اتوار, مئی 11, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home دنیا

یوکرین بحران پر اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس

Rubina by Rubina
فروری 23, 2022
in دنیا
59 0
0
یوکرین بحران پر اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس
56
SHARES
204
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

امریکہ کی درخواست پر روس اور یوکرین کے تنازع کے حل کیلئے اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ۔ اس دوران دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلئےبات چیت کا راستہ اپنانے پر زور دیا گیا ۔ اقوام متحدہ نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں روس کے مشرقی حصےمیں فوج مامور کرنے کے اقدام پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے کو حل کرنے کا واحد راستہ بات چیت ہے۔یوکرین میں علاحدگی پسند علاقوں کو روس کی جانب سے آزاد تسلیم کرنے اور اپنے فوجیوں کو وہاں ثالث کے طور پر مامور کرنے کے بعدامریکہ اور اس کے اتحادیوں کی درخواست پر پیر کویہ اجلاس طلب کیا گیا تھا۔ سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سیاسی اور امن سازی کی سربراہ روزمیری اے ڈیکارلو نے کہا :’’ڈونیٹسک اور لوہانسک کے کچھ علاقوں کو آزاد قرار دینے والا روس کا فیصلہ یوکرین کی سالمیت اور خودمختاری کی خلاف ورزی ہے۔ بڑے تنازع کا خطرہ حقیقی ہے اور اسے کسی بھی قیمت پر روکنے کی ضرورت ہے۔ ہم مشرقی یوکرین میں روسی فوجیوں کی موجودگی کے حکم کی مذمت کرتے ہیں جسے امن کی کارروائی قرار دیا جا رہا ہے۔‘‘ اس دوران یوکرین کے سفیر سرگئی کسلیٹسا نے اقوام متحدہ پر تنقید کی۔ ان کے بقول :’’ ۸؍ برس تک جنگ کا ماحول پیدا کرنے اور بدامنی پھیلانے کیلئے روس ایک وائرس تھا۔ اقوام متحدہ بیمار ہے جو کہ حقیقت ہے۔ یہ کریملن کے ذریعہ پھیلے وائرس کی زدمیں ہے۔‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا :’’ یوکرین کی تسلیم شدہ بین الاقوامی سرحدوں میں روس کے کسی بھی بیان اور کارروائی کی وجہ سے کوئی تبدیل نہیں ہوگی۔‘‘ اس دوران امریکی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے کہا: ’’آج صدر پوتن نے منسک معاہدہ توڑ دیا ہے۔ ہمیں اس پر کا علم ہے کہ وہ آگے رکنے والے نہیں ہیں۔ پوتن کے تازہ ترین اقدامات کے پیش نظر ہم سب کو ایک ساتھ آگے آنا ہوگا۔‘‘ ادھریوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ وہ روس کی جانب سے مشرقی یوکرین میں فوجیں بھیجنے اور اس کے دو صوبوں کو خود مختار تسلیم کرنے کے اقدام پر مغرب سے واضح حمایت کے طلب گار ہیں۔ یوکرینی صدر نے قوم سے خطاب کے دوران کہا کہ اب یہ واضح ہو جائے گا کہ کون یوکرین کا دوست اور اتحادی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین خوفزدہ نہیں ہے۔

Previous Post

یوپی الیکشن :آج چوتھا مرحلہ ،لکھیم پور اور اُنّائو پر نگاہیں

Next Post

کئی بڑی کمپنیوں کی جانب سے الیکٹرک کاروں کے ماڈل متعارف

Next Post
کئی بڑی کمپنیوں کی جانب سے الیکٹرک کاروں کے ماڈل متعارف

کئی بڑی کمپنیوں کی جانب سے الیکٹرک کاروں کے ماڈل متعارف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist