نئی دہلی:ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ-19) سے متاثر 8706 مریض ٹھیک ہو ئے ہیں اور 1850 فعال کیسز کم ہو کر 84565 پر آ گئے ہیں۔
دریں اثنا، ملک میں کل 62 لاکھ 6 ہزار 244 کووِڈ ویکسین لگائی گئی ہیں اور اس کے ساتھ کل ویکسینیشن کی تعداد ایک ارب 36 کروڑ 66 لاکھ 5 ہزار 173 ہوگئی ہے۔
ہفتہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 7145 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس دوران 8706 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے اس وبا سے نجات پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر تین کروڑ 41 لاکھ 71 ہزار 471 تک پہنچ گئی ہے۔ مذکورہ مدت میں 1850 ایکٹو کیسز میں کمی کے بعد ان کی مجموعی تعداد 84 ہزار 565 تک پہنچ گئی ہے اور 289 مریضوں کی موت کے بعد اس وائرس کے انفیکشن سے جان گنوانے والوں کی تعداد چار لاکھ 77 ہزار 158 ہو گئی ہے۔
ملک میں صحت یابی کی شرح 98.38 فیصد، فعال کیسز کی شرح 0.24 فیصد اور اموات کی شرح 1.37 فیصد پر برقرار ہے۔
اس وقت کیرالہ میں ملک کے سب سے زیادہ ایکٹیو کیسز ہیں۔ یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1738 ایکٹیو کیسز کی کمی کے باعث ان کی کل تعداد 33098 پر آ گئی ہے۔ ریاست میں 4966 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے صحت مند ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 5134010 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے میں 243 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 44189 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریاست میں کورونا انفیکشن سے اموات کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔
مہاراشٹر میں مذکورہ مدت میں 210 ایکٹیو کیسز کے اضافے کی وجہ سے فعال کیسوں کی کل تعداد بڑھ کر 10582 ہوگئی ہے، جب کہ مزید 12 مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 141329 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مزید 680 مریضوں کے کورونا سے صحت مند ہونے سے ان کی کل تعداد 6495929 ہو گئی ہے۔