منگل, جون 17, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

آشیش مشرا کو ضمانت تو مل گئی لیکن رِہائی مشکل

Rubina by Rubina
فروری 12, 2022
in بھارت, سیاست
161 0
0
آشیش مشرا کو ضمانت تو مل گئی لیکن رِہائی مشکل
159
SHARES
200
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

الٰہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے اترپردیش کے لکھیم پور کھیری میں تشدد کے کلیدی ملزم آشیش مشرا عرف مونو کی درخواست ضمانت گزشتہ روز منظور تو کر لی ہے لیکن اس کی رہائی عمل میں آنا مشکل ہے کیوں کہ عدالت نے اسے قتل کے الزام اور مجرمانہ سازش کے الزام میں ضمانت نہیں دی ہے۔ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی کا بیٹا آشیش مشرا ۹؍اکتوبر سے جیل میں ہے۔ تاہم ضمانت ملنے کے بعد بھی آشیش مشرا کا جیل سے باہر آنا قدرے مشکل ہے۔ مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق ضمانت کے حکم میں دفعہ ۳۰۲؍ اور۱۲۰؍ بی کا ذکر نہیں کیا گیا ہے جبکہ یہ دونوں دفعات قتل اور مجرمانہ سازش کے وقت لگائی جاتی ہیں اور اس میں ضمانت نہ ملنے سے آشیش مشرا کو مزید کچھ دن جیل میں گزارنے پڑسکتے ہیں۔
یاد رہے کہ آشیش مشرا پر کئی سنگین دفعات کے تحت الزامات لگے ہیں۔ لکھیم پور پولیس کی طرف سے عدالت میں داخل کی گئی چارج شیٹ میں آشیش مشرا کو تعزیرات ہند کی دفعہ ۱۴۷؍،۱۴۸؍،۱۴۹؍،۳۰۲؍،۳۰۷؍،۳۲۶؍،۳۴؍،۴۲۷؍ اور ۱۲۰؍ بی کے تحت ملزم بنایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ آرمس ایکٹ کی دفعہ ۳؍۲۵؍، ۵؍ ۲۷؍ اور اور ۳۹؍ کے تحت بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ہائی کورٹ کی طرف سے جاری کردہ ضمانت کے حکم میں آئی پی سی کی دفعات ۱۴۷؍، ۱۴۸؍، ۱۴۹؍، ۳۰۷؍،۳۲۶؍،۳۴؍،۴۲۷؍ کے علاوہ آرمس ایکٹ کی دفعات کا تو ذکر ہے مگر اس میں دفعہ ۳۰۲؍ اور۱۲۰؍ بی کا کوئی ذکر نہیں ہے۔چونکہ ضمانت کے حکم میں ان دفعات کا کوئی ذکر نہیں ہے اس لئے آشیش مشرا ابھی جیل سے باہر نہیں آسکتا ۔ واضح رہے کہ جج نے اپنے حکم میں پولیس کی تفتیش پر کئی سوال اٹھائےہیں۔جج نےآشیش مشرا کے وکلاء کی اس بات کو بھی کہیں نہ کہیں تسلیم کیا ہے کہ آشیش مشرا نے گولی نہیں چلائی کیوں کہ متاثرین کے جسم پر کہیں گولی کا کوئی نشان نہیں ملا ۔ ضمانت کے حکم میں یہ بات بھی درج ہے کہ پولیس نے بی جے پی کارکنوں کی اموات کے سلسلے میں کوئی ٹھوس کارروائی نہیں کی جبکہ جان اس طرف بھی گئی ہے۔
آشیش مشرا کے وکلاء نے بتایا کہ وہ ضمانت کے حکم میں دفعہ۳۰۷؍ اور۱۲۰؍ بی کو شامل کرنے کے لئے ہائی کورٹ میں اپیل کریں گے۔ یہی وجہ ہے کہ اب یہ کارروائی اگلے ہفتے ہی ممکن ہوسکے گی۔ کچھ میڈیا رپوٹس میں ان دفعات کا ذکر ضمانت کے حکم میں نہ ہونے کو تکنیکی غلطی قرار دیا جارہا ہے جسے درست کروایا جاسکتا ہے لیکن بہت سی رپورٹس کہہ رہی ہیں کہ آشیش مشرا کو کم سنگین معاملات میں ضمانت دی گئی ہے جبکہ قتل جیسے سنگین معاملے میں اس کی درخواست پر غور نہیں کیا گیا ہے۔ بہر حال یہ تکنیکی غلطی دور ہونے سے قبل تک آشیش مشرا کی رہائی ممکن نہیں ہے۔ واضح رہے کہ آشیش مشرا نے اپنی تھار جیپ کسانوں پر چڑھا دی تھی جس کی وجہ سے ۴؍کسانوں کی موت ہو گئی تھی۔ اس کے بعد تشدد پھوٹ پڑا، جس میں بی جے پی کے ۳؍کارکنوں اور ایک صحافی کی موت ہو گئی تھی ۔
دوسری طرف کسان تنظیموں اور متاثرین نےآشیش مشرا کو ضمانت ملنے پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ یوپی کی آل انڈیا کسان سبھا جو سنیکت کسان مورچہ کے ساتھ احتجاج میں شامل تھی ، نے آشیش مشرا کو ضمانت پرکہا کہ یہ انتہائی تشویشناک بات ہے کہ قتل کے ایک ملزم کو اتنی آسانی سے ضمانت مل گئی جبکہ ا س کے خلاف تمام ثبوت موجود ہیں۔جب وہ ضمانت پر باہر آئے گا تو واضح طور پر متاثرین کو دھمکانے اور ثبوت مٹانے کی کوشش کرے گا۔ اسے روکنے کے کیا انتظامات کئے گئے ہیں؟اس حادثے میں مارے گئے رمن کشیپ کے بھائی پون نے کہا کہ آشیش مشرا کو ضمانت مل جانے کے بعد ہماری انصاف کی امیدیں تقریباً ختم ہو گئی ہیں ۔ ہمیں امید ہی نہیں تھی کہ اسے ضمانت مل جائے گی لیکن جب ضمانت مل گئی ہے تو اب ہمیں انصاف ملنے کی امید نہیں رہی کیوں کہ آشیش مشرا کے والد باورسوخ آدمی ہیں ۔ پون نے واضح کیا کہ وہ ان حالات کے باوجودہمت نہیں ہاریں گے اور اپنی لڑائی جاری رکھیں گے ۔ ممکن ہوا تو وہ آشیش مشرا کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔

Previous Post

حجاب تنازع : ہائیکورٹ میںشنوائی ملتوی، حکم امتناع برقرار

Next Post

حجاب تنازع :سپریم کورٹ کا فوری شنوائی سے انکار، ۳؍ اضلاع میں فلیگ مارچ

Next Post
حجاب تنازع :سپریم کورٹ کا فوری شنوائی سے انکار، ۳؍ اضلاع میں فلیگ مارچ

حجاب تنازع :سپریم کورٹ کا فوری شنوائی سے انکار، ۳؍ اضلاع میں فلیگ مارچ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist