ہفتہ, مارچ 7, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home دنیا

سعودی کےابہاایئر پورٹ پر حملہ ناکام مگر ۱۲؍ افراد زخمی

Rubina by Rubina
فروری 11, 2022
in دنیا
179 0
0
سعودی کےابہاایئر پورٹ پر حملہ ناکام مگر ۱۲؍ افراد زخمی
178
SHARES
234
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سعودی عرب کے خلاف حوثی باغیوں کی کارروائیاں جاری ہیں۔ خاص کر یمن کی سرحد سے قریب ابہا ایئر پورٹ پر کئی بار ڈرون حملے ہوئے ہیں ۔ اسی سلسلے کی کڑی کے طور پر جمعرات کو پھر ایک بار ابہا ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ ہوا جسے گزشتہ کئی بار کی طرح ناکام تو بنا دیا گیا لیکن اس بار اس حملے میں ۱۲؍ افراد زخمی ہوگئے کیونکہ نشانہ بنائے گئے ڈرون کا ملبہ ایئر پورٹ پر ہی گر پڑا اور یہ لوگ اس کی زد میں آ گئے۔ حالانکہ اب تک اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ یہ حملہ بھی حوثی باغیوں ہی کی جانب سے کیا گیا تھا یا کہیں اور سے۔ اب تک نہ تو حوثیوں کی جانب سے نہ ہی کسی اور تنظیم کی جانب سے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے کئی بار ابہا ایئر پورٹ پر حملہ ہوا ہے لیکن کسی بھی ڈرون کو اس کے نشانے تک پہنچنے سے پہلے ہی اڑا دیا جاتا تھا۔ اس لئے اب تک اس میں بہت کم جانی نقصان ہوا ہے۔ جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد بھی اکا دکا ہی رہا کرتی تھی۔ صرف اگست ۲۰۱۹ء میں ہوئے حملے میں یہاں ۸؍ افراد زخمی ہوئے تھے۔ جمعرات کو ہونے والا حملہ ایسا پہلا حملہ تھا جو ناکام ہوتے ہوئے بھی اتنے لوگوں کوزخمی کر گیا۔ عرب اتحاد کے ترجمان نے بتایا کہ جمعرات کی سہ پہر ہونے والے اس حملے میں ۱۲؍ افراد زخمی ہوئے ہیں جن کا تعلق الگ الگ قوم اور ممالک سے ہے۔ فی الحال زخمیوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی یہ تفصیلات سامنے آئی ہے کہ زخمی ہونے والوں کا تعلق کن ممالک سے ہے ۔ یاد رہے کہ سعودی عرب کا ابہا ایئر پورٹ بین الاقوامی پروازوں کیلئے استعمال ہوتا ہے اور یہاں غیر ملکیوں کی آمدو رفت جاری رہتی ہے۔
حالانکہ حملے کے بعد ایئر ٹریفک رک گیا تھا اور پروازوں کو روک گیا گیا تھا۔ لیکن حکام کے مطابق ایک گھنٹے بعد ہی ایئر ٹریفک بحال کر دیا گیا اور پروازوں کی آمدورفت شروع ہو گئی۔ سعودی حکومت کی جانب سے اب تک حملے کے بارے میں کوئی بیان نہیں آیا ہے، البتہ، عرب اتحاد فوج نے کہا ہے کہ وہ اس حملے کے جواب میں سخت اقدامات کریں گے۔ فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’’ ہم شہری ہوائی اڈوں اور مسافروں کو نشانہ بنانے والوں کے خلاف سخت فوجی کارروائی کریں گے۔‘‘ حالانکہ اتحادی فوج نے بھی اپنےبیان میں کسی مخصوص تنظیم کا نام نہیں لیا ہے لیکن ان کے بیان کو حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی کا ہی اشارہ سمجھا جا رہا ہے۔ کیونکہ اس سے پہلے اس ایئر پورٹ پر جتنے حملے ہوئے ان کی یا تو حوثیوں نے ذمہ داری قبول کی ہے یا پھر سعودی حکام نے خود ان پر یہ الزام لگایا ہے۔ یا د رہے کہ گزشتہ ماہ سعودی کے برادر ملک متحدہ عرب امارات پر بھی حوثیوں نے حملہ کیا تھا جس میں ۳؍ لوگوں کی موت ہوئی تھی۔ مگر یہ حملہ آئل ٹینکر پر تھا۔ سعودی عرب پر بھی آئل تنصیبات پر متعدد بار حملہ ہوا ہے لیکن سب سے زیادہ ابہا ایئر پورٹ پر حملے ہوئے ہیں کیونکہ یہ یمن کی سرحد سے قریب ہے اور حوثیوں کی زد میں آسانی سے آجاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اتحادی فوج نے یہاں بڑے پیمانے اپنے فوجیوں کو تعینات کر رکھا ہے تاکہ وہ ایئر پورٹ کی حفاظت کر سکے۔ ساتھ ہی کسی بھی ڈرون حملے کی صورت میں اسے ناکام بنانےکیلئے سسٹم بھی نصب کر رکھا ہے۔
حوثی باغیوں اور سعودی کی چپقلش
عام طوپر سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان جاری چپقلش اور حملوں کو سعودی اور ایران کے تعلقات کے تناظر میں دیکھا جاتا ہے۔ ۲۰۱۴ء میں حوثی باغیوں نے یمن حکومت کے خلاف ہتھیار اٹھا لئے ۔ سعودی عرب نے یمن حکومت کی مدد کیلئے اپنی فوج بھیجی جس کے سبب حوثی سعودی عرب کے دشمن ہو گئے۔ ادھر ایران کو حوثیوں کا حامی سمجھا جاتا ہے۔سعودی میڈیا کا الزام ہے کہ ایران ہی حوثی باغیوںکو ہتھیار سپلائی کرتا ہے۔ جیسے جیسے ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی بڑھتی گئی، اسرائیل کی جانب سے کسی نہ کسی خفیہ کارروائی میں ایران کی تنصیبات کو نشانہ بنایا جانے لگا۔ جبکہ جواب میں سعودی عرب کےآئل ٹینکروں اورپلانٹس پر ڈرون حملے شروع ہوئے۔ ایران نے ہمیشہ سعودی عرب پر ہونے والے حملوں سے خود کو الگ بتایا حوثی باغیوں نے کھل کر ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی۔ اس لئے خلیجی ممالک کے ماہرین سعودی پر ہونے والے حملوںکو ایران کے ساتھ اس کی کشیدگی کے تناظر ہی میں دیکھتے ہیں۔ دوسری طرف سعودی عرب کا امریکہ کا حلیف ہونا بھی اس کی ایک وجہ قرار دی جاتی ہے جوکہ ایران اور اور حوثی دونوں ہی کا دشمن سمجھا جاتا ہے۔

Previous Post

انڈین مجاہدین گجرات کیس :۱۴؍ سال بعد ۹؍ ملزمین سابرمتی جیل سے رِہا

Next Post

لکھیم پور تشدد :مرکزی وزیر اجے مشرا کے بیٹے آشیش مشرا کو ضمانت دے دی گئی

Next Post
لکھیم پور تشدد :مرکزی وزیر اجے مشرا کے بیٹے آشیش مشرا کو ضمانت دے دی گئی

لکھیم پور تشدد :مرکزی وزیر اجے مشرا کے بیٹے آشیش مشرا کو ضمانت دے دی گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist