ہفتہ, مارچ 7, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

دہلی فساد :بی جے پی لیڈران پرشکنجہ کسنے کا امکان

Rubina by Rubina
دسمبر 18, 2021
in بھارت, سیاست
0 0
0
دہلی فساد :بی جے پی لیڈران پرشکنجہ کسنے کا امکان
91
SHARES
96
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سپریم کورٹ نے دہلی ہائی کورٹ کو حکم دیا ہے کہ وہ قومی راجدھانی دہلی میں نفرت انگیز تقاریر کے ذریعہ فسادات بھڑکانے میں ملوث مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر سمیت چاربی جے پی لیڈروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنےکے مطالبہ والی درخواست پر تین ماہ کے اندر فیصلہ سنائے۔ اس ہدایت کے بعد یہ امید کی جارہی ہے کہ ان چاروں لیڈروں کے خلاف اب کوئی نہ کوئی کارروائی ہو گی کیوں کہ دہلی میںفساد بھڑکانے کا اصل ذمہ دار ان چاروں لیڈروں کو ہی ٹھہرایا جاتا ہے۔اس سلسلے میں دہلی ہائی کورٹ میں فساد متاثرین کی طرف سے دائرکی گئی عرضی میں مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر ، بی جے پی لیڈر کپل مشرا، پرویش ورما اور ابھے ورماکے خلاف ایف آئی آر درج کرنے اور ایس آئی ٹی تشکیل کرکے آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیاگیا ہے۔ واضح رہے کہ انو راگ ٹھاکر نے ہی ’گولی مارو …‘ جیسا متنازع بیان دیا تھا جبکہ کپل مشرا نے شاہین باغ تحریک کے خلاف مسلسل اشتعال انگیزی کرتے ہوئے فساد کو بھڑکانے میں اہم رول ادا کیا تھا ۔
ہائی کورٹ کی جانب سے اس پٹیشن پر اب تک کوئی فیصلہ نہ آنے کی وجہ سے اس سلسلے میں سپریم کورٹ میں پٹیشن داخل کی گئی تھی جس پر جسٹس ایل ناگیشور راؤ اور جسٹس بی آر گوئی پر مشتمل سپریم کورٹ کی دو رکنی بنچ نے شنوائی کی اور دہلی ہائی کورٹ کو ہدایت دی کہ وہ’’ترجیحی بنیاد پر تین ماہ کے اندر‘‘ معاملے کی سماعت کرے اور اپنا فیصلہ سنائے۔ قابل ذکر ہے کہ فسادمتاثرین نے سپریم کورٹ میں کہا کہ ہائی کورٹ ’کارروائی میں تاخیر‘ کر رہا ہے اور اس سے قبل بھی سپریم کورٹ نے جو حکم جاری کیا تھا اس کے مطابق شنوائی نہیں ہو رہی ہے۔ عرضی گزاروں نے اس کے ساتھ ہی اپنی پٹیشن میں قومی راجدھانی میں فسادات سے متعلق معاملات کی جانچ کے لئے دہلی سے باہر کے افسران پر مشتمل ایک آزادانہ ایس آئی ٹی کی تشکیل کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
عرضی گزاروں کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کولن گونزالویز نے عدالت میں کہاکہ عرضی گزار افراد فساد متاثرین ہیں اور وہ انصاف ملنے میں تاخیر کی وجہ سے جسٹس سسٹم پر اپنا اعتماد کھورہے ہیں۔ ان کی امیدیں ٹوٹتی جارہی ہیں۔ ‘‘کولن گونزالویز نے پٹیشن پیش کرتے ہوئے کئی اہم سوال بھی کئے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک اس معاملے میں انصاف نہیں ملا ہے جبکہ جامعہ کے طلبہ کے لئے انصاف کا کیا ہوا؟ دہلی فسادات کے متاثرین کو بھی انصاف نہیں ملا، طلبہ کو بے دردی سے مارا گیا۔ ان کے سر پھوڑدئیے گئے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ سال مارچ میں دہلی ہائی کورٹ کو ایک مقررہ مدت میں فسادات کے معاملات کا فیصلہ کرنے کی ہدایت دی تھی اس کے باوجود ہائی کورٹ کارروائی میں تاخیر کر رہا ہے ۔ اس دلیل پر سپریم کورٹ نے کہا کہ وہ اس رٹ پٹیشن پر فی الحال ابھی اور اس اسٹیج میں غور کرنے کے خواہاں نہیں ہیںلیکن ہم ہائی کورٹ سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ عرضی پرترجیحی بنیاد پر تین ماہ کے اندرفیصلہ کرے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال ۴؍مارچ کو بھی سپریم کورٹ نے دہلی ہائی کورٹ سے کہا تھا کہ وہ اس معاملے پر ’’جس قدر جلد ممکن ہو‘‘ فیصلہ کرے۔ عدالت نے کہا کہ طویل التوا کا کوئی جواز نہیں ہے۔ گونزالویز نے عدالت کے رویے کو دیکھتے ہوئے سپریم کورٹ کو یہ بھی بتایا کہ ہائی کورٹ نےاس وقت کہا تھا کہ اس معاملے کی سماعت جامعہ ملیہ اسلامیہ کیمپس میں پولیس مظالم کی تحقیقات کی درخواستوں کے بعد کی جائے گی۔تاہم جامعہ کا معاملہ بھی اب تک آگے نہیں بڑھا ہے جس کی وجہ سے تشویش پیدا ہونا فطری ہے اور اسی وجہ سے ہمیں سپریم کورٹ سے رجوع کرنا پڑ رہا ہے۔

Previous Post

ملک میں کورونا کے آٹھ ہزار سے زائد مریض صحت یاب

Next Post

لڑکیوں کیلئے شادی کی عمر

Next Post
لڑکیوں کیلئے شادی کی عمر

لڑکیوں کیلئے شادی کی عمر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist