ہفتہ, مارچ 7, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

کیا عورت نکاح پڑھا سکتی ہے؟

Rubina by Rubina
مارچ 15, 2022
in بھارت
179 0
0
کیا عورت نکاح پڑھا سکتی ہے؟
167
SHARES
392
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی
ایک ویڈیو گردش میں ہے ، جس میں ایک معمر بے حجاب خاتون نکاح پڑھا رہی ہیں۔ دلہن پوری زیب و زینت کے ساتھ شریکِ مجلس ہے اور برابر میں دولہا بھی براجمان ہے۔ مختصر مجلس میں اور بھی بے حجاب خواتین موجود ہیں۔ قاضی خاتون نکاح کی تفصیل بتاکر دولہن سے قبول کرواتی ہیں اور دولہا سے بھی۔ وہ دعویٰ کرتی ہیں کہ نکاح پڑھانے کا آغاز انھوں نے 2008 سے کیا تھا۔ اب تک چودہ پندرہ نکاح پڑھا چکی ہیں۔ ان کے پڑھائے گئے سابقہ نکاحوں کو تو شہرت نہ مل سکی ، اس نکاح کے میڈیا میں جگہ پانے کی وجہ یہ بنی کہ دلہن کے والد ایک معروف صحافی ہیں ، چنانچہ یہ خبر اخباروں کی زینت بنی اور بعض چینل والوں نے بھی اس کی پبلسٹی میں حصہ لیا ۔
میرے حلقۂ احباب میں سے کافی لوگوں نے ، جن میں بعض خواتین بھی ہیں ، مجھ سے اس واقعہ کا ذکر کرکے جاننا چاہا ہے کہ کیا کوئی خاتون نکاح پڑھا سکتی ہے؟ چوں کہ یہ عمل روایت اور معمول سے ہٹ کر ہے ، کسی عورت کو نکاح پڑھاتے ہوئے اب تک نہیں دیکھا گیا ، اس لیے یہ سوال پیدا ہونا فطری ہے ۔
اس سوال کے جواب میں عرض ہے کہ اسلامی شریعت میں انعقادِ نکاح کو بہت سادہ اور آسان رکھا گیا ہے۔ ہندوؤں میں نکاح کے لیے پنڈت ضروری ہے اور عیسائیوں میں پوپ ، لیکن مسلمانوں میں اس کے لیے کسی مولانا کی ضرورت نہیں۔ دو گواہوں کی موجودگی میں لڑکی یا لڑکا نکاح کی خواہش کا اظہار (ایجاب) کرے اور دوسرا اسے قبول کرلے ، بس نکاح ہوجائے گا۔ مہر طے کیا جانا چاہیے کہ قرآن میں اس کا حکم دیا گیا ہے ، لیکن اس کا ذکر نکاح کی صحت کے لیے مشروط نہیں۔ مہر طے نہ ہوا ہو تب بھی نکاح ہوجائے گا اور لڑکی ‘مہرِ مثل’ (یعنی جتنا اس کے خاندان کی لڑکیوں کا مہر طے ہوا ہو) کی مستحق ہوگی ۔ نکاح کے موقع پر خطبہ پڑھا جانا ضروری نہیں ، ہاں مستحب ضرور ہے ۔ دولہا اور دلہن خود ایجاب و قبول کرلیں تو کسی اور کی ضرورت نہیں ۔ ایجاب و قبول کسی اور کے ذریعے کروانا ہے تو یہ کام کوئی مرد کرسکتا ہے اور عورت بھی ۔
اللہ کے رسولؐ کا معمول تھا کہ آپ نکاح کے موقع پر قرآن مجید کے تین مقامات سے چار آیات کی تلاوت فرمایا کرتے تھے ۔ اسی وجہ سے اسے ‘خطبۂ مسنونہ’ کہا گیا ہے۔ آپ کے زمانے سے لے کر اب تک نکاح پڑھانے کی ذمے داری ہمیشہ کسی مرد نے انجام دی ہے۔ تابعین کے زمانے میں جب بعض صحابیات زندہ تھیں ، تابعین انہیں بہت عزت و احترام کی نظر سے دیکھتے تھے ، لیکن نہ انھوں نے کبھی کسی صحابیہ سے نکاح پڑھوانے کی خواہش کی نہ کسی صحابیہ نے از خود اس کا اقدام کیا ۔ اس لیے کہ وہ لوگ شریعت کی روح کو سمجھتے تھے اور اسی وجہ سے کسی مرد کے ذریعے نکاح پڑھانا ایک معمول بن گیا ہے ، جس کی مخالفت کی کبھی کسی نے ضرورت نہیں سمجھی ۔
اسلام میں حکم دیا گیا ہے کہ نکاح کا اعلان کیا جائے ۔ اس لیے نکاح کی مجلس منعقد کی جاتی ہے ۔ اس میں عموماً مرد ہوتے ہیں اور اگر خواتین بھی شریک ہوتی ہیں تو وہ شریعت کی تعلیم کو ملحوظ رکھتے ہوئے اختلاط سے بچتی ہیں اور حجاب اختیار کرتے ہوئے مردوں سے الگ تھلگ رہتی ہیں۔ ایجاب و قبول کرواتے ہوئے لڑکی کی غیر حاضری میں اس کے ولی سے لڑکی کی رضامندی کو دریافت کرنا ہوتا ہے اور کون لوگ اس نکاح کے گواہ بنے ہیں؟ اسے دیکھنا پڑتا ہے ۔ نکاح کی دستاویز تیار ہورہی ہو تو اس کی کارروائی مکمل کروانی پڑتی ہے ۔ شریعت نے ان جھنجھٹ کے کاموں سے عورت کو آزاد رکھا ہے ۔ اس لیے بہتری اسی میں ہے کہ عورت اس دائرے میں دخل دینے کی کوشش نہ کرے ۔
صرف یہ دعویٰ کیا جائے کہ شریعت کی رو سے عورت نکاح پڑھا سکتی ہے اور شریعت کی دوسری تعلیمات کو کھلے عام پامال کیا جائے ، یہ درست رویہ نہیں ہے ۔ شریعت نے عورتوں کو عام مجلسوں میں حجاب اختیار کرنے کا حکم دیا ہے ۔ شریعت نے مردوں اور عورتوں کو اختلاط سے روکا ہے ۔ قرآن نے واضح الفاظ میں حکم دیا ہے کہ عورتیں اپنی زینت کی نمائش نہ کریں ، ہاں جو زینت خود نہ ظاہر ہوجائے اس میں مضائقہ نہیں ۔( النور :31) کوئی عورت شریعت کی ان تعلیمات کو تو ملحوظ نہ رکھے ، بس یہ کہے کہ شریعت نے نکاح پڑھانے کا حق عورت کو دیا ہے تو اس کا صاف مطلب یہ ہے کہ وہ شریعت کے پیچھے چلنا نہیں چاہتی ، شریعت کو اپنے پیچھے چلانا چاہتی ہے ۔
وہ روایات اور معمولات ، جنھیں امّت نے شریعت کی روح پیش نظر رکھتے ہوئے صدیوں سے اختیار کر رکھا ہے ، ان میں حکمت پائی جاتی ہے۔ ان سے بغاوت کرنا درست رویہ نہیں ہے۔

Previous Post

ملک مخالف سرگرمیوں کے الزام میں دیوبند سے نوجوان گرفتار

Next Post

کیا ’ کانگریس مکت بھارت‘ کا خواب پوراہوجائے گا؟

Next Post
کیا ’ کانگریس مکت بھارت‘ کا خواب پوراہوجائے گا؟

کیا ’ کانگریس مکت بھارت‘ کا خواب پوراہوجائے گا؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist