ہفتہ, مارچ 7, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

سماجوادی کا دعویٰ، پانچویں مرحلے میں یوپی سے بی جے پی کا صاف ہوجانا یقینی

Rubina by Rubina
فروری 26, 2022
in بھارت, سیاست
65 0
0
سماجوادی کا دعویٰ، پانچویں مرحلے میں یوپی سے بی جے پی کا صاف ہوجانا یقینی
45
SHARES
149
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے پہلے چار مرحلوں میں ایس پی اتحاد نے۲۰۰؍ سیٹوں کا ہندسہ عبور کر لیا ہے، جبکہ پانچویں مرحلے میں اتر پردیش سے بی جے پی کا صفایا ہو جائے گا۔ جمعہ کو پیاگ پور اسمبلی حلقہ کے پٹورا چوراہا میں ایک انتخابی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے چوتھے مرحلے کے اختتام کے ساتھ ہی ایس پی اتحاد نے ڈبل سنچری لگالی ہے جبکہ پانچویں مرحلے میں بی جے پی کا صفایا ہونے جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست کو مہنگائی اور بے روزگاری کی طرف دھکیلنے والی بی جے پی کا چراغ عوام نے گل کر دیا ہے۔ بی جے پی کے خلاف عوام میں شدید غصہ اور ناراضگی ہے کیونکہ ڈبل انجن والی حکومت نے انہیں دھوکہ دیا ہے۔ اقتدار میں آنے کے بعد بی جے پی نے مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ کیا اور کسانوں کو پریشان کیا ہے۔ ایس پی سربراہ نے کہا کہ کسان تین کالے قوانین کی واپسی کیلئے سردی، گرمی اور بارش کی پروا کئے بغیر ایک سال تک دھرنے پر بیٹھے رہے، لیکن حکومت نے کوئی پروا نہیں کی لیکن آخر کار کسانوں کی تحریک کام آئی اور حکومت کو زرعی قوانین واپس لینے پر مجبور ہونا پڑا۔ اگرتینوں کالے قانون واپس نہیں لئے جاتے تو کسان اپنی زمین پر مزدور کی طرح کام کرتا، وہ اپنی زمین فروخت نہیں کرپاتا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے وعدہ کیا تھا کہ اگر حکومت آئی تو ہوائی جہاز میں سفر کرائیں گے لیکن پیٹرول اور ڈیزل کی آسمان چھوتی قیمتوں کی وجہ سے غریب ،کسان، نوجوان ٹریکٹر، بائک اور دیگر گاڑیوں سے بھی نہیں چل پا رہے ہیں۔ عوام نے جملے باز حکومت کے جھوٹ کو پکڑ لیا ہے، یہی وجہ ہے کہ ۱۰؍ مارچ کے بعد یوگی مٹھ میں واپس جانے والے ہیں۔ انہوں نے۱۱؍ تاریخ کا ٹکٹ بھی بک کروالیاہے۔ ایس پی صدر نے کہا کہ ایس پی حکومت آنے کے بعد گوشالوں کی حالت بہتر کی جائے گی اور کسانوں کی فصلوں کو تباہ کرنے والے مویشیوں کے مسئلے سے نجات ملے گی۔ ایس پی مخلوط حکومت ہر ایک کو ہر ماہ۳۰۰؍ یونٹ مفت بجلی دے گی، جبکہ کسانوں کو آب پاشی کیلئے بجلی کی ادائیگی نہیں کرنی پڑے گی۔

 

Previous Post

ملازمتیں کسان اور چھوٹے تاجر پیدا کرتے ہیں، ارب پتی نہیں

Next Post

ولادیمیر زیلنسکی کی پوتن کو مذاکرات کی پیش کش، پوتن کی مشروط ہامی

Next Post
ولادیمیر زیلنسکی کی پوتن کو مذاکرات کی پیش کش، پوتن کی مشروط ہامی

ولادیمیر زیلنسکی کی پوتن کو مذاکرات کی پیش کش، پوتن کی مشروط ہامی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist