پیر, جون 16, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

کورونا وائرس کا فروری میں خطرناک شکل اختیار کرنے کا اندیشہ

Rubina by Rubina
دسمبر 30, 2021
in بھارت, سیاست, صحت
0 0
0
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 7495 نئے متاثرین
101
SHARES
91
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی : ملک بھر میں ایک بار پھر کورونا وباخطرناک شکل اختیار کر رہی ہے۔ ایسے میں لوگوں کے ذہن میں سوال اٹھ رہا ہے کہ کیا ہندوستان میں کوئی تیسری لہر آئے گی؟ کووڈ-19 کے ماہرین اس سوال کا جواب اپنے اپنے انداز میں دے رہے ہیں۔ دریں اثناکیمبرج یونیورسٹی کے پروفیسر پال کٹومن نے پیش گوئی کی ہے کہ چند دنوں میں ہندوستان میں کووڈ19- کے معاملے میں بہت زیادہ اضافہ ہو سکتا ہے اور ہندوستان کو اگلے سال فروری میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ کیمبرج کی تحقیق میں پہلے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس سال مئی کے مہینے میں ہندوستان میں کورونا کی دوسری لہر آسکتی ہے۔ تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 1.4 ارب آبادی والے ہندوستان میں اومیکرون کی انٹری کے بعد سے کورونا کے معاملے بڑھ رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پروفیسر کٹومن کا کہنا ہے کہ چند دنوں میں یا ممکنہ طور پر اس ہفتے کے اندر کورونا کے نئے انفیکشن کی شرح میں تیزی شروع ہو جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ فی الحال یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ اس کی شرح کتنی تیز ہوگی اور روزانہ کتنے معاملے سامنے آئیں گے۔غور طلب ہے کہ کٹومن اور ان کی ریسرچ ٹیم دنیا بھر کے ممالک میں کووڈ ٹریکر کا مطالعہ کرتی ہے۔ حالیہ دنوں میں اس نے ہندوستان کی 6 ریاستوں کو ’اہم تشویش‘ کے طور پر دیکھا، جس میں نئے معاملے کی شرح 5 فیصدسے زیادہ تھی۔ ٹریکر کے مطابق یہ سنگین صورتحال ہندوستان کی 11 ریاستوں تک پہنچ چکی ہے۔
ادھرملک میں گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا کے 9195نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 34808886 ہو گئی ہے۔ اس دوران 302 مریضوں کی موت ہو چکی ہے اور اب تک اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 480592 ہو گئی ہے۔منگل کو ملک میں 64لاکھ 61 ہزار 321 کووڈ ویکسین دی گئی اور اسی کے ساتھ مجموعی طور پر ٹیکہ کاری ایک ارب 43کروڑ 15لاکھ 35ہزار 641ہو گئی ہے۔بدھ کی صبح صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی طرف سے جاری، اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں اب تک کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے کل 781 کیسز درج کیے گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7ہزار 347 مریض صحتیاب ہونے کے بعد اس وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد 3کروڑ 42 لاکھ 51 ہزار 292 ہو گئی ہے۔ اس دوران فعال کیسز 1576سے بڑھ کر 77002 ہو گئے۔ملک میں ریکوری ریٹ 98.40 فیصدہے۔
اور فعال کیسز کی شرح 0.22 فیصد ہے۔
اور اموات کی شرح 1.38 فیصد تک پہنچ گئی ہے ، اس وقت ملک میں سب سے زیادہ فعال کیسز کیرالہ میں ہیں۔ یہاں گزشتہ 24گھنٹوں میں فعال کیسز 822کم ہو کر 21086 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں 3052 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے پاک لوگوں کی تعداد بڑھ کر 5171080 ہوگئی ہے۔ اس دوران مزید 244 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 47066 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں میں کیرالہ میں کورونا کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔ مہاراشٹر میں اس عرصے میں 1,052فعال کیسز کے اضافے کے ساتھ، ان کی کل تعداد بڑھ کر 15179ہو گئی ہے ، جبکہ مزید 22 مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 141476ہو گئی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی 1098مزید مریضوں کے کورونا سے نجات پانے کے ساتھ ہی ان کی کل تعداد 6504831 ہو گئی ہے۔

 

Previous Post

جھارکھنڈمیں 25روپے سستا ملے گا پٹرولlراشن کارڈ ہولڈروں کو ہو گا فائدہ

Next Post

مہاراشٹر میں کیس بڑھے تو پابندیاں بھی بڑھیں گی

Next Post
مہاراشٹر میں کیس بڑھے تو پابندیاں بھی بڑھیں گی

مہاراشٹر میں کیس بڑھے تو پابندیاں بھی بڑھیں گی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist