وزیر اعظم نریندر مودی نے بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے بات کی
کولکاتا/ سلی گوڑی: بیکانیر ایکسپریس کی بارہ بوگیاں جمعرات کی شام تقریباً پانچ بجے شمالی بنگال کے جلپائی گوڑی ضلع کے میناگوڑی میں ڈومہنی کے قریب پٹری سے اتر گئیں حادثے میں چار سے پانچ بوگیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں اس ٹرین حادثے میں اب تک پانچ مسافروں کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے کئی مسافر اب بھی بوگی کے نیچے دبے ہوئے ہیں جلپائی گوڑی کے ڈی ایم مومیتا گودرا باسو نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 51 ایمبولینس راحت اور بچاو¿ کے کاموں میں مصروف ہیں۔ 40 زخمیوں کو میناگوڑی اور جلپائی گوڑی کے اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہاں حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ، پولیس کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے، لیکن حادثہ کے تین گھنٹے گزرنے کے بعد بھی کوئی ریلوے افسر موقع پر نہیں پہنچا۔ ساتھ ہی امدادی کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ جائے وقوعہ پر اندھیرا ہونے کی وجہ سے کام کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ سلی گوڑی، جلپائی گوڑی، دھوپگوری سے فائر بریگیڈ کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ ساتھ ہی بی ایس ایف کے اہلکار بھی مسافروں کو اسپتال لے جانے کا کام کر رہے ہیں۔ تمام قریبی سرکاری اور نجی ہسپتالوں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ حادثے کے وقت ٹرین کی رفتار 40 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔ راحت اور بچاو¿ کا کام جنگی بنیادوں پر جاری ہے۔ ٹرین بیکانیر سے گوہاٹی جا رہی تھی۔ یہ واقعہ نارتھ ایسٹ فرنٹیئر ریلوے کے علاقے میں پیش آیا۔ اس حادثے میں کئی بوگیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں اور ایک دوسرے کے اوپر بھی چڑھ گئیں۔ اس کے علاوہ کئی بوگیاں الٹ گئی ہیں۔ اس وقت ریلوے اور ضلعی انتظامیہ کے سامنے سب سے بڑا چیلنج تین بوگیوں میں پھنسے ہوئے مسافروں کو نکالنا ہے۔
اس حادثہ کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے بات کی اور حادثہ کے بارے میں دریافت کیا۔ ساتھ ہی چیف منسٹر نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ زخمی مسافروں کو جلد از جلد مناسب علاج فراہم کیا جائے۔ ریلوے سمیت ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ رہے ہیں۔ ساتھ ہی اندھیرے اور گھنی دھند کی وجہ سے راحت اور بچاو¿ کام مزید مشکل ہو سکتا ہے۔ این ڈی آر ایف کی دو ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔ مغربی بنگال کے جلپائی گوڑی ضلع میں کئی بوگیاں پٹری سے اترنے کے ساتھ حادثے میں لوگوں کو بچانے کے لیے گوہاٹی- بیکانیر ایکسپریس جلد ہی پہنچے گی۔ یہ جانکاری ڈی جی این ڈی آر ایف اتل کروال نے دی۔ شام 5.30 بجے کے قریب 30-35 ایمبولینس موقع پر پہنچ گئیں۔ تمام زخمیوں کو ہسپتال لے جایا گیا۔ ریسکیو کا کام تقریباً مکمل ہو چکا ہے۔ ہندوستانی ریلوے کے عہدیدار نے یہ اطلاع دی۔ ممتا نے کہا کہ بیکانیر-گوہاٹی ایکسپریس حادثے میں زخمیوں کا علاج کیا جائے گا۔ ڈی ایم/ایس پی/آئی جی راحت اور بچاو¿ کا کام کر رہے ہیں۔
ریلوے کے وزیر اشونی وشنو نے کہا کہ میں نے پی ایم مودی سے بات کی ہے اور انہیں بچاو¿ کارروائیوں سے آگاہ کیا ہے۔ فوری امدادی کارروائیوں کے لیے میں ذاتی طور پر صورتحال کی نگرانی کر رہا ہوں۔ میں جمعہ کی صبح موقع پر پہنچ رہا ہوں۔ میڈیکل ٹیم، اعلیٰ حکام موقع پر۔ پی ایم مودی نے صورتحال اور بچاو آپریشن کا بھی جائزہ لیا۔ ہماری توجہ بچاو¿ پر ہے۔ ایک ایکس گریشیا رقم کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔