ہفتہ, مارچ 7, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

پیگاسس معاملہ پر یوتھ کانگریس کامختلف شہروں میں احتجاج

Rubina by Rubina
فروری 3, 2022
in بھارت, سیاست
160 0
0
پیگاسس معاملہ پر یوتھ کانگریس کامختلف شہروں میں احتجاج
159
SHARES
193
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

پیگاسس اسپائی ویئر کے ذریعے شہریوں کی نجی زندگی کےساتھ سودا کئے جانے کےخلاف یوتھ کانگریس نے بدھ کو ملک گیر مظاہرے کئے ۔یوتھ کانگریس کے کارکنوں نے تنظیم کےسربراہ سرینیواس کی اپیل پرہر ریاست کی راجدھانی میں سڑکوں پر اترکر احتجاج کیا۔اس احتجاجی زنجیر کےتحت نئی دہلی ، ممبئی ، جےپور ، کولکاتااور دیگر شہروںمیںاحتجاج کیا گیا پیگاس تنازع پر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی ۔ مذکورہ شہروں میںبڑی تعداد میں یوتھ کانگریس کے کارکنوںنے حکومت کے خلاف آواز اٹھائی اور اس پورے تنازع پر اس سے جواب طلب کیا ۔ کولکاتامیںگورنر ہاؤس کے باہریوتھ کانگریس کے کارکنوںنے حکومت کا علامتی پتلانذر آتش کرتے ہوئے اس معاملے پر آواز اٹھائی ۔ احتجاج میںبڑی تعدادمیںپارٹی کے کارکنان شریک تھے۔ کارکنان نے ہاتھوں میں بینر اٹھا رکھے تھے جن پر’ مودی حکومت ، جاسوس حکومت ‘،’پیگاسس جاسوسی معاملے کی تفتیش کی جائے‘،’پیگاسس جاسوسی معاملہ جمہوریت پر حملہ ہے‘اور’چوکیدار جاسوس ہے ‘ جیسےنعرےلکھے ہوئے تھے۔ جے پور میں بھی کلکٹریٹ سرکل کے باہر پارٹی کارکنان جمع ہوئے اورحکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے علامتی پتلا نذر آتش کیا ۔ اس کے علاوہ نئی دہلی اور ممبئی میں بھی پارٹی کارکنوںکے زبر دست احتجاج کرتے ہوئےپیگاسس تنازع پرحکومت کو گھیرنے کی کوشش ۔ان شہروں میں احتجاج کرنے والے کارکنوںکو پولیس نے روکنے کی بھی کوشش کی اور انہیں حراست میں بھی لیا۔
یہ انتہائی سنگین معاملہ ہے:سرینیواس
اس موقع پرانڈین یوتھ کانگریس کےصدر سرینیواس بی وی نے کہا ’’ پیگاسس سافٹ ویئر کے ذریعےجس طرح اپوزیشن کے لیڈروں، ججوں ، میڈیا کے نمائندوں اوردیگرشہریوں کی جاسوسی کی گئی ہے اورانہیں بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی ہے، وہ ایک انتہائی سنگین معاملہ ہے اور اس کے شواہد اب سامنے آرہے ہیں۔ ‘‘
پیگاسس معاملہ کو ایوان بالا میں اٹھانے کی اجازت نہیں دی گئی
بدھ کو ایوان بالا راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے پیگاسس مسئلہ کو ایوان میں اٹھانے کی اجازت نہیں دی ۔ایوان کی کارروائی شروع ہونے پر وینکیا نائیڈو نے کہا کہ اس سلسلے میں نوٹس موصول ہوئے ہیں۔ اس سے قبل کے اجلاس میں بھی اسی طرح کے نوٹس موصول ہوئے تھے۔ ابھی اس معاملے کو اٹھانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔
ابھیشیک، پرشانت کشور کے فون ٹیپ کیے گئے: ممتا
ترنمول کانگریس سپریمو اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اپنے بھتیجے اور پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی اور انتخابی حکمت عملی ساز پرشانت کشور کے ٹیلی فون ٹیپ کیے جانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اگر خوف ودہشت پیدا کرکے سیاسی مخالفین کو خاموش کرانے کے لیے پیگاسس سافٹ ویئر کا استعمال کیا جاتا ہے تو لوگ اس کا مقابلہ کریں گے۔ ممتا نے ترنمول کانگریس کے دوبارہ صدر منتخب ہونے کے بعد پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ان تمام لوگوں کے خلاف پیگاسس جاسوسی سافٹ ویئر استعمال کرتی ہے جو ان کے خلاف بولنے کی ہمت کرتے ہیں۔

 

Previous Post

وزیر اعظم مودی کا پارٹی کارکنوں سے خطاب ، بجٹ کی جم کر تعریفکی

Next Post

فلسطینیوں پر مظالم کیخلاف ایمنسٹی کی رپورٹ ، اسرائیل چیں بہ جبیں

Next Post
فلسطینیوں پر مظالم کیخلاف ایمنسٹی کی رپورٹ ، اسرائیل چیں بہ جبیں

فلسطینیوں پر مظالم کیخلاف ایمنسٹی کی رپورٹ ، اسرائیل چیں بہ جبیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist