ہفتہ, مارچ 7, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

اپوزیشن حملہ آور ، روزگار اوراُمورِ خارجہ تنقید کا نشانہ

Rubina by Rubina
فروری 3, 2022
in بھارت, سیاست
169 0
0
اپوزیشن حملہ آور ، روزگار اوراُمورِ خارجہ تنقید کا نشانہ
168
SHARES
216
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کووڈ پروٹوکال کے سبب الگ الگ اوقات میں شروع ہوئی لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائیوں میں اپوزیشن پارٹیوں خاص طور پر کانگریس نے سرکار کوجم کر تنقیدوں کا نشانہ بنایا اور روزگار و خارجہ پالیسی جیسے موضوعات پر سرکار کو ہدف بنایا ۔ صبح کے وقت راجیہ سبھا کے اجلاس میں صدر جمہوریہ کے خطاب پر رسم شکریہ کا آغاز کرتے ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈر اورایوان بالا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے اور این سی پی کی رکن پارلیمنٹ فوزیہ خان نے ریلوے میں این ٹی پی سی کی بھرتی میں بے ضابطگیوں کا معاملہ اٹھایااور ریلوے میں گروپ ڈی ملازمین کی بھرتی کیلئے صرف ایک امتحان کرانے کا مطالبہ کیا۔ اس کے ساتھ ہی بہار اور یوپی میں طلبہ کے خلاف درج مقدمات کو واپس لینے کا بھی مطالبہ کیا ۔
راجیہ سبھا میں مطالبات بجٹ اجلاس کے دوران صبح جب ایوان کی کارروائی شروع ہوئی تو سب سے پہلے جنوبی افریقہ کے آرچ بشپ اور ملائیشیا میں سیلاب کے مہلوکین کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور پھر ضروری دستاویزات ایوان کی میز پر رکھے گئے۔ چیئرمین ایم ونکیا نائیڈو نے کورونا پروٹوکول کی یاددہانی کراتے ہوئے بتایا کہ راجیہ سبھا اور لوک سبھا کی کارروائی دو مختلف شفٹوں میں چل رہی ہے۔ وقفہ صفر کے دوران نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کی ڈاکٹر فوزیہ خان نے ریلوے میں بھرتی کیلئے بہار کے برہم طلبہ کا مسئلہ اٹھایا۔ اس کا جواب دیتے ہوئے بی جے پی کے سشیل کمار مودی نے کئی دلائل دیئے لیکن اپوزیشن مطمئن نہیں ہوا ۔ اس امتحان کے نتیجے میں دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے ’’آپ‘‘ کے سنجے سنگھ نے کہا کہ اس کی جانچ ہونی چاہئے۔اس مطالبہ کی حمایت میں ملکارجن کھڑگے نے دریافت کیا کہ۲؍ کروڑ نوکریاں دینے کا جو وعدہ کیا گیا تھا ، ان میں سے کتنی دی گئیں یہ، ایوان کو بتایا جائے۔ اس کے علاوہ اوربھی کئی موضوعات پر گفتگو ہوئی جن میں سب سے اہم سماج وادی کے رکن رام گوپال یادو کا یہ بیان تھا کہ اگر یوپی میں سماج وادی کی حکومت آئی تو رام مندر بغیر کسی پریشانی اور نفرت پھیلائے بغیر زیادہ رفتار سےتعمیر ہو گا۔
لوک سبھا میں راہل گاندھی نے حملہ کی شروعات کی دوسری طرف لوک سبھا میں صدر جمہوریہ کی تقریر پر شکریہ کی تجویز پر بحث کی شروعات کانگریس کے لیڈرراہل گاندھی نے کی اور کہا کہ صدر جمہوریہ کی تقریر سچائی سے بے حد دور تھی۔ اس تقریر میں بے روزگاری کا کوئی تذکرہ نہیں تھا۔ جبکہ گزشتہ سال تین کروڑ نوجوانوں نے اپنا روزگار گنوا یا ہے۔ راہل نے کہا کہ اس وقت گزشتہ ۵۰؍سال کی سب سے زیادہ بے روزگاری ہے لیکن سرکار کچھ نہیں کر پارہی ہے۔ یہ سرکار کی نااہلی ہے کہ روزگار دینے کے بجائے جھوٹ پر جھوٹ بولے جارہی ہے۔
امورِخارجہ کی ناکامی پر سرکار سے سوال کیا راہل نے روزگار کے بعد ملک کی خارجہ پالیسی کا مسئلہ اٹھایا اور کہا کہ مودی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہم نہ صرف کمزور ہوئے ہیں بلکہ عالمی سطح پر الگ تھلگ ہو گئے ہیں۔ اس وقت عالم یہ ہے کہ چین اور پاکستان ہمیں گھیرے ہوئے ہیں اور دن بدن مضبوط ہوتے جارہے ہیں۔سرکار کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہی دونوں ملک اکٹھے ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم مودی کو مخاطب کرتے ہوئے راہل نے کہا کہ اپنے آپ سے پوچھیں کہ آپ کو یوم جمہوریہ پر مہمان کیوں نہیں مل پا رہے ہیں، آج ہندوستان مکمل طور پر الگ تھلگ اور گھرا ہوا ہے۔
صدر کے خطاب میںترمیم کیلئے ۹۹؍ تجاویز
راجیہ سبھا میں صدر کے خطاب میں ترمیم کیلئے اپوزیشن کی جانب سے ۹۹؍تجاویز پیش ہوئی ہیں چنانچہ ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے اپوزیشن سے کہا کہ وہ اپنی تجاویز پیش کریں۔

Previous Post

فلسطینیوں پر مظالم کیخلاف ایمنسٹی کی رپورٹ ، اسرائیل چیں بہ جبیں

Next Post

ملک میں 24 گھنٹے میں 2.5 لاکھ سے زائد کووڈ مریض صحتیاب

Next Post
ملک میں 24 گھنٹے میں 2.5 لاکھ سے زائد کووڈ مریض صحتیاب

ملک میں 24 گھنٹے میں 2.5 لاکھ سے زائد کووڈ مریض صحتیاب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist