پیر, جون 16, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

مہاراشٹر میں پابندیوں میں اضافہ کا امکان

Rubina by Rubina
جنوری 2, 2022
in بھارت, صحت
0 0
0
مہاراشٹر میں پابندیوں میں اضافہ کا امکان
98
SHARES
136
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ریاست میں کورونا اور اومیکرون کے بڑھنے کی رفتار اتنی زیادہ ہے کہ ریاست کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری (ہیلتھ) ڈاکٹر پردیپ ویاس کا کہنا ہے کہ جنوری کے تیسرے ہفتے میں کورونا کے ایکٹیو معاملات کی تعداد ۲؍ لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔ اسی وجہ سے ریاست میں پابندیوں میں مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے یہ واضح کیا کہ ریاست میں معاملات تو تیزی کے ساتھ بڑھ رہے ہیں لیکن ان میں کتنوں کو اسپتال داخل کیا جارہا ہے یہ دیکھنے والی بات ہے کیوں کہ اومیکرون اور کورونا کا انفیکشن اب جو ہو رہا ہے وہ بہت ہلکا ہے۔ اس کے باوجود ہمیں کوئی تساہلی نہیں برتنی ہے۔
ٹیکہ نہ لینے والوں کو وارننگ
ڈاکٹر ویاس کے مطابق کورونا کا انفیکشن بھلے ہی ہلکا ہے لیکن یہ ان لوگوں کے لئے بہت خطرناک ہے جنہوں نے اب تک ایک بھی ٹیکہ نہیں لیا ہے یا جنہیں کوئی مرض پہلے سے لاحق ہے۔ اسی لئے ہم نے ٹیسٹنگ میں اـضافہ کے ساتھ ساتھ ریاست میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی ٹیکہ کاری کاہدف بھی مقرر کیا ہے۔ ڈاکٹر ویاس نے میڈیا میں آرہی ان خبروں کہ تیسری لہر بہت مدھم ہو گی یا پھر اومیکرون کا اثر بہت کم ہے ، پر سخت ردعمل ظاہر کیا اور کہا کہ یہ تمام باتیں درست ہو سکتی ہیں لیکن اس وقت حقیقت یہی ہے کہ اگر تیسری لہر آئی تو معاملات میں ہوش رُبا اضافہ ہو گا جو جنوری کے وسط تک ۲؍ لاکھ سے زائد پر پہنچ جائے گا۔ اس لئے یہ سمجھنا کہ اب کورونا کا اثر کم ہو گا خام خیالی ہے۔ ایسے میں ضروری ہے کہ احتیاط برتی جائے اور ٹیکہ کاری مکمل کی جائے ۔ اس کے بغیر کورونا سے مقابلہ نہیں کیا جاسکے گا۔ڈاکٹر ویاس نے پھر سے لاک ڈائون لگانے کی اطلاعا ت پر کہا کہ یہ فیصلہ حکومت کی جانب سے کیا جائے گا اور تمام حالات پر غور کرنے کے بعد ہی ایسا ہو گا۔
راجیش ٹوپے کا بیان
دوسری طرف ریاست کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے کہا کہ مہاراشٹر میں بھلے ہی کورونا کے معاملات بہت تیزی کے ساتھ بڑھ رہے ہیں لیکن یہاں لاک ڈائون لگانے پر کوئی غور نہیں ہو رہا ہے اور نہ اس تعلق سے کوئی فیصلہ ہوا ہے۔ راجیش ٹوپے نے واضح کیا کہ مہاراشٹر میں ہیلتھ انفراسٹرکچر بہت بہتر حالت میں ہے اورمختلف اسپتالوںکو اپنے یہاں سہولتوں میں اضافہ کرنے کی ہدایت بھی دے دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی جمبو کووڈ سینٹرس بھی پوری طرح سے آپریشنل کردئیے گئے ہیں اس لئے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر ریاست میں آکسیجن کی یومیہ طلب ۷؍ ہزار میٹرک ٹن سے زائد ہو تی ہے تو لاک ڈائون پر غور کیا جائے گا۔
مرکز نے ہدایات جاری کیں
کووڈانفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر مرکزی حکومت نے ریاستوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ عارضی کووڈ مراکز قائم کریں اور ٹیسٹنگ میں اضافہ کریں۔ مرکزی وزارت صحت کے سیکریٹری راجیش بھوشن نےتمام ریاستوں کے چیف سیکریٹریوں کو لکھے خط میں کہا کہ کورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملوں کے پیش نظر تیاریاں کی جانی چاہئیں۔ پارکوں، کمیونٹی سینٹرز، ہوٹلوں اور دیگر مقامات پر کووڈ کے علاج کے لئے عارضی مراکز قائم کیے جائیں۔ کورونا وبا کی گزشتہ لہر کے دوران شروع کئے گئے کووِڈ مراکز کو دوبارہ شروع کیا جانا چاہئےجبکہ ہلکے انفیکشن والے لوگوں کو گھر میں خود کو الگ تھلگ کرنے کی ترغیب دی جانی چاہئے۔

Previous Post

وزیراعظم آج پردھان منتری کسان سمان ندھی کی 10ویں قسط جاری کریں گے

Next Post

ایک دن میں تین لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن کے لئے رجسٹریشن

Next Post
کورونا کا قہر جھیل رہی دنیا ، اومیکران ویریئنٹ ڈیلٹا سے بھی زیادہ خطرنا ک ہے

ایک دن میں تین لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن کے لئے رجسٹریشن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist