جمعرات, مئی 7, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home Uncategorized

اشتعال انگیز تقریر پر سرکردہ شخصیات کا اظہار تشویش

Rubina by Rubina
جنوری 1, 2022
in Uncategorized, بھارت
0 0
0
اشتعال انگیز تقریر پر سرکردہ شخصیات کا اظہار تشویش
67
SHARES
185
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی :ہری دوار میں دھرم سنسد کے دوران نفرت انگیز تقریر پر 5 سابق آرمی چیف سمیت ملک کے 100 سے زیادہ سرکردہ لوگوں نے صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم کو خط لکھ کر احتجاج درج کرایا ہے۔ خط میں حال ہی میں اتراکھنڈ کے ہری دوار اور دارالحکومت دہلی میں منعقدہ الگ الگ پروگراموں میں ہندوستانی مسلمانوں کی نسل کشی کی کھلے عام کال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ اس میں عیسائیوں، دلتوں اور سکھوں جیسی دیگر اقلیتوں کو نشانہ بنانے کا بھی ذکر ہے۔ این ڈی ٹی وی کی خبر کے مطابق ان سابق فوجیوں نے خط میں لکھا ہے کہ ہم 17 سے19 دسمبر 2021 کے درمیان ہری دوار میں منعقد ہونے والی 3 روزہ مذہبی کانفرنس دھرم سنسد کے دوران سادھوؤں اور دیگر رہنماؤں کی تقاریر پر فکر مند ہیں۔ اس دھرم سنسد میں ہندو راشٹر کے قیام کیلئے بار بار اپیل کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہتھیار اٹھانے اور ضرورت پڑنے پر ہندو مذہب کے تحفظ کے نام پر ایک خاص برادری کو قتل کرنے کی بات بھی کہی گئی ہے۔
ان سرکردہ شخصیات نے اپنے خط میں کہا ہے کہ ہم اس طرح کے تشدد کو بھڑکانے کی اجازت نہیں دے سکتے، اسے سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ سادھوؤں اور دیگر رہنماؤں کی تقاریر کے مواد سے ہمیں کافی تکلیف ہوئی ہے۔ یہ انتہائی تشویشناک بات ہے۔ واضح رہے کہ ہری دوار میں پروگرام کا اہتمام ایک مذہبی رہنما یتی نرسمہانند نے کیا تھا۔ اس پر ماضی میں بھی نفرت انگیز تقاریر کے ذریعے تشدد کو فروغ دینے کے الزام ہیں۔اس معاملے میں 3کے خلاف ایف آئی آر بھی درج ہوچکے ہیں۔غور طلب ہے کہ 17 سے 19 دسمبر کے دوران ہری دوار کے کھڑکھڑی میں واقع وید نکیتن آشرم میں دھرم سنسد کا اہتمام کیا گیا تھا۔3 روزہ دھرم سنسد میں چندسنتوں نے اشتعال انگیز تقاریر کی تھیں۔ ان تقاریر کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کچھ دنوں سے اس پرملک بھر میں ہنگامہ برپا ہے۔ جوالاپور کے مقامی باشندے گل بہار خان کی شکایت پر اتراکھنڈ پولیس نے ہری دوار نگر کوتوالی میں جتیندر نارائن سنگھ تیاگی (وسیم رضوی) اور 3 دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

Previous Post

کورونا :تیسری لہر کی دستک 40فیصد معاملے بڑھے

Next Post

نیاسال، نیا عزم

Next Post
نیاسال، نیا عزم

نیاسال، نیا عزم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist