­
حکومت کورونا کی ہر صورتحال سے لڑنے کے لیے تیار، دہلی میں نہیں ہوگا لاک ڈاؤن : کیجریوال - مسلم ٹوڈے
ہفتہ, مئی 31, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

حکومت کورونا کی ہر صورتحال سے لڑنے کے لیے تیار، دہلی میں نہیں ہوگا لاک ڈاؤن : کیجریوال

Rubina by Rubina
جنوری 12, 2022
in بھارت, صحت
0 0
0
اروند کجریوال صحت یاب
0
SHARES
22
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے دہلی کے لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ لاک ڈاؤن نافذ نہیں کریں گے اور ان کی حکومت کورونا وائرس کی کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ مسٹر کیجریوال نے وزیر صحت ستیندر جین کے ساتھ منگل کے روز لوک نارائن جئے پرکاش (ایل این جے پی) اسپتال کا دورہ کیا تاکہ کورونا وائرس سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لیا جاسکے۔ اس دوران وزیر اعلیٰ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے دہلی کے لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ دہلی میں لاک ڈاؤن نہیں لگائیں گے۔ عام آدمی پارٹی کی حکومت کورونا کی ہر صورت حال سے نمٹنےکے لیے پوری طرح تیار ہے۔ ضرورت پڑنے پر ہم 37 ہزار بیڈکے ساتھ 10 سے 11 ہزار آئی سی یو بیڈ تیار کرسکتے ہیں۔ اچھی بات یہ ہے کہ اس لہر میں بہت کم کورونا مریض اسپتالوں میں آرہے ہیں لیکن پھر بھی انفیکشن سے بچیں اور اپنا خیال رکھیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایل این جے پی میں 136 کورونا مریض داخل ہیں۔ ان میں سے صرف 6 افراد کورونا کے علاج کے لیے آئے تھے جبکہ 130 افراد دیگر بیماریوں کے علاج کے لیے آئے تھے اور وہ بھی جانچ میں کورونا سے متاثر پائے گئے۔جب کہ اپریل میں آئی لہر میں زیادہ تر لوگ خود ہی کورونا کے علاج کے لیے آرہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پابندیاں بہت مجبوری میں لگانی پڑتی ہیں۔ لیکن میں یہ یقینی بنانا چاہتا ہوں کہ جتنی جلدی ممکن ہو، ہم پابندیاں ہٹائیں گے اور کم سے کم پابندیاں لگانے کی کوشش کریں گے۔
مسٹر کیجریوال نے کہا کہ میں نے آج ایل این جے پی اسپتال کا دورہ کیا تاکہ کورونا سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لیا جاسکے۔ میرے خیال میں ایل این جے پی ہسپتال ملک کا نمبر ایک ہسپتال ہے۔ اب تک یہاں سب سے زیادہ کورونا مریضوں کا علاج کیا گیا ہے۔ اب تک 22 ہزار کورونا مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔ دہلی کا شاید یہ واحد ہسپتال ہے جس نے کسی حاملہ خاتون کا علاج کرنے سے انکار نہیں کیا۔ اب تک یہاں 700 کے قریب ڈیلیوری کامیابی سے ہو چکی ہے۔ ایل این جے پی ہسپتال میں گائناکالوجی کا بھی مکمل انتظام ہے اور کورونا سے متاثرہ ’گائنی مدر‘ کا مکمل علاج بھی یہاں ہے اور ’نیو نیٹل‘ کے لیے بھی مکمل انتظام کیا گیا ہے۔
فی الحال پوری دہلی سےڈیلیوری کیس صرف ایل این جے پی میں بھیجے جا رہے ہیں۔ دہلی کے باہر سے بھی ڈیلیوری کے کئی کیسز آرہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ لہر پچھلی لہر کے مقابلے میں بہت ہلکی ہے۔ اپریل میں آنے والی لہر بہت خطرناک تھی۔ اس وقت ایل این جے پی میں کورونا کے 136 مریض داخل ہیں۔ جہاں 136 میں سے 130 مریض ایسے ہیں، جن میں اچانک کورونا نکلا۔ وہ کسی اور بیماری کے علاج کے لیے آئے تھے لیکن جانچ کے دوران اتفاق سے ان میں کورونا پایا گیا۔ جب اپریل میں کورونا کی لہر آئی تھی تو اس لہر میں لوگ خود کورونا کے علاج کے لیے آ رہے تھے۔ لوگوں کو آکسیجن کم ہو رہی تھی اور ان کو طرح طرح کے مسائل کا سامنا تھا۔ اس بار ایسے لوگوں کی تعداد بہت کم ہے۔

Previous Post

بدھ کو سپریم کورٹ میں مسلم کمیونٹی کے خلاف اشتعال انگیز تقریر معاملے کی سماعت ہوگی

Next Post

ڈی ڈی ایم اے نے نجی دفتروں کو بند کرنے کا حکم دیا

Next Post
ڈی ڈی ایم اے نے نجی دفتروں کو بند کرنے کا حکم دیا

ڈی ڈی ایم اے نے نجی دفتروں کو بند کرنے کا حکم دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

ویڈیو پلیئر
https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc
00:00
00:00
24:16
آواز بڑھانے یا کم کرنے کے لیے اوپر/نیچے والی ایرو کیزاستعمال کریں۔

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

- Select Visibility -