پیر, جون 16, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

گئوکشی روکنے کے نام پر لنچنگ کی اجازت نہیں

Rubina by Rubina
جنوری 5, 2022
in بھارت, سیاست
0 0
0
گئوکشی روکنے کے نام پر لنچنگ کی اجازت نہیں
76
SHARES
100
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی/بلندشہر : بلند شہرکے سیانہ ماب لنچنگ معاملے میں کلیدی ملزم یوگیش راج کی ضمانت پر سپریم کورٹ نے روک لگا دی ہے۔ الٰہ آباد ہائی کورٹ کے ضمانت دینے کے حکم پر عدالت عظمیٰ نے گزشتہ روز روک لگادی۔ سپریم کورٹ نے یوگیش کو کہاکہ وہ 7دنوں کے اندر خودسپردگی کرے۔ اس مآب لنچنگ میں پولیس انسپکٹر سبودھ کمار سنگھ کی موت ہوگئی تھی۔ سپریم کورٹ نے سخت تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ گؤ کشی روکنے کے نام پر لنچنگ کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ معاملہ بہت ہی سنگین ہے، جہاں گئوکشی کے نام پر ایک پولیس افسر کا پیٹ پیٹ کر قتل کردیاگیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے کہاکہ ہم ان چیزوں کو جاری رکھنے کیلئے اجازت نہیں دے سکتے۔ ہمار اس معاملے میں موقف واضح ہے۔ بنچ نے گایوں کی حفاظت یا گئوکشی روکنے کے نام پر ماب لنچنگ پر اپنی ناپسندیدگی کی نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ ہم لنچنگ کی بالکل اجازت نہیں دے سکتے۔ سپریم کورٹ نے کہاکہ فریقین کے وکلا کے دلائل سے واضح ہے کہ تمام الزامات طے نہیں کئے گئے ہیںاور معاملہ سنگین ہے۔گئوکشی کے نام پر یا اس بہانے سے ایک پولیس افسر کو پیٹ پیٹ کر مارا گیا اور جان سے مار ڈالا گیا۔ پہلی نظر میں قانون اپنے ہاتھ میںلینے کا مقدمہ نظرآتا ہے۔ اس معاملے میں ہائی کورٹ کے ذریعہ دی گئی ضمانت پرروک لگائی جاتی ہے اور ہدایت دی جاتی ہے کہ ملزم یوگیش خودسپردگی کرے اور اس کیلئے 7دنوں کا وقت دیا جاتا ہے۔ معاملے میں مہلوک انسپکٹر کی بیوی رجنی سنگھ نے عرضی داخل کی تھی۔ پولیس افسر موقع پر قانون وانتظام بنائے رکھنے کیلئے موجود تھے اور پھر وہاں ماب لنچنگ کے سبب ان کی جان چلی گئی۔ جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس ایم ایم سندریش نے اپنے آرڈر میں کہا کہ معاملہ کافی سنگین ہے،جہاں گؤ کشی کے بہانے ایک پولیس افسر کا پیٹ پیٹ کر قتل کردیا گیا ہے۔ پہلی نظر میں یہ ان لوگوں کا معاملہ ہے، جو قانون کو اپنے ہاتھ میں لے رہے ہیں۔ عدالت نے کہاکہ ہمارا خیال ہے کہ یوگیش راج کو آج سے 7دنوں کے اندر خودسپردگی کرنے کیلئے کہا جانا چاہئے اور اس طرح اس طے وقت تک ضمانت دینے والے آرڈر پر روک لگائی جاتی ہے۔
دریں اثنا سا ل 2018میں بلند شہر کے سیانہ علا قے میں ہوئے تشدد معا ملے کے اہم ملزم یو گیش راج کی مشکلوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ تشدد کے دوران شہید ہوئے انسپکٹر سبودھ کمار کی اہلیہ کی عرضی پر سپر یم کورٹ نے تشدد کے اہم ملزم کی ضمانت کومنسو خ کر تے ہوئے 7دن کے اندر عدالت میں خو دسپر گی کرنے کا حکم دیا ہے۔غور طلب ہے کہ بلند شہر کے سیانہ علا قے کے گاؤں چنگ راؤ ٹی میں 3دسمبر 2018کو گؤ کشی معا ملے نے تشدد کی شکل اختیار کرلی تھی۔ تشدد کے دوران ڈیو ٹی پر تعینات انسپکٹر سبودھ کمار اور ایک سمت نامی نوجوان کی گولی لگنے سے موت ہوگئی تھی۔ اس معا ملے میں 34نامزد سمیت نامعلوم افراد کے خلا ف رپورٹ درج ہوئی تھی، پو لیس نے کارروائی کر تے ہوئے 44لوگوں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا تھا، جس میں ملزم پر شانت نٹ ابھی جیل میں بند ہے۔ واضح ہو کہ واردات کے اہم ملزم یو گیش راج کو9ماہ جیل میں رہنے کے بعد الٰہ آباد ہائی کورٹ نے ضمانت دیتے ہوئے رہائی کا حکم دیا تھا۔ تشد د کے دوران گولی لگنے سے شہید ہوئے انسپکٹر سبو دھ کمار کی اہلیہ نے سپر یم کورٹ میں ضمانت کے خلاف عرضی دائر کی ہے، سماعت کے دوران سپر یم کورٹ نے یو گیش راج کی ضمانت کومنسو خ کرتے ہوئے عدالت میں 7دن کے اندر خودسپردگی کرنے کا حکم دیاہے۔ وا ضح رہے کہ جیل سے رہا ہونے کے بعد یو گیش راج نے سیاست میں قدم رکھا اور بلند شہر کے 5نمبر وارڈ سے ضلع پنچایت رکن کے طور پر انتخاب جیت گیا۔ اتنا ہی نہیں جیل سے رہا ہونے کے بعد یو گیش راج نے بی جے پی کا دامن تھامتے ہوئے آئندہ اسمبلی انتخاب میں آزاد امیدوار کے طور پر انتخاب لڑنے کا بھی اعلا ن کیا تھا۔

Previous Post

بلی بائی ایپ کی ماسٹرمائنڈ لڑکی شویتا سنگھ اتراکھنڈ سے گرفتار

Next Post

فلسطینیوں کی حمایت میں ’ہیری پوٹر‘اداکارہ ایما واٹسن نے کی پوسٹ، تو سفیروں کو لگی مرچی

Next Post
فلسطینیوں کی حمایت میں ’ہیری پوٹر‘اداکارہ ایما واٹسن نے کی پوسٹ، تو سفیروں کو لگی مرچی

فلسطینیوں کی حمایت میں ’ہیری پوٹر‘اداکارہ ایما واٹسن نے کی پوسٹ، تو سفیروں کو لگی مرچی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist