اتوار, مئی 11, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

اعظم خان رامپور سے میدان میں، بیٹے کو بھی ٹکٹ

Rubina by Rubina
جنوری 19, 2022
in بھارت, سیاست
0 0
0
اعظم خان رامپور سے میدان میں، بیٹے کو بھی ٹکٹ
89
SHARES
129
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سماج وادی پارٹی نے رامپور ضلع کی پانچوں اسمبلی سیٹوں سے اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا ہےجس میں سب سے بڑا اور اہم نام پارٹی کے قد آور مسلم لیڈر اور موجودہ رکن پارلیمنٹ اعظم خان کا ہے۔ انہیں رامپور شہر کی ان کی روایتی سیٹ سے ٹکٹ دیا گیا ہے جہاں سے وہ اب تک ۹؍ مرتبہ فتح حاصل کرچکے ہیں ۔ وہ یہ الیکشن ممکنہ طور پر جیل میں رہتے ہوئے ہی لڑیں گے ۔ واضح رہے کہ اس وقت اعظم خان مختلف الزامات کے تحت جیل میں بند ہیں اور ممکنہ طور پر وہیں سے انتخاب لڑیں گے ۔ سماج وادی پارٹی نے اس کے ساتھ ہی اعظم خان کے فرزند عبداللہ اعظم کو بھی ٹکٹ دیا ہے۔ انہیں سوار ٹانڈہ سے میدان میں اتارا جارہا ہے۔ رامپور ضلع میں دوسرے مرحلے میں ۱۴؍ فروری کو پولنگ ہو گی اور اس کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا سلسلہ ۲۱؍ جنوری سے شروع ہو جائے گا۔ اسی وجہ سے سماج وادی پارٹی نے اپنے امیدواروں کا فیصلہ کرتےہوئے بڑا دائو کھیل دیا ہے۔ اعظم خان کا رامپور ضلع میں جو دبدبہ ہے اس سے سبھی واقف ہیں۔ پارٹی نے انہیں ٹکٹ دے کر یہ بھی واضح کردیا ہے کہ وہ ان سے دوری اختیا رکرنے یا پھر ان سے دامن چھڑانے کی کوشش نہیں کررہی ہے بلکہ وہ چاہتی ہے کہ اعظم خان پوری قوت کے ساتھ میدان میں آئیں اور اپنے اوپر لگے الزامات کو غلط ثابت کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کا اعتماد ووٹوں کی شکل میں بھی حاصل کریں۔
عبداللہ اعظم بھی تیار
سوار ٹانڈہ سے میدان میں اتر نے والے عبداللہ اعظم خان نے ۲۰۱۷ء کے اسمبلی الیکشن میں یہاں سے فتح حاصل کی تھی لیکن عمر پوری نہ ہونے کی وجہ سے ہائی کورٹ نے ان کا انتخاب کالعدم قرار دے دیا تھا ۔ اس مرتبہ وہ پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتر رہے ہیں۔ انہوں نے جیل سے رہائی کے بعد سماج وادی سربراہ اکھلیش یادو کے ساتھ پریس کانفرنس بھی کی اور جیل میں ان کے اور ان کے والد کے ساتھ کیا کیا ہوا اس بارے میں میڈیا کو بتایا۔
رامپور میں سیاسی اتھل پتھل
دوسری طرف ضلع میں سیاسی اتھل پتھل کا ماحول نظر آرہا ہے۔ چمروہ اسمبلی حلقہ سے سابق ممبر اسمبلی علی یوسف علی کو کانگریس نے امیدوار بنایا تھا، لیکن دوسرے ہی دن انہوںنے لکھنؤ میں اکھلیش یادو کی موجودگی میں سماج وادی پارٹی میں شمولیت اختیار کرکے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچادی تھی۔ فی الحال چمروہ اسمبلی سیٹ سماج وادی پارٹی کے قبضہ میں ہے، جس پر اعظم خاں کے بے حد قریبی نصیر احمد خاں کا قبضہ ہے۔ ادھر سماج وادی پارٹی کے امیدواروں میں سے رام گوپال یادو نے بلاسپور اسمبلی حلقہ سے امرجیت سنگھ کو فارم جاری کردیا ہے اس کے علاوہ چمروہ سےنصیر احمد خاں اور ملک(ریزرو ) سیٹ سے وجے سنگھ کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ اعظم خاں فی الحال جیل سے الیکشن لڑیں گے اور امکان ہے کہ ان کی انتخابی مہم بیٹے عبداللہ ہی سنبھالیں گے ۔
بی جے پی میں بھی ہلچل ،ریتا بہو گنا جوشی کی’دھمکی‘ بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ ریتا بہوگنا جوشی نے اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں لکھنؤ کینٹ سیٹ سے اپنے بیٹے مینک جوشی کے لئے پارٹی سے ٹکٹ کا مطالبہ کیا ہے اور اس کے لئے وہ پارٹی لوک سبھا کی رکنیت کا عہدہ چھوڑنے کے لئے بھی تیار ہیں۔ریتا بہوگناجوشی نے یہاں اتر پردیش کے الیکشن انچارج دھرمندر پردھان سے ملاقات کی اور ان کے بیٹے کو اسمبلی کے لئے امیدوار بنانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے اس سلسلے میں بی جے پی صدر جگت پرکاش نڈا کو خط بھی لکھا ہے۔نامہ نگاروں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے جوشی نے کہا کہ بی جے پی نے ایک خاندان کے صرف ایک فرد کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جب مجھے پارٹی کے اس فیصلے کا علم ہوا تو میں نے اس بارے میں خط لکھا ہے۔ میں خود ۲۰۲۴ء کا الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کر چکی ہوں۔ اگر موجودہ رکن پارلیمنٹ کے بیٹے کو ٹکٹ دینے میں کوئی مسئلہ ہے تو میں رکن اسمبلی کا عہدہ چھوڑنے کو تیار ہوں۔ میں نے پارٹی قیادت کے سامنے ایسی پیشکش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی انتخابی سیاست میں آنا چاہتا ہے اور طویل عرصے سے سماجی خدمت کر رہا ہے تو اسے ٹکٹ دینے میں کوئی حرج نہیں ہونا چاہئے۔مسز جوشی کے علاوہ ایم پی جگدمبیکا پال، مرکزی وزیر کوشل کشور، ایم پی ستیہ دیو پچوری اور نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ کے نام بھی بی جے پی کی فہرست میں شامل ہیں جو اپنے بیٹوں کیلئے ٹکٹ مانگ رہے ہیں۔ ان سب نے اسمبلی انتخابات کیلئے اپنے بیٹوں یا رشتہ داروں کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Previous Post

جانوروں سے بچاؤ کیلئے جنگلوں کا تحفظ ضروری

Next Post

داغی امیدوار کی جیت کے امکانات زیادہ؟

Next Post
داغی امیدوار کی جیت کے امکانات زیادہ؟

داغی امیدوار کی جیت کے امکانات زیادہ؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist