ہفتہ, مارچ 7, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

راجیہ سبھا میں ہمالیہ کی مارکیٹنگ اور درجہ حرارت میں اضافہ پر تشویش

Rubina by Rubina
مارچ 21, 2022
in بھارت
89 0
0
راجیہ سبھا میں ہمالیہ کی مارکیٹنگ اور درجہ حرارت میں اضافہ پر تشویش
71
SHARES
126
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی:راجیہ سبھا میں پیر کو ارکان نے ہمالیہ کی مارکیٹنگ اور ملک کے مختلف حصوں میں درجہ حرارت میں تیزی سے اضافہ کے تعلق سے محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ ییلو الرٹ پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ سماج وادی پارٹی کے ریوتی رمن سنگھ نے ایوان میں وقفہ صفر کے دوران ہمالیہ کے استعمال اورمارکیٹنگ پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ہمالیہ ہمارا سر مورہے اور ملک کو اس پر فخر ہے۔ یہ ایک دفاعی نگران بھی ہے اور اس کا تعلق ہماری تہذیب و ثقافت سے بھی ہے۔ یہ تیرتھوں کا اصل ہے اور گنگا وجمنا ندیاں یہیں سےنکلتی ہے۔ ریوتی رمن سنگھ نے کہا کہ یہ بحث ہے کہ آنے والے وقت میں ہمالیہ کا 60 فیصد پانی خشک ہو جائے گا اور دریائے گنگا معدوم ہو جائے گی۔ ویسے بھی گنگا کی شکل بدل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پہلے ہی اس خطے میں سات ڈیم بنانے کی اجازت دے چکی تھی اور 24 مزید بنائے جانے ہیں۔ چار دھام یاترا کے لیے سڑکوں کو چوڑا کرنے کی وجہ سے لاکھوں درخت کاٹے جا رہے ہیں۔ یہ درخت دوبارہ نہیں لگائے جا سکتے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہمالیہ کی مارکیٹنگ روکی جانی چاہیے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے وکاس مہاتمے نے مہاراشٹر میں 19 مارچ کودرجہ حرارت44 ڈگری سیلسیس تک پہنچ جانے کے تعلق سے جاری ییلو الرٹ پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ گجرات، راجستھان اور دہلی میں بھی زیادہ گرمی پڑ رہی ہے اس سے غریب اور کسان پریشان ہوتےہیں۔ حکومت کو اس حوالے سے گائیڈ لائنز جاری کرنی چاہیے۔وکاس مہاتمے نے کہا کہ زیادہ گرمی کی وجہ سے فصلوں کی پیداوار کم ہوتی ہے، بجلی زیادہ خرچ ہوتی ہے، آسمانی بجلی گرنے کے واقعات اور جنگل میں آگ لگنے کے واقعات بھی زیادہ ہوتے ہیں۔ گزشتہ سال امریکہ اور کناڈا میں بھی ایسا ہی مسئلہ پیش آیا تھا جس کی وجہ سے کئی افراد ہلاک ہوئے تھے۔
چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے بھی اسے ایک سنگین معاملہ قرار دیا اور کہا کہ اس طرح کی ایڈوائزری جاری کی جانی چاہئے۔ مارچ میں ہی گرمی بڑھ گئی ہے۔ جنتا دل یو کے رام ناتھ ٹھاکر نے بہار کے سمستی پور کے ہوائی اڈے کے آپریشن کے لئے ہوائی اڈے کی توسیع کئے جانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سمستی پور 1972 میں ہی ضلع بن گیا تھا اور یہاں چھوٹے ہینگر بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بڑے ہوائی جہازوں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کے انتظامات کئے جائیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ، کے جے الفانس نے ملک میں ریلوے کی زمین پر زیادہ سے زیادہ میڈیکل کالج کھولنے کا مطالبہ کیا تاکہ طلباء کو اپنی تعلیم کے لیے بیرون ملک نہ جانا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کے پاس کافی زمین ہے، جسے میڈیکل کالج کھولنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال ملک سے تقریباً 25000 طلباء ایم بی بی ایس کی تعلیم کے لیے بیرون ملک جاتے ہیں۔ ملک کے پرائیویٹ کالجوں میں پڑھائی کا خرچہ زیادہ ہے جس کی وجہ سے بھی طلبہ بیرون ملک جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتر پردیش اور کچھ دیگر ریاستوں میں نئے میڈیکل کالج کھولے گئے ہیں اور میڈیکل سیٹوں میں بھی 80 فیصد اضافہ کیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود مزید سیٹیں بڑھانے کی ضرورت ہے۔

Previous Post

بلندشہر:ذہنی معذور شخص کے حملے میں 2کی موت،5زخمی

Next Post

پشکر سنگھ دھامی اُتراکھنڈ اورپرمودساونت گوا کے وزیراعلیٰ

Next Post
پشکر سنگھ دھامی اُتراکھنڈ اورپرمودساونت گوا کے وزیراعلیٰ

پشکر سنگھ دھامی اُتراکھنڈ اورپرمودساونت گوا کے وزیراعلیٰ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist