینڈ کے پاس یہ مقابلہ جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنانے کا موقع تھا، لیکن اس ہار سے اس کا رن ریٹ کافی حد تک انگلینڈ اور آسٹریلیا کے پہنچ میں آگیا ہے ۔ تینوں ٹیموں کو ابھی سپر 12 کا ایک میچ کھیلنا ہے ۔
کپتان بٹلر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ہیلز کے ساتھ مل کر انگلینڈ کو شاندار آغاز فراہم کیا۔ بٹلر ہیلز نے 10 اوورز میں 81 رنز جوڑ کر انگلینڈ کو پہلی وکٹ کے لیے مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔ ہیلز نے 40 گیندوں میں سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 52 رنز بنائے ۔ ان کی وکٹ گرنے کے بعد بٹلر نے بھی ہاتھ کھولے اور اپنی نصف سنچری مکمل کی، انہوں نے 47 گیندوں میں سات چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 73 رنز بنائے ۔
انگلینڈ نے 17 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے تھے لیکن نیوزی لینڈ نے آخری تین اوورز میں چار وکٹیں لے کر رن ریٹ کو لگام دی۔ لوکی فرگوسن نے لیام لیونگسٹن (20) اور بین اسٹوکس (08) کو آؤٹ کیا جب کہ ٹم ساؤتھی نے ہیری بروک کو سات رنز پر آؤٹ کیا۔ سیم کیرن نے آخری اوور میں چھکا لگا کر اپنی ٹیم کو 179/6 کے اسکور تک پہنچا دیا۔
ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کا آغاز اچھا نہیں تھا اور وہ 28 رنز پر دونوں اوپنرز سے محروم ہو گئے ۔ ڈیون کونوے (03) اور گلین فلپس (16) کے آؤٹ ہونے کے بعد ولیمسن اور فلپس نے تیسری وکٹ کے لیے 91 رنز کی شراکت قائم کرکے نیوزی لینڈ کو مشکلات سے نکالا۔ ولیمسن نے 40 گیندوں میں اتنے ہی رنز بنائے لیکن فلپس نے جارحانہ انداز اپنایا اور 25 گیندوں میں اپنی ففٹی مکمل کی۔اسٹوکس نے یہ شراکت داری 15ویں اوور میں توڑی، جب کہ نیوزی لینڈ کو پانچ اوورز میں 57 رنز درکار تھے ۔ مارک ووڈ نے اگلے اوور میں جیمز نیشم کو آؤٹ کر کے صرف تین رنز دیے ، جبکہ کرس ووکس نے 17ویں اوور میں پانچ رنز دے کر ڈیرل مچل کی وکٹ حاصل کی۔فلپس نیوزی لینڈ کی آخری امید تھے لیکن کیرن نے انہیں 18ویں اوور میں آؤٹ کر کے میچ انگلینڈ کی گود میں ڈال دیا۔
اپنے آخری سپر 12 میں انگلینڈ کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا جبکہ نیوزی لینڈ کا مقابلہ آئرلینڈ سے ہوگا۔

Previous Post

انڈیا کی سرحد کھول دیں

Next Post

ہندوستان اور نیوزی لینڈکے درمیان ہوگا ورلڈکپ کا فائنل :متالی

Next Post
ہندوستان اور نیوزی لینڈکے درمیان ہوگا ورلڈکپ کا فائنل :متالی

ہندوستان اور نیوزی لینڈکے درمیان ہوگا ورلڈکپ کا فائنل :متالی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist