پیر, جون 16, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home Uncategorized

زندہ باد کسان، تاریخ رقم کردی، شرائط منوا کر ہی دم لیا

Rubina by Rubina
دسمبر 10, 2021
in Uncategorized, بھارت
0 0
0
زندہ باد کسان، تاریخ رقم کردی، شرائط منوا کر ہی دم لیا
98
SHARES
83
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

حکومت کی طرف سے کسانوں کے زیر التوا مطالبات کوبھی تسلیم کرلینے کی تحریری یقین دہانی کے ساتھ ہی سنیکت کسان مورچہ (ایس کے ایم) نے ۳۷۸؍دنوں سے دہلی کی سرحدوں کے ساتھ ساتھ قومی شاہراہوں اور دیگر مقامات پر جاری مورچوں کو ہٹانے کا باقاعدہ اعلان کردیا ۔ یہ کسانوں کی بہت بڑی فتح ہے کیوں کہ انہوں نے اقتدار کے نشے میںمست سرکار کے ہوش ٹھکانے لادئیے ہیں اور اعلان بھی کیا ہے کہ اگر سرکار تحریری حامی بھرنے کے باوجودان کے مطالبات پورے نہیں کرتی ہے تو وہ دوبارہ دہلی کی سرحدوں پر آجائیں گی ۔ اسی لئے انہوں نے تحریک کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے اسے ختم نہیں کیا ہے۔
مورچہ نے کیا کہا ؟
ایس کے ایم نے واضح کیا کہ موجودہ تحریک کو فی الحال ملتوی کیا گیا ہے۔ جنگ جیت لی گئی ہے اور کسانوں کے حقوق کو یقینی بنانے اور ایم ایس پی کے قانونی حق کے حصول کیلئے جدوجہد جاری رہے گی۔ مورچہ کےاعلان کے ساتھ ہی احتجاجی مقام فتح کے نعروں سے گونج اٹھا۔ اب کسان ۱۱؍ دسمبر کو کسان وجے ریلی نکال کر اپنے گھروں کو روانہ ہوں گے۔
سرکار نے شکست تسلیم کی
حسب توقع جمعرات کو حکومت ہند نے، سیکریٹری، زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت کے سیکریٹری کے ذریعے، سنیکت کسان مورچہ کو ایک رسمی خط بھیجا۔ خط میں کسانوں کے کئی زیر التواء مطالبات پر اتفاق کیا گیا۔ سرکاری خط پر ایس کے ایم نے اپنی میٹنگ میں بحث کی اور اس کے بعد ایس کے ایم کی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں تحریک کو ملتوی کرنے کے فیصلے کو منظوری دی گئی۔ اس کے جواب میں کسان مورچہ نے دہلی کی سرحدوں کے ساتھ قومی شاہراہوں اور دیگر مقامات پر جاری مختلف مورچوں کو ہٹانے کا باضابطہ اعلان کردیا۔
لکھیم پور کھیری کا ذکر
کسان مورچہ نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ لکھیم پورکھیری سمیت تحریک کے تقریباً ۷۱۵؍ شہیدوں کی جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور اس فتح کو انہی سے منسوب کرتے ہیں۔ ایس کے ایم نے تمام کسانوں، شہریوں اور ان کے حامیوں کا بے مثال جدوجہد اور تحریک کی شاندار جیت کے لئے شکریہ ادا کیا۔
کسانوں کا حلف
ایس کے ایم نے کہا کہ کسانوں نے حلف اٹھایا ہے کہ ان کا اتحاد، امن اور صبر ہی فتح کی کنجی ہے اور اسے کسی بھی حالت میں ختم نہیں ہونے دیا جائے گا۔ اسی کے ساتھ محتاط رہنے اور وعدہ کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنے اتحاد پر ہر قیمت پر قائم رہنے کا بھی اعلان کیا۔
جنرل بپن راوت کو خراج عقیدت پیش کیا گیا
کسان مورچہ نے کہا کہ ملک سی ڈی ایس بپن راوت اور ان کے ساتھیوں کی موت پر سوگ منا رہا ہے۔ ایسے میں کسانوں کی جیت کے سلسلے میں جمعرات کو ہونے والی تمام تقریبات کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جشن کی ریلیاں اب ۱۱؍دسمبر کو نکالی جائیں گی۔ اس دن کسان فتح کی ریلیاں نکال کر دھرنا اوراحتجاج والے مقامات کو ایک ساتھ چھوڑ دیں گے۔کوآرڈی نیشن کمیٹی کے رکن ڈاکٹر درشن پال نے کہا کہ کسان مورچہ کی اگلی میٹنگ اب اگلے سال ۱۵؍ جنوری کو دہلی میں ہوگی۔

Previous Post

امریکی ایوان میں ایغور مسلمانوں کے ساتھ سختی پر چین کے خلاف بل کو منظوری

Next Post

کانپور : گود میں بچے کو لئے ہوئے شخص پر یوپی پولیس نے برسائیں لاٹھیاں،ویڈیو وائرل ہونے پر وضاحت

Next Post
کانپور : گود میں بچے کو لئے ہوئے شخص پر یوپی پولیس نے برسائیں لاٹھیاں،ویڈیو وائرل ہونے پر وضاحت

کانپور : گود میں بچے کو لئے ہوئے شخص پر یوپی پولیس نے برسائیں لاٹھیاں،ویڈیو وائرل ہونے پر وضاحت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist