منگل, جون 17, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

مسلم طالبات کو آئی آئی ایم بنگلور کے اساتذہ کی حمایت

Rubina by Rubina
فروری 12, 2022
in بھارت, سیاست
187 0
0
مسلم طالبات کو آئی آئی ایم بنگلور کے اساتذہ کی حمایت
178
SHARES
262
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

حجاب تنازع کے خلاف اٹھنے والی آوازوں میں جمعہ کو اس وقت اضافہ ہوگیاجب ملک کے موقر تعلیمی ادارے آئی آئی ایم بنگلور کے اساتذہ نے حجاب پہننے کے مسلم طالبات کے حق کا دفاع کرتے ہوئے اس ضمن میں خواتین کمیشن کو مکتوب روانہ کیا۔ اس کے ساتھ ہی عظیم پریم جی یونیورسٹی کے ۱۸۴؍طلبہ نے بھی اُن طالبات کے ساتھ یکجہتی کااظہار کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے جنہیں حجاب پہننے پر تعلیم سے محروم کیاجارہاہے۔
آئی آئی ایم بنگلور کے اساتذہ کی طالبات کو تائید
ایسے وقت میں جبکہ شر پسند عناصر کرناٹک ہی نہیں پورے ملک میں حجاب کے خلاف شرانگیزی کا مظاہرہ کررہے ہیں، آئی آئی ایم بنگلور کے تدریسی عملے کےا راکین ہیما سوامی ناتھن، دیپک ملگھان ، دلہیا مانی ، رِتوِک بنرجی اور پرتیک راج نے خواتین کمیشن کو لکھے گئے مکتوب میں اسے اس کی ذمہ داری یاد دلائی ہے۔ اساتذہ نے واضح کیا ہے کہ وہ مرد کی بالادستی والے سماج میں خواتین پر عائد کی جانے والی پابندیو ں کی تائید نہیں کرتے مگر ’’کسی کے مذہبی امور کو نشانہ بنانا قابل قبول نہیں ہے۔‘‘ پٹیشن میں زور دیاگیاہے کہ ’’تمام مذاہب میں خواتین کسی نہ کسی طرح کی پابندیوں کا سامنا کررہی ہیں۔اس میں کوئی شک نہیں کہ ہمیں ان کی تائید نہیں کرنی چاہئے بلکہ مرد وخواتین اور مذہبی لیڈروں کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے تبدیلی لانے کی کوشش کرنی چاہئے۔‘‘ اس کے ساتھ ہی اساتذہ نےلکھاہے کہ ’’مگر جان بوجھ کر کسی ایک مذہب کے ماننے والوں کو نشانہ بنانا قابل قبول نہیں ہے۔‘‘
بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ مہم کا حوالہ
اساتذہ نے خواتین کمیشن کو متنبہ کیا ہے کہ ’’خواتین کو بااختیار بنانےا وران کی سماجی ترقی کا سب سے موثر طریقہ تعلیم کی فراہمی ہے۔ خوف اور دھمکیوں بھرا ماحول والدین کو اپنی بچیوں کو اسکول اور کالج بھیجنے میں پس وپیش میں مبتلا کر دیگا۔اس کی وجہ سے بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ کا مشن صرف مسلم خواتین کیلئے ہی نہیں بلکہ سماج کے دیگر طبقات کیلئے بھی بری طرح ناکام ہوجائےگا۔‘‘
خواتین کمیشن کو مکتوب کیوں لکھا؟
آئی آئی ایم بنگلور میں سینٹر فار پبلک پالیسی کی پروفیسر سوامی ناتھن سے رابطہ کرنے پر انہوں نے انڈین ایکسپریس کو بتایا کہ انہوں نے خواتین کمیشن کو مکتوب لکھنے کافیصلہ اس لئے کیا کہ ملک میں خواتین کے حقوق کے تحفظ کی ذمہ داری اسی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’خواتین کو عمومی طورپر پابندیوں کا سامنا رہتاہے، انہیں مزید مجبور نہیں کیا جانا چاہئے۔‘‘ برادران وطن کے ایک بڑے طبقے نے حجاب کے خلاف شرانگیزی کی یہ کہتے ہوئے مخالفت کی ہے کہ وہ جس طرح خواتین اور طالبات کو حجاب پہننے پر مجبور کرنے کے خلاف ہیں اسی طرح جو طالبات اور خواتین حجاب پہننا چاہتی ہیں انہیں نہ پہننے دینے کے بھی خلاف ہیں۔ ان کے مطابق خواتین کو اس بات کی انفرادی آزادی ہونی چاہئے کہ وہ کیا پہننا چاہتی ہیں اور کیا نہیں۔
عظیم پریم جی یونیورسٹی کے طلبہ کا اظہار یکجہتی
عظیم پریم جی یونیورسٹی جس کا کیمپس بنگلور میں ہی واقع ہے، کے طلبہ نے بھی حجاب پہننے والی طالبات کے حقوق کے دفاع میں اوران کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے مکتوب جاری کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ وہ مذہبی شناخت کی بنا پر کسی بھی شہری کو اس کے بنیادی حقوق سے محروم کرنے کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کرناٹک کے وزیراعلیٰ بسو راج بومئی سے مطالبہ کیا کہ وہ طالبات کو ہراساں کرنے والے شر پسند ہجوم کے خلاف کارروائی کریں۔ عظیم پریم جی یونیورسٹی کے طلبہ کی جانب سے جاری بیان میںکرناٹک کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہاگیا ہے کہ ’’ایسے واقعات جنس، مذہب اور ذات پات کی بنیاد پر امتیاز کا سبب بن سکتے ہیں۔ ہمیں یہ یاد رکھنا چاہئے کہ بطور شہری فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنا اور ملک کی تکثیری ثقافت کا تحفظ ہماری آئینی ذمہ داری ہے۔ ملک کی ایک ترقی پسند یونیورسٹی کے طلبہ اور دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے شہری کی حیثیت سے ہم اس رائے کے حامل ہیں کہ کسی بھی ادارے کو کسی پر یہ پابندی عائد نہیں کرنی چاہئے کہ وہ کیا پہنے گا ، کیا کھائےگا اور کیاکہےگا۔ اسی وجہ سے ہم اس کے خلاف آواز بلند کرتے ہیں۔‘‘

Previous Post

حجاب تنازع :سپریم کورٹ کا فوری شنوائی سے انکار، ۳؍ اضلاع میں فلیگ مارچ

Next Post

فوج کا برفانی تودہ کھسکنے کے سبب ہلاک فوجیوں کو خراج عقیدت

Next Post
فوج کا برفانی تودہ کھسکنے کے سبب ہلاک فوجیوں کو خراج عقیدت

فوج کا برفانی تودہ کھسکنے کے سبب ہلاک فوجیوں کو خراج عقیدت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist