ہفتہ, مارچ 7, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

تاردیو کی کثیر منزلہ عمارت میں بھیانک آتشزدگی ، ۶؍ ہلاک

Rubina by Rubina
جنوری 23, 2022
in بھارت, سیاست
79 0
0
تاردیو کی کثیر منزلہ عمارت میں بھیانک آتشزدگی ، ۶؍ ہلاک
78
SHARES
214
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ممبئی: شہر کےپاش جنوبی علاقے ناناچوک،گوالیا ٹینک کے قریب واقع ۲۰؍منزلہ کملا بلڈنگ کی ۱۸؍ویں منزل پر واقع فلیٹ نمبر ۱۹۰۴؍ میں سنیچر کی صبح ساڑھے ۶؍بجے بھیانک آگ لگ گئی جس کی وجہ سے عمارت میں رہائش پذیر ۶؍افرادہلاک اور ۲۳؍ زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں سے بھی ۳؍کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔ زخمیوں کا علاج نائر، کستوربا،بھاٹیااور مسینا اسپتال میں جاری ہے جبکہ ۵؍زخمیوں اسپتال سے رخصت کر دیا گیاہے ۔اطلاع کےمطابق ناناچوک پر بھاٹیا اسپتال کے قریب واقع ۲۰؍ منزلہ رہائشی عمارت میںسنیچر کی صبح مکین اپنے گھر وںمیں سورہے تھےکہ اچانک ۱۸؍ویںمنزل پر آگ لگنےکے شور سے پوری بلڈنگ میں افراتفری مچ گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ تیزی سے پھیل گئی۔ فائر بریگیڈ کی فراہم کردہ اطلاع کے مطابق آگ ۱۸؍ویں منزل کے ایک فلیٹ کے اے سی میں ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ ہونے سے لگنے کا شبہ ہے۔ اس بارے میں مزید جانچ کی بہر حال ضرورت ہے۔ ایسابھی کہاجارہاہے کہ بلڈنگ میں نصب فائر سیفٹی آلات کی میںتکنیکی خرابی سے آگ پرقابوپانےمیںتاخیر ہو ئی جس سے آگ اور زیادہ پھیل گئی اور ۶؍ افراد اس میں جھلس گئے۔
آگ لگتے ہی پوری بلڈنگ میں بھگدڑ مچ گئی ۔ مکین خوف وہراس کے عالم میں ادھر ادھر بھاگ رہے تھے ۔ اپنے بال بچوںکوگھر و ں سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کرنے کیلئے بلڈنگ سے فوراً باہر نکلنے کی کوشش کر رہے تھے۔ مقامی نوجوانوں نے بھی بلڈنگ میں داخل ہوکر مکینوںکو باہر نکالنےمیں مدد کی ۔اس دوران فائر بریگیڈعملہ جنگی پیمانے پر آگ پرقابوپانے کی کوشش کررہاتھا لیکن اس آگ اور تیز ی سے بڑھنے لگی ۔ ۷؍بجکر ۴۲؍منٹ پر فائر عملہ نے تیسرے لیول کی آگ لگنےکااعلان کیا جو نہایت شدید مانی جاتی ہے۔ اس میں پھنسنے والوں کو بچانا بہت مشکل ہو جاتا ہے ۔ تب بھی فائر بریگیڈ نے پوری جانفشانی کے ساتھ آگ بجھانے اورمکینوں کو بچانے کا سلسلہ جاری رکھا۔ آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے مزید فائر انجن اور جمبوفائر ٹینکر کو بلایاگیا۔ اس دوران ایک ساتھ ۱۳؍ ٹینکروں سے پانی مار کر آگ پر قابو پایا گیا۔ صبح تقریباً ساڑھے ۶؍ بجے لگنے والی آگ پر فائر بریگیڈ عملے نے متواتر جدوجہد کے بعد ۱۰؍بجکر ۵؍منٹ پر قابوپایااور ۱۲؍بجکر ۵؍منٹ پرپوری آگ بجھانےمیں کامیابی حاصل کی گئی۔
کملابلڈنگ کے ایک مکین نے بتایاکہ ’’ پہلے زور دار آواز آئی اس کےبعدکالا دھواں پوری بلڈنگ میں پھیلنے لگا، لوگوںمیں ڈروخوف کا ماحول تھا۔ مکین اپنے رشتے داروںکو بچانےکیلئے بھاگ رہےتھے ۔ ہم بھی فوراً اپنے گھر سےنکلے ،کسی طرح بلڈنگ کے باہر آئے تب جاکر جان میں جان آئی ۔‘‘ اس دوران نائر اسپتال میں علاج کیلئے ۷؍افراد کو داخل کیاگیاتھا جن میں سے ۵؍ کی موت ہوگئی ۔ کستوربا اسپتال میں ۲ ؍افرادکا علاج جاری تھا، جن میں سے ایک کی موت ہوئی ہے جبکہ بھاٹیا اسپتال میں داخل ۱۷؍میں سے ۵؍ افرادکو علاج کے بعد گھر جانےکی اجازت دے دی گئی ہے اور۱۲؍زخمیوں کا علاج جاری ہے ۔ مسینا اسپتال میں ایک زخمی کا علاج ہورہاہے جس کی طبیعت بہتر ہے۔ آگ کیسے اور کیوں لگی اس کی تفتیش مقامی پولیس اور فائربریگیڈکررہے ہیں۔
اس بارے میں بی ایم سی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے مطابق آ گ پرقابوپانےکیلئے ۱۳؍فائر انجن، ۷؍جمبوواٹر ٹینکر اور ۵؍ایمبولینس کا استعمال کیاگیا۔ آگ پر ۱۰؍بجکر ۵؍منٹ پر قابوپایاگیا۔

آگ تیسرے لیول کی تھی جس پر بمشکل قابو پایا گیا۔ دوسری طرف ممبئی کی میئر کشوری پیڈنیکر اور رکن پارلیمان اروند ساونت نے جائے وقوع کا دورہ کیا۔ کشور ی پیڈنیکر نے نائر، کستوربااور بھاٹیااسپتال میں زیر علاج زخمیوں کی عیادت کی اورانہیں تسلی دی۔ ریاستی حکومت نے حادثہ کی انکوائری کروانےکا اعلان کردیا ہے جبکہ حادثہ میں ہلاک ہونےوالوں کےاہل خانہ کو ۵۔۵؍لاکھ روپے بطور معاوضہ دینے کااعلان کیاگیاہے ۔ اس سلسلے میں نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے کہاکہ ریاستی وزیرآدتیہ ٹھاکرےاور اسلم شیخ حادثہ کی انکوائری کی نگرانی کریں گے۔ اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں میںہتیش مستری ،منجوبین کنساریہ ،پرشوتم چوپڑیکر شامل ہیں جبکہ تین مہلوکین کی ابھی شناخت نہیں ہوئی ہے ۔

Previous Post

آمدنی پر ٹیکس ہٹائیں، اخراجات پر لگائیں

Next Post

مودی نے نیتا جی سبھاش چندر بوس کو خراج عقیدت پیش کیا

Next Post
مودی آج وارانسی میں انٹیگریٹڈ اسپتال کا افتتاح

مودی نے نیتا جی سبھاش چندر بوس کو خراج عقیدت پیش کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist