ہفتہ, مارچ 7, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

یوپی :پہلا مرحلہ مجموعی طورپر پُرامن ،۶۰ء۵۱؍ فیصد پولنگ

Rubina by Rubina
فروری 11, 2022
in بھارت, سیاست
176 0
0
یوپی :پہلا مرحلہ مجموعی طورپر پُرامن ،۶۰ء۵۱؍ فیصد پولنگ
165
SHARES
237
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اتر پردیش میں قانون ساز اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے جمعرات کو ہونے والی پولنگ مجموعی طورپر پُرامن رہی اور شام ۶؍ بجےتک۶۰ء۵۱؍ فیصد رائے دہندگان نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ جمعرات کی صبح۷؍ بجے پُرامن طریقے سے۱۱؍ اضلاع کی۵۸؍ سیٹوں پر پہلے سے طے شدہ وقت کے مطابق پولنگ شروع ہوگئی۔الیکشن کمیشن نے آزادانہ، منصفانہ اور پُرامن پولنگ کے انعقاد کے لیے بھرپور تیاریوں کے درمیان وسیع حفاظتی انتظامات کے سائے میں پولنگ شروع ہونے کی اطلاع دی۔ کمیشن نے شاملی، مظفر نگر، میرٹھ، باغپت، غازی آباد، ہاپوڑ، گوتم بدھ نگر، بلند شہر، علی گڑھ، متھرا اور ہاتھرس اضلاع کی۵۸؍ نشستوںکے۱۰۸۳۳؍ پولنگ مراکز کے۲۵۸۸۰؍ پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ کے جلد آغاز کے بارے میں اطلاع دی ۔ اس مرحلے میں۱۱؍ اضلاع کے۲ء۲۸؍ کروڑ ووٹروں نے شام۶؍بجے تک ہونے والی پولنگ میں میں۷۳؍ خواتین سمیت۶۲۳؍ امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ای وی ایم میں بند کردیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق پولنگ شروع ہونے کے آدھے گھنٹے بعد تک صرف چند ووٹرز پولنگ ا سٹیشن پر پہنچے۔ سرد صبح پولنگ شروع ہونے پر ووٹرز سورج کے اوپر آنے کا انتظار کر رہے تھے۔ کووڈ پروٹوکول کے تحت ووٹروں کو صرف ماسک پہن کر پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے کی اجازت تھی۔اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹیشنوں پر سینی ٹائزر اور تھرمل اسکیننگ سمیت دیگر انتظامات بھی کیےتھے۔
خیرگڑھ، فتح آباد، آگرہ جنوب ، بہہ، چھتر، متھرا، سردھنہ، میرٹھ شہر، چھپرولی، بروت، باغپت اور کیرانہ کے۵۵۳۵؍ پولنگ مقامات کو `انتہائی حساس زمرے میں رکھا گیا جنہیں سیکوریٹی کے نقطہ نظر سے حساس اسمبلی حلقوں کے طور پر شناخت کیا گیا تھا۔ وہاں سیکوریٹی کے اضافی انتظامات کئے گئے تھے۔ سیکوریٹی انتظامات کے تحت پولنگ اسٹیشنوں پر سینٹرل سیکوریٹی فورس کے جوان تعینات رہے۔ پولنگ شروع ہونے سے قبل مرکزی سیکوریٹی فورسیز کی جانب سے حساس علاقوں میں فلیگ مارچ کیا گیا تاکہ ووٹرز بغیر کسی خوف کے اپنا ووٹ ڈال سکیں۔
اس کے علاوہ۲۶۱؍ خواتین پولیس اہلکار اور۵۹؍ خواتین پولیس انسپکٹرز اور سب انسپکٹرز کو۱۳۸؍ پنک بوتھوں میں تعینات کیا گیا ہے جو خواتین انتخابی عملہ کی سیٹوں کے پہلے مرحلے میں چلائے جاتے ہیں۔ پُرامن پولنگ کو یقینی بنانے کیلئے سینٹرل سیکوریٹی فورس کی۸۰۰؍کمپنیاں تعینات کی گئیںجن میں سے ۷۲۴؍کمپنیاں پولنگ مراکز کی حفاظت کیلئے تعینات کی گئی تھیں۔یوگی حکومت کے ۹؍ وزیر بھی انتخابات کے پہلے مرحلے میں اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ان میں شریکانت شرما (متھرا)، اتل گرگ (غازی آباد)، سریش رانا (تھانہ بھون)، کپل دیو اگروال (مظفر نگر)، سندیپ سنگھ (اترولی)، چودھری لکشمی نارائن (چھاتا )، انل شرما (شکارپور)، جی ایس دھرمیش (آگرہ کینٹ) اور دنیش کھٹیک (ہستینا پور) شامل ہیں۔
شاملی، مظفر نگر، باغپت، بلند شہر اور ہاپوڑ میں شام ۵؍ بجے تک۶۰؍فیصد سے زیادہ لوگوں نے ووٹ دیا جبکہ دہلی سے منسلک غازی آباد اور نوئیڈا میں سب سے کم۵۴ء۷۷؍فیصد ووٹنگ ہوگئی۔ بی جے پی لیڈر شری کانت شرما نے متھرا میں ووٹ ڈالا جبکہ چودھری لکشمی نارائن نے چھاتا اور کپل دیو اگروال نے مظفر نگر میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔راشٹریہ لوک دل(آر ایل ڈی) صدر جینت چودھری بجنور میں انتخابی مہم میں مشغول ہونے کی وجہ سے ووٹ ڈالنے متھرا نہیں پہنچے سکے لیکن ان کی بیوی نے ووٹ ڈالا۔ یوگی حکومت میں گنا وزیر سریش رانا نے تھانہ بھون میں ووٹ ڈالتے ہوئے سبھی۵۸؍سیٹوں پر جیت کا دعوی کیا۔

Previous Post

اترپردیش میں ایک بجے تک 35فیصدی ووٹنگ

Next Post

انڈین مجاہدین گجرات کیس :۱۴؍ سال بعد ۹؍ ملزمین سابرمتی جیل سے رِہا

Next Post
انڈین مجاہدین گجرات کیس :۱۴؍ سال بعد ۹؍ ملزمین سابرمتی جیل سے رِہا

انڈین مجاہدین گجرات کیس :۱۴؍ سال بعد ۹؍ ملزمین سابرمتی جیل سے رِہا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist