پیر, جون 16, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home دنیا

پاکستان میں25لاکھ بچوں کو غذائیت کی شدید قلت کا سامنا

Rubina by Rubina
اکتوبر 31, 2022
in دنیا, سیاست
127 0
0
پاکستان میں25لاکھ بچوں کو غذائیت کی شدید قلت کا سامنا
154
SHARES
267
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد : عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق پاکستان میں پانچ سال یا اس سے کم عمر کے 40 فیصد سے زیادہ بچے نشوونما رکنے (اسٹنٹنگ) کا شکار ہیں جب کہ 25 لاکھ بچوں کو غذائیت کی شدید قلت کا سامنا ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان ان اولین ممالک میں سے ایک تھا جس نے پائیدار ترقی کے عالمی اہداف کو اپنایا تاکہ بچپن میں نشوونما کی رکاوٹ میں 40 فیصد کمی اور بچپن میں ضائع ہوجانے کو 5 فیصد سے کم برقرار رکھا جا سکے، تاہم ان اہداف کے حصول کی طرف بہت کم پیش رفت ہوئی ہے۔ پاکستان میں ڈبلیو ایچ او کی نمائندہ ڈاکٹر پالیتھا مہیپالا نے ایک کانفرنس کے دوران کہا کہ سہل طرز زندگی اور غیر صحت بخش خوراک کے باعث 10 سال سے کم عمر کے اسکول جانے والے بچوں میں سے تقریباً 6-8 فیصد موٹاپے یا زیادہ وزن کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ‘حالیہ برسوں میں ہمارا طرز زندگی بدل گیا ہے اور اس کی وجہ سے ہم زیادہ سے زیادہ غیر متعدی امراض دیکھ رہے ہیں۔’رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے زیر اہتمام تیسری بین الاقوامی لائف اسٹائل میڈیکل کانفرنس 2022’ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر پالیتھا مہیپالا نے کہا کہ پاکستان میں بیماریوں کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے جسمانی سرگرمیوں اور دیگر صحت مند طرز زندگی کے طریقوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔جسمانی سرگرمیوں سے متعلق ڈبلیو ایچ او کی عالمی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر حکومتیں اپنی آبادیوں میں زیادہ جسمانی سرگرمی کی حوصلہ افزائی کے لیے فوری اقدام نہیں کرتی ہیں تو 2030 کے آخر تک تقریباً 50 کروڑ افراد دل کی بیماری، موٹاپے، ذیابیطس، یا دیگر غیر متعدی امراض (این سی ڈی) پیدا کریں گے جو جسمانی غیر فعالیت کی وجہ سے ہوں گے، جن پر سالانہ 27 ارب ڈالر لاگت آئے گی۔دنیا بھر میں سالانہ 5 کروڑ 50 لاکھ اموات ہوتی ہیں، جن میں سے 4 کروڑ 10 لاکھ یا 70 فیصد اموات غیر متعدی بیماریوں کی وجہ سے ہوتی ہیں، جو دراصل طرز زندگی کی بیماریاں ہیں۔ان میں سے صرف دل کی بیماری ہی عالمی سطح پر ایک کروڑ 75 لاکھ اموات کا سبب بنتی ہے، اس طرز زندگی کی بیماری کا سب سے بڑا خطرہ تمباکو نوشی اور اس کے بعد غیر صحت بخش خوراک اور جسمانی عدم فعالیت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں تقریباً 50 فیصد خواتین یا تو موٹاپے کا شکار ہیں یا زیادہ وزن کا شکار ہیں جبکہ باقی کو غذائیت کی کمی جیسے مسائل کا سامنا ہے۔رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کے چانسلر حسن محمد خان نے شیخ زید ہسپتال لاہور کی ایک تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے لاہور میں متوقع عمر اسلام آباد کے مقابلے میں 8 سال کم ہے، حکام اور عوام پر زور دیا کہ وہ بیماریوں سے پاک زندگی گزارنے اور ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کے لیے اقدامات کریں۔ حسن محمد خان نے مزید کہا کہ طبی دیکھ بھال دنیا کی سب سے بڑی معیشتوں کے لیے بھی ناقابل برداشت ہو گئی ہے اور اب وہ طرز زندگی اور احتیاطی ادویات کے پروگرام شروع کر رہے ہیں تاکہ بیماری کے بوجھ کو کم کیا جاسکے۔

Previous Post

یوکرین پرروس غذائی بحران میں قصداً شدت پیدا کررہا ہے

Next Post

بنگلہ دیش نے زمبابوے کو 3 رنز سے دی شکست

Next Post
بنگلہ دیش نے زمبابوے کو 3 رنز سے دی شکست

بنگلہ دیش نے زمبابوے کو 3 رنز سے دی شکست

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist