بدھ, جون 18, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

ریلوے امتحان میں بدانتظامی ، بہار کے طلبہ سڑکوں پر ،شدید احتجاج

Rubina by Rubina
جنوری 26, 2022
in بھارت, سیاست
149 0
0
ریلوے امتحان میں بدانتظامی ، بہار کے طلبہ سڑکوں پر ،شدید احتجاج
158
SHARES
224
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ریلوے بھرتی بورڈ (آرآربی) کے ذریعے گروپ ڈی کے امتحان کے ضابطوں میں اچانک کی گئی تبدیلیوں اور این ٹی پی سی کے امتحان کے نتائج میں دھاندلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کررہے طلبہ نے منگل کوریاست بھر میں جم کر ہنگامہ کیا اور مختلف اضلاع میں ریلوے اسٹیشنوں پر توڑ پھوڑ کی ۔پٹنہ کے راجندر نگر ٹرمنس پر پیر کو ہنگامہ کے بعد منگل کو آر ہ، بکسر، نوادہ اور مظفر پور میں بھی طلبہ نے ریلوے اسٹیشنوں پر ہنگامہ کیا اورریلوے ٹریک پر بیٹھ کر ٹرینوں کی آمد ورفت کو متاثر کیا۔ احتجاجی طلبہ پر کئی مقامات پرپٹریاں تک اکھاڑنے کا الزام عائد ہو رہا ہے۔جس کی وجہ سے مسافروں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔بکسر میں برونی اسپیشل اور کلہڑیا میں شرم جیوی ایکسپریس کو روک دیا گیا۔ نوادہ اسٹیشن پر ریلوے انجن میں آگ لگادی گئی اورٹریک سے کلپ نکالنے کے علاوہ سگنل کو بھی نقصان پہنچایاگیا۔اس سے ٹرینوںکی آمدورفت مکمل طورپر بند ہوگئی تھی۔
طلبہ ریلوے کے خلاف اس قدر برہم تھے کہ انہوں نے ریلوے اسٹیشنوں پر ہنگامہ کرنے کے ساتھ ساتھ پتھرائو بھی کیا جس میں متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔دراصل ۲۰۱۹ءمیں مختلف عہدوں کے لئے اسامی نکالی گئی تھی ۔جس میں ۱۲؍ویں سے لے کر گریجویٹ سطح کی تقریباً ۳۵؍ہزاراسامیاں تھیں۔جبکہ گروپ ڈی کے بھی مختلف عہدوں کے لئے تقریباًایک لاکھ اسامیاںتھیں ۔طلبا کا الزام ہے کہ ایک ہی امیدوار کو کئی کئی جگہ کامیاب دکھاکر اسامیاں پوری کرلی گئی ہیں جبکہ حقیقتاً کئی اسامیاں خالی رہ گئی ہیں۔اس کے خلاف پٹنہ میں بھی گزشتہ دودنوں سے مظاہرہ جاری تھا لیکن منگل کو طلبہ کا غصہ ابل پڑا۔ انہوں نے پٹنہ کے بھکھناپہاڑی پر گھنٹوں تک سڑک کو جام رکھا ۔اطلاع ملتے ہی کئی تھانوںکی پولیس موقع پر پہنچی اور طلبہ کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن طلبا مشتعل ہوگئے۔ ناراض طلبہ نے پہلے تو پولیس پر پتھراؤ شروع کردیا اور پھر توڑ پھوڑ کرنے لگے جس کے بعد پولیس نے لاٹھی چارج کردیا۔ اس کے علاوہ آنسو گیس کے گولے بھی داغے۔ ہنگامہ کررہے کچھ طلباء کو حراست میں لیا گیا ہے۔ یہ ہنگامہ تقریباً ۹؍گھنٹے تک جاری رہا ۔
اس بارے میں ڈی ایم ڈاکٹر چندر شیکھر نے کہاکہ طلبہ نے تقریباً ۵؍ سے۶؍گھنٹے تک مسلسل احتجاج کیا ۔انہوں نے الزام لگایا کہ ان طلبہ کو اکسانے میں کوچنگ کلاسیز والوں کا ہاتھ ہے ۔انہوں نے ہی ان طلبا کی ہمت بڑھائی ہے لیکن اب اس کی جانچ کی جارہی ہے ۔

 

Previous Post

اسمبلی انتخابات: کہاں ہیں اصل ایشوز؟

Next Post

کورونا ویکیسن لینے والوں کی تعداد 163.6 کروڑ سے متجاوز

Next Post
کورونا ویکیسن لینے والوں کی تعداد 163.6 کروڑ سے متجاوز

کورونا ویکیسن لینے والوں کی تعداد 163.6 کروڑ سے متجاوز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist