جمعہ, اپریل 24, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

ایئرانڈیا کا سوداپایۂ تکمیل کو پہنچا، ایئرلائنکمپنی ٹاٹاسنس کے حوالےکردی گئی

Rubina by Rubina
جنوری 28, 2022
in بھارت, سیاست
98 0
0
ایئرانڈیا کا سوداپایۂ تکمیل کو پہنچا، ایئرلائنکمپنی ٹاٹاسنس کے حوالےکردی گئی
87
SHARES
212
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نیلام شدہ سرکاری طیارہ کمپنی ایئر انڈیا جمعرات کو ملک کی معروف صنعتی کمپنی ٹاٹا سنس کے حوالے کردی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ’ڈِس انویسٹمنٹ‘ کا عمل بھی مکمل ہو گیا ہے۔ مرکزی وزارت خزانہ کے تحت ڈِس انویسٹمنٹ اور عوامی اثاثہ جات کے محکمہ (ڈی آئی پی اے ایم) نے جمعرات کو ایئر انڈیا اور ایئر انڈیا ایکسپریس لمیٹڈ (اے آئی ایکس ایل) میں۱۰۰؍ فیصد اور اے آئی ایس اے ٹی ایس میں۵۰؍ فیصد حصص ٹاٹا سنس کی ملکیت والی کمپنی ٹیلی پرائیویٹ لمیٹڈ کو سونپ دیئے ہیں۔ اس کے لئے ٹاٹا سنز نے حکومت کو۲۷۰۰؍ کروڑ روپے ادا کئے ہیں۔ ٹاٹا کو ایئر انڈیا اور اس کی ذیلی کمپنی اے آئی ایکس ایل کو۱۵؍ہزار ۳۰۰؍ کروڑ روپے کا قرض بھی ادا کرنا ہے۔
ٹاٹا سنس کے چیئرمین کی وزیراعظم سے ملاقات
ایئر انڈیا کے اس شیئر ٹرانسفر سے پہلے، ٹاٹا سنس کے چیئرمین این چندرشیکھرن نے جمعرات کی صبح وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ اس حوالے سے وزیر اعظم کے دفتر نے ٹویٹ کر کے جانکاری دی ہے ۔بعدازیں چند شیکھرن سیدھے نئی دہلی میں واقع ایئر انڈیا کے دفتر پہنچے۔ جہاں کمپنی کے اعلیٰ افسروں کے ذریعہ ان کا استقبال کیا گیا۔
نیلامی کب ہوئی تھی؟
خیال رہے کہ ۱۱؍اکتوبر۲۰۲۱ء کو، ٹاٹا کی کمپنی ٹیلیس پرائیویٹ لمیٹیڈ اس ڈس انویسٹمنٹ کے لئے کامیاب بولی دہندہ کے طور پر ابھری۔ حصص کی خریداری کا معاہدہ ۲۵؍اکتوبر ۲۰۲۲ء کو ہوا تھا۔ اس کے بعد مختلف ریگولیٹرز کی منظوری کے بعدجمعرات کو ان کمپنیوں کا کنٹرول ٹاٹا کو سونپ دیا گیا۔ اس موقع پر ٹاٹا سنس کے اعزازی چیئرمین رتن ٹاٹا اور چیئرمین این چندرشیکھرن نے حکومت اور اس کے عمل میں شامل مختلف محکموں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر چندر شیکھرن نے کہا کہ ٹاٹا گروپ میں واپس ایئر انڈیا کو واپس لاکر وہ بہت پرجوش ہیں اور اسے عالمی معیار کی ایئر لائن بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے ٹاٹا گروپ میں ایئر انڈیا کے ملازمین کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ وہ ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پرجوش ہیں۔ ٹاٹا گروپ نے کہا ہے کہ ابتداء میں وہ ۵؍ فلائٹس میں مفت میں کھانا دستیاب کرائے گی۔ حالانکہ ابھی ایئر انڈیا ٹاٹا گروپ کے بینر تلے نہیں اڑے گی۔ جن فلائٹس میں کھانا مفت ملے گا ، ان میں ممبئی دہلی کی ۲؍ پروازیں اےآئی ۸۶۴؍ اور اے آئی ۶۸۷؍ ممبئی سے ابوظہبی اور اے آئی ۶۳۹؍ ممبئی سے بنگلور شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ممبئی نیویارک فلائٹ میں بھی مفت کھانا ملے گا۔
ایس بی آئی نے قرض کی پیشکش کی
اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے کہا ہے کہ وہ بینکوں کے گروپوں کے ساتھ کسی بھی طرح کے قرض کی ضرورت کیلئے تیار ہے۔ ایس بی آئی نے کہا کہ وہ ایئر انڈیا کو جتنی بھی ضرورت ہوگی ، ورکنگ کیپٹل اور دیگر مد کے لئے قرض دے گی۔

 

Previous Post

بی جے پی نوجوانوں سے پکوڑے فروخت کروانے کی اپنی ذہنیت تبدیل کرے:مایاوتی

Next Post

حامد انصاری کی موجودہ حالات پرتنقید ،بھگوا تنظیمیں چراغ پا

Next Post
حامد انصاری کی موجودہ حالات پرتنقید ،بھگوا تنظیمیں چراغ پا

حامد انصاری کی موجودہ حالات پرتنقید ،بھگوا تنظیمیں چراغ پا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist