جمعہ, اپریل 24, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

چارہ گھوٹالے کے ایک اور معاملے میں لالو پرساد یادو قصور وارقرار دئیے گئے

Rubina by Rubina
فروری 17, 2022
in بھارت, سیاست
189 0
0
چارہ گھوٹالے کے ایک اور معاملے میں لالو پرساد یادو قصور وارقرار دئیے گئے
178
SHARES
214
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

غیر منقسم بہار میں ہونے والے اربوں روپے کے مشہور چارہ گھوٹالے میں ڈورنڈا ٹریژری سے ۱۳۹ء۳۵؍کروڑ روپے کی غیر قانونی نکاسی سے جڑے کیس میں منگل کو سی بی آئی کے خصوصی عدالت نے لالو پرساد یادو کو قصوروار قرا ردیا۔ سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے جج ایس کے ششی نے آرجے ڈی سپریمو لالو پرساد سمیت ۷۵؍ملزمین کو قصور وار قراردیاجبکہ ۲۴؍ملزمین کو ثبوتوں کے فقدان کے سبب بری کر دیا ۔سی بی آئی کے وکیل بی ایم پی سنگھ نے اسپیشل کورٹ کے فیصلے کے بارے میں بتایا کہ خصوصی عدالت اب۲۱؍ فروری کو لالو پرساد کے خلاف تعزیرات ہند کی مختلف دفعات اور اینٹی کرپشن قانون کی دفعات کے تحت سز ا کے نکات پر سماعت کرے گی ۔ قصور قرار دیئے گئے ۷۵؍میں سے ۳۴؍ ملزمین کو تین یا اس سے کم سال کی سزا ہوئی ہے جس کے بعد انہیں ضمانت کیلئے بانڈ داخل کرنے کو کہا گیاہے جبکہ لالو پرساد سمیت ۴۱؍ملزمین کی سزا کے نکات پر ۲۱؍فروری کو سماعت ہوگی ۔
لالو پرساد کو قصور وار قرار دیئے جانے کے بعد انہیں عدالتی حراست میں لے لیا گیا اور انہیں برسا منڈا سینٹرل جیل بھیج دیاگیا ہے۔سی بی آئی کے وکیل نے بتایاکہ اس معاملے میں کل ۱۷۰؍افراد کے خلاف چار ج شیٹ داخل کی گئی تھی جس میں سماعت کے دوران ۵۵؍ ملزمین کا انتقال ہوگیا اور ۸؍ ملزمین سرکاری گواہ بن گئے ۔ ۲؍ نے سماعت کے پہلے ہی سزا کو قبول کرلیا جبکہ ملزمین آج تک لاپتہ ہیں۔منگل کو جن دو سیاسی لیڈران کو قصور وار قرار دینے کے ساتھ تین سال کی سزا سنائی گئی ، ان میں سابق رکن اسمبلی دھرو بھگت اور سابق رکن اسمبلی و رکن پارلیمنٹ جگدیش شرما شامل ہیں۔ ڈورنڈا خزانہ معاملے کی تحقیقات میں سی بی آئی کو ۲۵؍سال لگے۔ اس معاملے میں سی بی آئی نے۲۰۰۳ء میںعدالت میں سپلیمنٹری چارٹ شیٹ داخل کی تھی ۔ لالو کو قصوروار قرار دینے کے بعد ان کی جانب سے فی الحال تو کوئی ردعمل نہیں آیا لیکن پارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ اس معاملے میں قانو نی لڑائی لڑنے کے لئے تیا رہیں اور اس فیصلے کو اعلیٰ عدالتوں میں چیلنج کریں گے ۔ لالو عوامی لیڈر ہیں اور انہیں اس گھوٹالے میں پھنسایا گیا ہے۔

Previous Post

کنبہ پروری کے حامیوں کا بس چلتا تو یوپی کے ہر محلے میں’مافیا گنج‘آباد دیتے:مودی

Next Post

بی جے پی پرسنجے رائوت کے کئی سنسنی خیز الزامات

Next Post
بی جے پی پرسنجے رائوت کے کئی سنسنی خیز الزامات

بی جے پی پرسنجے رائوت کے کئی سنسنی خیز الزامات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist