ہفتہ, مئی 17, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

عبداللہ اعظم خان رہا ہوکر گھر پہنچے، حوصلے بلند، الیکشن لڑنے اورجیتنے کا عزم

Rubina by Rubina
جنوری 18, 2022
in بھارت, سیاست
0 0
0
عبداللہ اعظم خان رہا ہوکر گھر پہنچے، حوصلے بلند، الیکشن لڑنے اورجیتنے کا عزم
78
SHARES
104
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سماجوادی پارٹی کے قدآور لیڈر اعظم خان کے بیٹے عبداللہ اعظم خان تمام ۴۳؍ معاملوں میں ضمانت ملنے کے بعد سنیچر کو ۲۳؍ مہینے بعد رہا ہو گئے۔ ان کی رہائی کے موقع پر سیتار پور جیل کے باہر ان کے خیر مقدم کیلئے حامیوں کا جم غفیر موجود تھا جبکہ گھر کو رنگ برنگے قمقموں سے سجایا گیاتھا۔گھر پہنچنے پر انہوں نے جہاں پرعزم لہجے میں کہا کہ وہ نہ صرف الیکشن لڑیں گے بلکہ جیتیں گے وہیں اس یقین کا بھی اظہار کیا کہ اس بار اکھیلش یادو ہی وزیراعلیٰ بنیں گے۔ اپنے والد کے پارلیمانی حلقہ رامپور پہنچنے کے بعد عبداللہ اعظم نے کہا کہ اس مرتبہ انتخابات حکومت بمقابلہ عوام ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جیل میں انہیں بہت اذیتیں دی گئیں۔ اپنے والد کے تعلق سے عبداللہ اعظم خان نے کہا کہ جیل میں ان کی جان کو خطرہ ہے۔ سابق رکن اسمبلی عبداللہ اعظم نے کہا ’’جتنا ظلم ہو سکتا تھا وہ کیا گیا۔ آج بھی میرے والد اعظم خان کی جان کو خطرہ ہے۔ ان کو کچھ بھی ہوا تو حکومت اور جیل انتظامیہ ذمہ دار ہوگی۔‘‘ عبداللہ اعظم نے اپنے گھر کے باہر پولیس کی تعیناتی پر بھی اعتراض کیا۔انہوں نے سوال کیا کہ کیا اب لوگ گھر پر ملاقات کرنے بھی نہیں آسکتے۔ رام پور میں غیر جانبدارانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد پر بھی سوال کھڑے کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ افسران کے رہتے غیر جانبدارانہ انتخابات ممکن نہیں، لہٰذا الیکشن کمیشن کواس کا نوٹس لینا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ ’’یہ انتخابات حکومت بمقابلہ عوام ہوں گے۔ ریاست میں نظم و نسق کی صورت حال ابتر ہے۔ پولیس امپور والوں کی ہڈیاں توڑنے اور بھینس اور بکری چوری کے الزام مین جیل بھیجنے کیلئے ہی ہے ۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’ میں الیکشن لڑوں گا بھی اور جیتوں گا بھی۔ اعظم خان جو ۹؍ بار ایم ایل اے رہ چکے ہیں، ایسے مقدمات میں قید میں ہیں جن میں لوگوں کو پیشگی ضمانت مل جاتی ہے۔‘‘ انہوں نے ریاست کے انتخابی منظر نامہ کے تعلق سے پرامید لہجے میں کہا کہ ’’اس بار اکھلیش یادو ہی ۲۰۰؍ فیصد وزیراعلیٰ بنیں گے۔‘‘

Previous Post

اُترپردیش میں اسمبلی الیکشن سےعین قبل بی جے پی لیڈر کیوں پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

Next Post

انتخابات صرف جیت ہی نہیں،تنظیم کی توسیع کا بھی موقع

Next Post
انتخابات صرف جیت ہی نہیں،تنظیم کی توسیع کا بھی موقع

انتخابات صرف جیت ہی نہیں،تنظیم کی توسیع کا بھی موقع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist