ہفتہ, مارچ 7, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

کانگریس کا وعدہ :حکومت سازی کے ۱۰؍دن کے اندر کسانوں کا قرض معاف ہو گا

Rubina by Rubina
فروری 10, 2022
in بھارت, سیاست
157 0
0
کانگریس کا وعدہ :حکومت سازی کے ۱۰؍دن کے اندر کسانوں کا قرض معاف ہو گا
143
SHARES
239
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کانگریس نے اترپردیش اسمبلی انتخابات کیلئے اپنے انتخابی منشور’انتی ودھان جن گھوشنا پتر‘ کا تیسرا حصہ بھی جاری کردیا ہے جس میں سب سے بڑا وعدہ کسانوں کے قرض کے تعلق سے کیا گیا ہے۔ کانگریس نے وعدہ کیا ہے کہ حکومت بننے پر ۱۰؍دنوں کے اندر کسانوں کا پورا قرض معاف کردیا جائے گا۔ ساتھ ہی ملازمتوں میں خواتین کو ۴۰؍فیصد ریزرویشن دیا جائے گا۔ کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے ریاستی کانگریس دفتر میں منشور جاری کرتے ہوئے یوپی کے عوام سے کانگریس کو ہی منتخب کرنے کی اپیل کی ۔ اس موقع پر کانگریس کے ریاستی صدر اجئے کمار للو اور سابق ریاستی صدر سلمان خورشید سمیت دیگر لیڈر موجود تھے ۔
پرینکا گاندھی نے کہا کہ جس طرح سے چھتیس گڑھ میں حکومت بننے کے تین گھنٹوں کے اندر کسانوں کا قرض معاف کیا گیا تھا اسی طرح اترپردیش میں بھی قرض معافی کی جائے گی۔ کانگریس کا دوسرا بڑا اعلان یوپی میں ۲۰؍ لاکھ روزگار دینے کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اترپردیش میں فی الحال ۱۲؍لاکھ سرکاری اسامیاں خالی ہیں۔ ان اسامیوں کو پُر کر کے ۸؍ لاکھ ملازمتوں کے اضافی مواقع پیدا کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے تین ودھان پتر(انتی ودھان، شکتی ودھان اور بھرتی ودھان)کے طور پر اپنا انتخابی منشور جاری کیا ہے جو یہ واضح کرتا ہے کہ یوپی کے عوام کے تئیں کانگریس نے پوری تیار ی اور ایک ویژن کے ساتھ انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پرینکا گاندھی کے مطابق کانگریس لیڈروں نے پورے صوبے میں جگہ جگہ دورہ کرکے عوام کے مسائل کی نشاندہی کی ہے اور اسی کی بنیاد پر یہ منشور تیار کیاگیا ہے۔ یہ عوام کی آواز کو اجاگر کرتا ہے۔انہوں نے کہا کسانوں کی قرض معافی، نوکریوں میں خواتین کو ریزرویشن اور۲۰؍لاکھ روزگار کے علاوہ کسانوں کو آوارہ مویشیوں کے مسائل سے نجات دینے کے بھی پختہ انتظامات کئے جائیں گے۔ کانگریس جنرل سیکریٹری نے کہا کہ اس کیلئے چھتیس گڑھ کی طرز پر یوپی میں آوارہ مویشیوں کے مسائل سے کسانوں کو نجات دلانے کے لئے’گودھن اسکیم‘ کا آغاز کیا جائے گا ۔

Previous Post

حجاب تنازع : رندیپ سرجے والا کا طلبہ کو کھلا خط

Next Post

حجاب تنازع کیخلاف احتجاج کئی ریاستوں میں پھیل گیا

Next Post
حجاب تنازع کیخلاف احتجاج کئی ریاستوں میں پھیل گیا

حجاب تنازع کیخلاف احتجاج کئی ریاستوں میں پھیل گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist