جمعہ, مئی 9, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

جھارکھنڈ میں بھی ہجومی تشدد کیخلاف قانون

Rubina by Rubina
دسمبر 23, 2021
in بھارت, سیاست
0 0
0
جھارکھنڈ میں بھی ہجومی تشدد کیخلاف قانون
98
SHARES
116
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ہجومی تشدد کو لگام دینے اور اس مذموم عمل میں شامل خاطیوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے جھارکھنڈ اسمبلی نے سرمائی اجلاس کے چوتھے دن بی جے پی اراکین اسمبلی کی ہنگامہ آرائی کے درمیان جھارکھنڈ( بھیڑ تشدد اور بھیڑ لنچنگ روک تھام ) بل۲۰۲۱ء کو منظوری دے دی ہے ۔ اپوزیشن اراکین کی جانب سے بل کو سلیکٹ کمیٹی کو سونپنے اور کئی ترامیم کی بھی تجویز دی گئی جسے خارج کر دیا گیا ۔ واضح رہے کہ جھا رکھنڈ مغربی بنگال اور راجستھان کے بعد ہجومی تشدد کیخلاف قانون بنانے والی ملک کی تیسری ریاست بن گئی ہے۔اس سے قبل ایوان میں کاغذات پھاڑنے سے ناراض اسمبلی اسپیکر نے ہزاری باغ کے بی جے پی رکن اسمبلی منیش جیسوال کو سرمائی سیشن کی بقیہ مدت کیلئے ایوان سے معطل کردیا ۔جیسوال کی معطلی کے بعد بی جے پی اراکین اسمبلی نے ایوان میں زبردست ہنگامہ کیا لیکن اس دوران بل منظور ہو چکا تھا ۔ اب یہ بل گورنر کے دستخط کے لئے بھیجا جائے گا جس کے بعد یہ قانون بن جائے گا۔
جھار کھنڈ کا قانون اس لحاظ سے راجستھان اور بنگال سے بہتر بتایا جارہا ہے کہ اس میں خاطیوں کو کم از کم ۳؍ سال اور زیادہ سے زیادہ عمر قید کی سزا دی جاسکتی ہے جبکہ ان پر ۲۵؍ لاکھ روپے تک کا جرمانہ بھی عائد کیا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ بل میں متاثرین کی مدد اور انہیں قانونی مدد دلانے کے سلسلے میں بھی اہم شقیں شامل کی گئی ہیں ۔ ساتھ ہی ان کے تحفظ کا بھی خصوصی التزام رکھا گیا۔ متاثرین یا ان کے اہل خانہ کو مالی مدد دینے کا انتظام بھی اس قانون میں ہے جس کی وجہ سے سماجی سطح پر اسے بہت جامع اور واضح قانون قرار دیا جارہا ہے۔
جھارکھنڈ اسمبلی میں یہ بل پارلیمانی امور کے وزیر عالم گیر عالم نے پیش کیا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ یہ بل کسی بھی کمیونٹی کے خلاف یا کسی کمیونٹی کی موافقت میں نہیں لایا جارہا ہے بلکہ یہ ہجومی تشدد جیسے غیر انسانی رجحان،جو ہمارے سماج میں تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے، کو ختم کرنے کے لئے لایا جارہا ہے اس لئے اس بل کی حمایت سبھی کریں ۔ ان کے اس بیان پر بی جے پی اراکین اسمبلی نے حسب معمول احتجاج شروع کردیا اور جم کر ہنگامہ کرنے لگے ۔ اس دوران بی جے پی اراکین نے ایوان میں کئی طرح کے کاغذات پھاڑ ڈالے اور ان کے ٹکڑے اڑائے۔ اس پر عالم گیر عالم نےسخت اعتراض کیا۔ان کےساتھ ہی حزب اقتدار کے رکن اسمبلی پردیپ یادو نے بھی کاغذات پھاڑنے میں پیش پیش رہنے والے منیش جیسوال کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اسپیکر جو اس پورے ایپی سوڈ سے سخت نالاں تھے انہوں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے جیسوال کو پورے سیشن کے لئے معطل کردیا۔
اس کے بعد وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے بل پر گفتگو کا آغاز کیا اور کہا کہ یہ ریاست میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے ، امن برقرار رکھنے اور ہجومی تشدد جیسے سنگین جرم کو قابو میں لانے کے لئے لایا گیا ہے اسی لئے سبھی اراکین بشمول اپوزیشن سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اس کی حمایت کریں۔ اس اپیل کا بی جے پی اراکین پر کوئی اثر نہیں ہوا بلکہ بی جے پی رکن اسمبلی سی پی سنگھ نے کھڑے ہوکر کہا کہ موجودہ شکل میں یہ بل ہمیں نا منظور ہے۔ اگر سرکار اسے سلیکٹ کمیٹی میںبھیجے تو ہم اس پر غور کرنے کے لئے تیار ہیں لیکن موجودہ حالت میں تو یہ صرف اور صرف ایک کمیونٹی کی خوشنودی کے لئے لایا گیا ہے۔ اس پر عالم گیر عالم نے جواب دیا کہ یہ بل ہر کسی کے لئے فائدہ مند ہے کیوں کہ اس سے ریاست میں امن قائم رکھنے میں مدد ملے گی لیکن بی جے پی اراکین نہیں مانے اور ہنگامہ کرنے لگے جس کے بعد اسپیکر نے ووٹنگ کروائی اور بل کو صوتی ووٹوں سے منظور کرلیا گیا۔ اس قانون کی منظوری کامولانا محمود مدنی نے استقبال کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ قانون کے ذریعہ سماجی اور معاشی طور سے کمزور طبقات کے اندر اعتمادپیدا ہوگا اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی اورقیا م امن میں مدد ملے گی۔

 

Previous Post

ہم نے پہلے بھی کہا تھاکہ ہم وزیراعلیٰ نتیش کمار کے ساتھ ہیں اورآئندہ بھی رہیںگے

Next Post

اترپردیش 2022 انتخابات کے تعلق سے مایاوتی نے پارٹی لیڈران کی میٹنگ بلائی

Next Post
اترپردیش 2022 انتخابات کے تعلق سے مایاوتی نے پارٹی لیڈران کی میٹنگ بلائی

اترپردیش 2022 انتخابات کے تعلق سے مایاوتی نے پارٹی لیڈران کی میٹنگ بلائی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist