اورنگ آباد: مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس (کووڈ-19) وبا کے 1726 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے مزید چار مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ صحت کے افسران نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔
محکمہ صحت کے افسران نے کہا کہ علاقے کے آٹھ ضلع ہیڈکوارٹرس سے یو این آئی کی جانب سے یکجا کئے گیے اعداد و شمار کے مطابق اورنگ آباد اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ جہاں 573 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور تین لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اس کے بعد جالنا میں 64 نئے کیسز اور ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ جبکہ لاتور میں 421، ناندیڑ میں 400، عثمان آباد میں 140، پربھنی میں 56، بیڑ میں 45 اور ہنگولی میں 27 نئے کیس درج ہوئے ہیں۔
دریں اثنا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹر میں کورونا انفیکشن کے 46406 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 7081067 ہو گئی ہے اور اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 141737 ہو گئی ہے۔ ریاست میں کورونا کے 251828 ایکٹیو کیسز ہیں۔ اس دوران متاثرہ افراد کی کل تعداد 1367 رہی اور ریاست میں اومیکرون کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا۔