منگل, جون 17, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

ششی تھرور نے کہا کہ حکومت بجٹ کا ہدف پورا کرنے میں بار بار ناکام رہی

Rubina by Rubina
دسمبر 15, 2021
in بھارت, سیاست
0 0
0
ششی تھرور نے کہا کہ حکومت بجٹ کا ہدف پورا کرنے میں بار بار ناکام رہی
40
SHARES
95
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی: کانگریس نے حکومت پر بجٹ اہداف کو پورا کرنے میں بار بار ناکام رہنے کا الزام لگاتے ہوئے منگل کو لوک سبھا میں کہاکہ حکومت ناممکن کاموں کو ہاتھ لگاتی ہے جنہیں پورا نہیں کیا جاسکتا۔ کانگریس کے ششی تھرور نے ضمنی مطالبات پر بحث کی شروعات کرتے ہوئے کہاکہ بجٹ بحث کے دوران انہوں نے کہاتھا کہ حکومت کو ایسے اہداف مقرر نہیں کرنے چاہئیں جنہیں پورا نہیں کیا جاسکتا۔ حکومت نے بجٹ کے دوران بڑی بڑی باتیں کیں لیکن اب ہدف حاصل نہیں ہونے پر 1.87 لاکھ کروڑ روپے کی گرانٹ کا مطالبہ لے کر آئی ہے۔ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ حکومت اخراجات کا اندازہ کرنے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ وقت میں کورونا وبا کی وجہ سے ملک میں بے روزگاری سب سے زیادہ ہے۔ معیشت زبوں حالی کا شکار ہے، اس لئے حکومت کو اسے پھر سے پٹری پر لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کی معیشت کی یہ حالت صرف کورونا وباکی وجہ سے نہیں ہوئی ہے بلکہ اس کی شروعات تو نوٹوں کی منسوخی کے وقت سے ہوگئی تھی۔
تھرور نے کہاکہ کورونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے سیاحت کے شعبہ کو کافی جدوجہد کرنی پڑرہی ہے، اس لئے حکومت کوا س شعبہ کو بھی بہتر کرنے کے لئے کام کرنا چاہیے۔ دیہی علاقوں میں تیزی سے بے روزگاری بڑھی ہے، اس لئے منریگا میں زیادہ رقم مختص کرنے کی ضرورت ہے تاکہ لوگوں کو اس کا فائدہ ہوسکے۔ حکومت کو وبا کے دوران دیہی علاقوں میں لوگوں کو روزگار دینے کے لئے زیادہ رقم دینے کی ضرورت تھی لیکن منریگا کے بجٹ میں کمی کردی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کی حامی ہونے کی بات کرتی ہے لیکن کاشت کاری کو نظراندازی کررہی ہے ۔ حکومت کی پالیسی ’جے جوان جے کسان‘ کی جگہ پر ’نہ جوان نہ کسان‘ ہوگئی ہے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے نشی کانت دوبے نے کہاکہ پوری دنیا کورونا وبا سے جب پریشان تھی ان کی حکومت نے وہ سب کیا جو شاید کسی ملک نے نہیں کیا ہے۔ اس دوران دنیا میں بھی بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سابقہ حکومت نے جو کیا، اس کا خمیازہ ان کی حکومت کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2004 میں جب ان کی حکومت کی مدت کار مکمل ہورہی تھی اس وقت ایئر انڈیا اور انڈین ایئر لائنس منافع میں تھی لیکن کانگریس نے جس طرح دونوںکمپنیوں کا انضمام کیا، اس کا خمیازہ بھگتنا پڑا۔ ان کمپنیوں کے بورڈ نے دونوں کے انضمام نہ کرنے کی صلاح دی تھی لیکن ان کی نہیں سنی گئی۔ دوبے نے کہاکہ کانگریس کی حکومت عوام کوگمراہ کرنے کے لئے سستا پٹرول اور ڈیزل دینے کی بات کرتی رہی لیکن اس کے بدلے ایک لاکھ 40 ہزار کروڑ کا آئل بانڈ لے لیا جو بڑھ کر 3 لاکھ 20 ہزار کروڑ روپے کا ہوگیا ہے۔ یہ غریبوں اورٹیکس دہندگان کا پیسہ تھا جسے آئل بانڈ میں برباد کیا گیا۔

Previous Post

حکومت کی خودمختاری اور جمہوریت

Next Post

گئوشالہ میں مردہ گائے کوٹریکٹر سے کھینچنے کی و یڈیووائرل

Next Post
گئوشالہ میں مردہ گائے کوٹریکٹر سے کھینچنے کی و یڈیووائرل

گئوشالہ میں مردہ گائے کوٹریکٹر سے کھینچنے کی و یڈیووائرل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist