جمعہ, مارچ 6, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home Uncategorized

روس فروری میں یوکرین پرحملہ کرسکتا ہے،جو بائیڈن کایوکرینی صدرسے گفتگو میں دعویٰ

Rubina by Rubina
جنوری 29, 2022
in Uncategorized, دنیا
165 0
0
روس فروری میں یوکرین پرحملہ کرسکتا ہے،جو بائیڈن کایوکرینی صدرسے گفتگو میں دعویٰ
145
SHARES
199
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

واشنگٹن:امریکی صدرجوبائیڈن نے خبردارکیا ہے کہ روس فروری میں یوکرین پرحملہ کرسکتا ہے۔وہائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق امریکی صدرجوبائیڈن نے یوکرینی ہم منصب سے گفتگومیں خبردارکیا کہ روس فروری میں یوکرین پرحملہ کرسکتا ہے۔ امریکی صدرجوبائیڈن نے یوکرین کے صدر سے ٹیلی فون پرگفتگومیں کہا کہ اس بات کا بہت زیادہ امکان ہے کہ روس فروری میں یوکرین کیخلاف کوئی جارحانہ کارروائی کرے۔ امریکہ گزشتہ کئی ماہ سے روس کی یوکرین کیخلاف ممکنہ جارحیت کے بارے میں خبردارکررہا ہے۔ جوبائیڈن کی یوکرینی صدر سے بات چیت وہائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوںلیڈروںکے درمیان ہونے والی بات چیت میں امریکی صدر نے بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود یوکرین کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا اور معاشی مدد کے لیے اضافی جامع مالی امداد کی یقین دہانی بھی کرائی۔امریکی صدر نے بات چیت میں یہ بھی واضح کیا کہ اگرچہ یوکرین میں امریکی قونصلراہلکاروں کے اہل خانہ کو واپس بلا لیا گیا ہے۔ تاہم دارالحکومت کیف میں امریکی سفارت خانہ کھلا اور مکمل طور پر فعال رہے گا۔ امریکہ اور یورپ کے جواب سے روس مایوس دوسری جانب روس نے کہا ہے کہ امریکہ اور یورپ کی طرف سےماسکو کے مطالبات مسترد کیے جانے کے بعد مشرقی یورپ میں کشیدگی میں کمی کے لیے بہتری کی امید رکھنے کی کم ہی وجوہات موجود ہیں۔ روس نے مطالبہ کیا تھا کہ یوکرین کے نیٹو کے رکن بننے پر مستقل پابندی عائد کی جائے اور مغربی ممالک روس کے ساتھ ملحق اس ملک کو اسلحے کی فراہمی بند کریں اور اپنے فوجی واپس بلائیں۔روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاؤروف نے کہا ہے کہ امریکہ نے اس کے مطالبات پر جو جواب دیا ہے، وہ ان کے بقول مثبت جواب نہیں ہے تاہم انہوں نے کہا کہ امریکہ کے جواب کا کچھ حصہ دیگر ثانوی معاملات پر سنجیدہ گفتگو کے آغاز کی طرف لے جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ ان مطالبات کو بات چیت میں رکاوٹ ڈالنے کا سبب قرار دیتے ہوئے، امریکہ نےانہیں مسترد کر دیا ہے۔امریکہ نے روس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یوکرین کی سرحد کے ساتھ تعینات اپنی فوجیں واپس بلالے، اور روس کو مذاکرات کی پیش کش کی ہے جس میں فوجی مشقوں اور شفافیت کے علاوہ میزائلوں کی تنصیب کے معاملوں پر بات چیت کی جا سکتی ہے۔امریکی سفیر برائے روس، جان سلیوان نے بدھ کو بالمشافہ طور پر ایک دستاویز روسی وزارت خارجہ کے حوالے کیا۔ایک اور رپورٹ کے مطابق، نیٹو نے بھی یوروپی سلامتی سے متعلق اپنا جواب روس کو روانہ کر دیا تھا، جس کے بارے میں حکام کا کہنا ہے کہ یہ صرف چند صفحات پر مشتمل ہے۔ایک اخباری کانفرنس میں امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن نے کہا ہے کہ ہماری جانب سے روس کو جو دستاویز دئے گئے ہیں ان میں سیکوریٹی کو نقصان پہنچانے والی روس کی کارروائیوں کے بارے میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو لاحق تشویش کا معاملہ بیان کیا گیاہے اور روس کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات کا اصولوں اور عملی تشخیص کی بنیاد پر جواب دیا گیا ہے، ساتھ ہی ہم نے ان معاملات پر اپنی تجاویز پیش کی ہیں، جہاں جہاں ہمیں یکساں موقف کی گنجائش نظر آئی ہے۔‘‘

Previous Post

بجٹ اجلاس میں کانگریس حکومت کوگھیرنے کیلئے تیار

Next Post

طلبہ کا بند کامیاب ، جگہ جگہ احتجا ج،زندگی مفلوج

Next Post
طلبہ کا بند کامیاب ، جگہ جگہ احتجا ج،زندگی مفلوج

طلبہ کا بند کامیاب ، جگہ جگہ احتجا ج،زندگی مفلوج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist