نئی دہلی: ملک میں کووڈ-19 سے بچاؤ کے لیے جاری ویکسینیشن مہم میں اب تک 163.58 کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے جا چکے ہیں یہ اطلاع مرکزی وزارت صحت کی ایک ریلیز میں دی گئی ہے وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اس وقت ہندوستان میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 22,23,018 ہے، اوراس کی شرح 5.55 فیصد اور صحت یابی کی موجودہ شرح 93.23 فیصد ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 2,99,073 افراد صحت یاب ہوئے ہیں، اور اب تک 3,73,70,971 افراد نے جان لیوا کورونا وائرس کو شکست دی ہے۔ اس دوران گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 2,85,914 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق یومیہ ایکٹیو کیسز کی شرح 16.16 فیصد اور ہفتہ وار ایکٹیو کیسز کی شرح 17.33 فیصد ہے۔ ملک میں اب تک کورونا کی 72.05 کروڑ جانچ کی جاچکی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 17,69,745 ٹسٹ کئے گئے ہیں۔