منگل, جون 17, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

ہری دوار: نفرت انگیزی کی جانچ کیلئے ایس آئی ٹی

Rubina by Rubina
جنوری 3, 2022
in بھارت, سیاست
0 0
0
ہری دوار: نفرت انگیزی کی جانچ کیلئے ایس آئی ٹی
98
SHARES
124
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ہری دوار دھرم سنسد میں مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی اور ملک کے اکثریتی فرقے کو ان کی نسل کشی پراُکسانے کے معاملےمیں شدید دباؤ کے بعد اُتراکھنڈ حکومت نے بالآخر ۵؍ رکنی ایس آئی ٹی تشکیل دے دی ہے مگر ملزمین کی گرفتاری خبر لکھے جانے تک عمل میں نہیں آئی ۔ تمام تقاریر کے ویڈیو موجود ہونے کے باوجود پولیس کا کہنا ہے کہ اگرملزمین کے خلاف پختہ ثبوت ملیں گے تو ’’مناسب ایکشن‘‘ لیا جائےگا۔ اہم بات یہ ہے کہ اتراکھنڈ پولیس نے ابتدائی کارروائی کے طورپر صرف جتیندر تیاگی (وسیم رضوی) کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی مگر بعد میں اسے یتی نرسمہانند سمیت دیگر ۴؍ ملزمین کے نام بھی شامل کرنے پڑے نیز دفعہ ۱۵۳(اے) کے ساتھ دفعہ ۲۹۵؍ بھی ایف آئی آر میں شامل کرنی پڑی۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی قیادت میں جانچ ہوگی
۱۷؍ سے ۱۹؍ دسمبر تک ہونےو الی دھرم سنسد میں انتہائی قابل اعتراض اور مسلمانوں کی نسل کشی کی وکالت کرنے والی تقاریر کے خلاف جانچ کیلئے اتوار کو جو ۵؍ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی اس کی قیادت سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے عہدہ کا افسر کرےگا۔اس کی اطلاع گڑھوال کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل کرن سنگھ نگن یال نے دی۔ انہوں نے بتایا کہ ’’ہری دوار کی دھرم سنسد میں نفرت انگیز تقاریر کے معاملے کی جانچ کیلئے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے عہدہ کے افسر کی قیادت میں ۵؍ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ جوافراد خاطی ہوں گے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائےگی۔‘‘ اس سوال پر کہ کیا اس معاملے میں جلد گرفتاریاں بھی ہو سکتی ہیں، ڈی آئی جی نےجواب دیا کہ اگر پختہ ثبوت ملتے ہیں تو یقیناً گرفتاریاں ہوںگی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ثبوت کی شکل میں دھرم سنسد کے ویڈیو پہلے سے موجود ہیں جن کی بنیاد پر ایف آئی آر درج ہوئی ہے۔تاہم ڈپٹی انسپکٹر جنرل کا کہنا ہے کہ ’’ہم نے ایس آئی ٹی بنا دی ہے۔ وہ جانچ کریگی۔ جولوگ ملوث ہیں،اگر ان کے خلاف پختہ ثبوت ملتے ہیں تو مناسب ایکشن لیا جائیگا۔‘‘
کارروائی کیلئے ریٹائرڈپولیس سربراہان کا مکتوب
اس معاملے میں اتراکھنڈ پولیس حالانکہ روز اول سے ملزمین کے تعلق سے نرمی کا مظاہرہ کررہی ہے مگر اس پرملزمین کے خلاف کارروائی کا دباؤ بڑھتا جارہاہے۔ ۷۶؍ وکلاء کی جانب سے سپریم کورٹ کی توجہ اس جانب مبذول کرائے جانے کے بعد ملک کے ۵؍ سابق فوجی سربراہان اور بڑی تعداد میں فوجی افسران، نوکرشاہ اور ملک کے ممتاز شہری صدر جمہوریہ، وزیراعظم، چیف جسٹس آف انڈیا اور تمام پارٹیوں کے سربراہان کو مکتوب روانہ کرچکے ہیں۔ حال ہی میں ہریانہ اور یوپی کے ریٹائرڈ ڈی جی پی بھی اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کو مکتوب روانہ کرچکے ہیں۔ انہوں نے دھرم سنسد میں ہونے والی تقاریر کو اتراکھنڈ کی قدیم مذہبی رواداری اور بقائے باہمی کی تاریخ پر بدنما داغ قرار دیا ہے۔ ملک میں نفرت، ڈر اور خوف پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی اپیل کرتے ہوئے جن سابق پولیس سربراہان نے وزیراعلیٰ کو مکتوب لکھا ہے ان میں ہریانہ کے سابق ڈی جی پی وکاس نرائن رائے، یوپی کے سابق ڈی جی پی وبھوتی نرائن رائے، یوپی کے سابق انسپکٹر جنرل ایس آر داراپوری اور ریٹائرڈ آئی پی ایس افسر وجئے شنکر سنگھ شامل ہیں۔
سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کا مطالبہ
وزیراعلیٰ کو بھیجے گئے مکتوب میں دھرم سنسد کے منتظمین اور مقررین کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے جولائی ۲۰۱۸ء کے سپریم کورٹ کے اس فیصلے کو بھی نافذ کرنے کی مانگ کی گئی ہے جو ہجومی تشدد کی روک تھام کیلئے تھا۔ پشکر سنگھ دھامی کو سابق افسران نے عار دلائی ہے کہ’’اس پروگرام کے انعقاد کی اجازت دینا ہی آپ کی حکومت کی لاء اینڈ آرڈر مشنری کی غیر معمولی ناکامی ہے۔ یہ واضح ہے کہ آپ کی حکومت ملزمین کو بچارہی ہے۔‘‘

Previous Post

سوشل میڈیا پر سرگرم مسلم خواتین کوپھرنشانہ بنایا گیا

Next Post

اومیکرون: سپریم کورٹ میں دو ہفتوں تک ورچوول سماعت

Next Post
اومیکرون: سپریم کورٹ میں دو ہفتوں تک ورچوول سماعت

اومیکرون: سپریم کورٹ میں دو ہفتوں تک ورچوول سماعت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist