جمعہ, مئی 9, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home دنیا

اسلاموفوبیا کے خاتمہ کیلئے ٹھوس اقدام کی ضرورت

Rubina by Rubina
دسمبر 20, 2021
in دنیا
0 0
0
اسلاموفوبیا کے خاتمہ کیلئے ٹھوس اقدام کی ضرورت
103
SHARES
140
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد : اسلام آباد میں افغانستان کی صورتحال پر اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا دو روزہ غیر معمولی اجلاس ہوا، جس میں پاکستان کی دعوت پر20 ممالک کے وزرائے خارجہ سمیت 10 ممالک کے نائب وزیر خارجہ اور 70 وفود شامل ہوئے۔ او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افتتاحی سیشن سے خطاب کیا۔پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا او آئی سی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا تمام معزز مہمانوں کو پاکستان میں خوش آمدید کہتا ہوں، خوشی کی بات ہے کہ اجلاس میں شامل تمام ممالک افغانستان کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کسی بھی ملک کو افغانستان جیسی صورت حال کا سامنا نہیں رہا، افغانستان میں سالہا سال کرپٹ حکومتیں رہیں، افغانستان کی آبادی غربت کی لکیر سے نیچے ہے اور بینکنگ نظام جمود کا شکار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ افغان جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایا، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 80 ہزار سے زائد قربانیاں دیں، 30 لاکھ افغان مہاجرین کا بوجھ برداشت کیا اور اب بھی لاکھوں افغان مہاجرین پاکستان میں بس رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان کا 75 فیصد بجٹ غیر ملکی امداد پرمشتمل رہا، لیکن اب افغانستان کو بیرونی امداد بند ہو چکی ہے، اقوام متحدہ کے انڈر سکریٹری مائیکل گرفٹ نے جو اعداد و شمار دیے وہ حیران کن ہیں، یہ مسئلہ افغان عوام کا ہے، ہم پہلے ہی تاخیر کا شکارہیں۔عمران خان کا کہنا تھا طالبان وزیر خارجہ سے ایک ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے کہا کہ وہ شرائط پر عمل درآمد کیلئے تیار ہیں، دنیا نے اقدامات نہ کیے تو یہ انسانوں کا پیدا کردہ سب سے بڑا انسانی بحران ہو گا۔ ان کا کہنا تھا ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ افغانستان میں عدم استحکام سے غیرسماجی عناصرمضبوط ہوں گے، افغانستان میں عدم استحکام سے مہاجرین کا مسئلہ پیدا ہو جائے گا۔ عمران خان کا کہنا تھا افغانستان کی مدد کرنا ہماری مذہبی ذمہ داری بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دینا میں اسلامو فوبیا بھی بہت بڑا مسئلہ ہے، اسلامو فوبیا کے خاتمے کیلئے او آئی سی کردار ادا کرے، ہمارے معاشرے میں بھی کچھ عناصر نفرت پھیلانے کیلئے مذہب کا استعمال کرتے ہیں، کوئی بھی مذہب دہشت گردی کی اجازت نہیں دیتا، لیکن بدقسمتی سے اسلام کے بارے میں بہت پروپیگنڈہ کیا گیا، نائن الیون کے بعد اسلاموفوبیا کی لہر میں شدت آئی۔ان کا کہنا تھا دہشت گردی اور اسلام کو جوڑا گیا اور ریڈیکل اسلام کی ٹرم بنائی گئی، اس سب کے نتیجے میں اسلامو فوبیا پیدا ہوا۔ انہوں نے کہاکہ اسلام مخالف پروپیگنڈے کے تدارک کیلئے ہمیں ایک مؤثر آواز بننا ہے۔
سکریٹری جنرل او آئی سی ابراہیم حسین طلحہ کا اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ افغانستان میں امن خطے میں امن کے لیے ضروری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے عوام کو مدد کی اشد ضرورت ہے، او آئی سی نے ہمیشہ افغانستان کے مسئلے پر مضبوط موقف اپنایا، افغانستان میں تیزی سے بدلتی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے، یہ اجلاس افغانستان کی مدد کیلئے کامیاب ہوگا۔سکریٹری جنرل او آئی سی ابراہیم حسین طلحہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کیلئے علاقائی اور عالمی تعاون کی ضرورت ہے۔سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے او آئی سی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خواتین اور بچے سمیت افغان عوام مشکلات کا شکار ہیں، افغانستان میں معاشی بحران مزید خراب ہو سکتا ہے، افغانستان میں کشیدہ صورت حال کے خطے اور دنیا پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، افغانستان کے عوام ہماری مدد کے منتظر ہیں اور ہم افغانستان میں امن کے خواہاں ہیں، افغانستان کے معاملے کو انسانی بنیادوں پر دیکھنا ہو گا۔ سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کو غذائی امداد اور مالیاتی اداروں کے استحکام کی ضرورت ہے، عالمی ادارے افغان عوام کی مدد کیلئے آگے بڑھیں۔
او آئی سی وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کے بحران پر مثبت اقدامات کو سراہتے ہیں، لیکن افغانستان میں انسانی بحران مسلم ممالک کیلئے چیلنج ہے۔ان کا کہنا تھا کہ افغان عوام کو خوراک کی کمی سمیت بہت سے مسائل کا سامنا ہے، افغانستان کی صورتحال کے اثرات دیگر ممالک پر بھی مرتب ہوں گے، او آئی سی کو دیگر عالمی اداروں سے مل کر افغان بحران پر قابو پانا چاہیے۔ سکریٹری جنرل اقوام متحدہ کے نمائندے مائیکل گریفن کا افغانستان کی صورت حال پر اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ میرا خطاب سکریٹری جنرل کا خطاب ہے، جو میں پڑھ کر سنا رہا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کا بحران بہت بڑا ہے، 80 فیصد افغان عوام روزمرہ کے اخراجات پورے کرنے سے قاصرہیں، افغانستان میں بیروزگاری 29 فیصد تک بڑھ سکتی ہے۔ مائیکل گریفن نے مزید کہا کہ افغانستان میں لاکھوں بچے تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہیں، 70 فیصد اساتذہ تنخواہوں سے محروم ہیں، افغانستان کی معیشت بحران اور کرنسی گراوٹ کا شکار ہے۔یواین نمائندے کا کہنا تھا کہ بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو پوری دنیا متاثر ہو گی، افغانستان ٹرسٹ فنڈ کو خوش آمدید کہتا ہوں، افغانستان کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا افغان عوام موسم سرما صرف مدد کے ساتھ نہیں گزار سکیں گے، ہمیں افغانستان کو صحت اور لائیولی ہڈ کے لیے مدد بھی دینی ہوگی۔

Previous Post

یوگی سرکار سماجوادی لیڈروں کے فون ٹیپ کروارہی ہے

Next Post

نشان صاحب کی بے حرمتی کے الزام میں بھیڑ نے پولیس کے سامنے نوجوان کو پیٹ پیٹ کر مارڈالا

Next Post
نشان صاحب کی بے حرمتی کے الزام میں بھیڑ نے پولیس کے سامنے نوجوان کو پیٹ پیٹ کر مارڈالا

نشان صاحب کی بے حرمتی کے الزام میں بھیڑ نے پولیس کے سامنے نوجوان کو پیٹ پیٹ کر مارڈالا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist