اتوار, مئی 11, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home دنیا

آئی پی ایل کی نیلامی میں ہندوستانی کھلاڑیوں پر پیسوں کی جم کر ہوئی بارش

Rubina by Rubina
فروری 13, 2022
in دنیا
261 0
0
آئی پی ایل کی نیلامی میں ہندوستانی کھلاڑیوں پر پیسوں کی جم کر ہوئی بارش
214
SHARES
346
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ایشان کشن 15.25 کروڑ، دیپک چاہر 14 کروڑ، شریس ایر 12.25 کروڑ، شاردل ٹھاکرکو ملا 10.75 کروڑ ، پرسدھ کرشنا بھی 10کروڑ میں ہوئے فروخت
بنگلورو: آئی پی ایل 2022 کی نیلامی میں ہندوستانی کھلاڑیوں پر پیسوں کی جم کر بارش ہوئی ۔ ممبئی انڈینز نے وکٹ کیپر بلے باز ایشان کشن کو 15.25 کروڑ میں، دفاعی چیمپئن چنئی سپر کنگزنے تیزگیندباز دیپک چاہر کو 14 کروڑ اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے بلے باز شریس ایر کو 12.25 کروڑ میں خرید کر اپنی ٹیم میں شامل کرلیا۔ ایشان یوراج سنگھ کے بعد آئی پی ایل کی تاریخ کے دوسرے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ آج دن کی سب سے بھاری رقم ایشان کشن کے نام رہی۔ ممبئی انڈینز نے مسلسل بولی لگا کر انھیں اپنی ٹیم میں شامل کیا۔ حیدرآباد سمیت کئی دیگر ٹیموں نے ایشان کشن کے لیے بولی لگائی۔ وکٹ کیپر کھلاڑیوں میں ایک اور بھاری رقم حاصل کرنے والوں میں نکولس پورن رہے ۔ انہیں سن رائزرز کی ٹیم نے 10.75 کروڑ روپے میں خریدا۔ دہلی کیپٹلس نے شاردل ٹھاکر کو 10.75 کروڑ میں خریدا۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں پلیئر آف دی سیریز رہنے والے پرسدھ کرشنا کو راجستھان رائلز نے 10 کروڑ میں خریدا۔ لوکی فرگیوسن کو نئی ٹیم گجرات ٹائٹنز نے 10 کروڑ میں خریدا۔
اس نیلامی میں ہندوستانی تیز گیند باز دیپک کے لئے بھی جم کر بولی لگائی گئی۔ چنئی سپر کنگز نے بھلے ہی بولی کی شروعات نہ کی ہو لیکن انہوں نے دیپک پر 14 کروڑ کی آخری بولی ضرور لگائی۔ سپر کنگز نے آئی پی ایل کی نیلامی کی تاریخ میں کبھی کسی دوسرے کھلاڑی کو اتنی رقم نہیں دی۔ ان کی ٹیم کے تیز گیند بازوں کی فہرست میں بہت سے گیند بازوں کی ضرورت ہے ۔
گزشتہ آئی پی ایل کے ستاروں میں سے ایک ہرشل پٹیل واپس اسی ٹیم میں واپس چلے گئے جس کا وہ حصہ تھے ، رائل چیلنجرز نے انہیں 10.75 کروڑ روپے میں خریدا۔ان کے لئے سپر کنگز اور سن رائزرز نے بھی کافی دیر تک بولی لگائی۔ آر سی بی نے ہرشل پٹیل کے علاوہ وانندو ہسرنگا کو 10.75 کروڑ میں خریدا۔
پنجاب کنگز کے پاس پرس میں سب سے زیادہ رقم تھی۔ اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کی ٹیم نے مارکی کھلاڑیوں کی نیلامی میں زبردست بولی لگائی۔ پہلے انہوں نے شکھر دھون کو 8 کروڑ دے کر خریدا اور اس کے بعد 9.25 کروڑ میں کیگیسو ربادا کو شامل کیا ۔ دہلی کیپٹلس بھی دھون کے لیے بولی لگانے والوں کی دوڑ میں شامل تھی، ساتھ ہی انہوں نے آر اشون اور ربادا کے لیے بھی بولی لگائی تھی لیکن انھیں حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے ۔
ابتدائی اپ ڈیٹ میں، کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے پیٹ کمنز کے لیے بار بار بولیاں لگائی اور انہیں 7.25 کروڑ میں اپنی ٹیم میں شامل کرنے میں کامیاب رہی جبکہ اشون کو راجستھان رائلز نے 5 کروڑ میں خریدا۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ کے بائیں ہاتھ کے تیزگیندبازٹرینٹ بولٹ کو راجستھان کی ٹیم نے 8 کروڑ میں خریدا۔
سبھی ٹیمیں اپنے کھلاڑیوں کو کہیں نہ کہیں واپس خریدنا چاہتی تھیں۔ دہلی کیپٹلس کے علاوہ بھی کئی ٹیمیں ایسی تھیں جو اپنے کھلاڑیوں کو اپنی ٹیم میں واپس لانے میں کامیاب نہیں ہوئیں۔ ممبئی نے بولٹ کے لیے بولی لگائی لیکن وہ کامیاب نہیں ہوئے ۔ اس کے ساتھ ہی چنئی سپر کنگز نے بھی فاف ڈو پلیسس کے لیے بولی لگائی لیکن وہ بھی کامیاب نہیں ہوئے ۔ انہیں رائل چیلنجر بنگلور کی ٹیم نے 7 کروڑ میں خریدا۔
پنجاب کنگز کی ٹیم نے محمد شامی کے لیے بولی نہیں لگائی۔ شامی کو گجرات ٹائٹنز کی ٹیم نے 6.25 کروڑ میں اپنی ٹیم میں شامل کیا ۔ ممبئی نے کوئنٹن ڈی کاک کے لیے دیر سے بولی لگائی لیکن ڈی کاک لکھنؤ سپر جائنٹس کے لیے نیلامی کی پہلی خریدتھے ۔ انہیں 6.75 کروڑ میں خریدا گیا۔ کیپٹلس نے آخرکار اپنا کھاتہ کھول دیا، مارکی کھلاڑیوں کے دور کے آخر میں سن رائزرز حیدرآباد کے سابق کپتان، ڈیوڈ وارنر، سن کوخریدا۔ انہیں 6.25 کی رقم دی گئی۔
پنجاب کنگز کے نقطہ نظر سے ، وہ اب اپنی ابتدائی جوڑی کے لیے تقریباً تیار ہیں۔ جہاں دھون اور میانک کی جوڑی ان کے لیے اننگز کا آغاز کرے گی۔ اسی طرح ڈی کاک سپر جائنٹس میں جا رہے ہیں، جن کے پاس پہلے سے ہی کے ایل راہل ہیں، اس لیے ان کی اوپننگ جوڑی تقریباً یقینی ہے ۔ وارنر دہلی کی ٹیم میں جا چکے ہیں اور وہ پرتھوی شا کے ساتھ اننگز کا آغاز کر سکتے ہیں۔ ایک اہم بات یہ تھی کہ سن رائزرز نے وارنر کے لیے کوئی بولی نہیں لگائی۔ وارنر 2016 میں حیدرآباد ٹیم کے کپتان تھے ، جب ان کی ٹیم نے آئی پی ایل جیتا تھا۔
دیو دت پڈیکل 7.75 کروڑ کی رقم کے ساتھ رائلز ٹیم میں جا رہے ہیں۔اسٹیو اسمتھ، سریش رینا، اور ڈیوڈ ملر کو ابھی تک کوئی خریدار نہیں ملا۔ ان کے لیے ایک اور بولی لگائی جائے گی۔آل راؤنڈر واشنگٹن سندر کے لیے حیدرآباد کی ٹیم نے 8.75 کروڑ ادا کرکے اپنی ٹیم میں شامل کیا۔ اس کے بعد کرنال پانڈیا اپنے بھائی کے ساتھ ٹائٹنز کی ٹیم میں کھیلتے نظر نہیں آئیں گے ۔ انہیں سپر جائنٹس کی ٹیم نے 8.25 کروڑ دے کر خریدا۔امباتی رائیڈو کا بیس پرائس 2 کروڑ تھا۔ چنئی اور دہلی نے سب سے پہلے ان کے لیے بولی کی شروعات کی۔ تاہم ان کے لیے آخری بولی چنئی سپر کنگز نے لگائی۔ وہ پھر سے چنئی کے لئے کھیلیں گے ۔ چنئی نے انہیں 6.75کروڑ دے کر خریدا۔

Previous Post

لاجپت نگر فلائی اوور راہگیروں کیلئے بناتوجہ کا مرکز

Next Post

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 101ویں دن بھی کوئی تبدیلی نہیں

Next Post
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 101ویں دن بھی کوئی تبدیلی نہیں

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 101ویں دن بھی کوئی تبدیلی نہیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist