جمعرات, مئی 8, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

متھرا کی سڑکوں پر پولیس و ضلع انتظامیہ کی مستعدی نے ناکام بنا دیا

Rubina by Rubina
دسمبر 7, 2021
in بھارت
0 0
0
متھرا کی سڑکوں پر پولیس و ضلع انتظامیہ کی مستعدی نے ناکام بنا دیا
98
SHARES
96
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

مغربی یوپی کے اہم شہرمتھرا میں مذہبی نفرت پھیلا کر ماحول خراب کرنے اور پورےبرج علاقہ کی گنگا جمنی تہذیب کو پارہ پارہ کرنے کے بھگوا تنظیموں کے منصوبوں کو پولیس و ضلع انتظامیہ کی مستعدی نے ناکام بنا دیا ہے۔اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ۶؍دسمبر کا دن پر امن گزر گیا، جس پر شہریوں اور انتظامیہ سبھی نے راحت کی سانس لی ہے۔ ۶؍دسمبر کے پیش نظر متھرا میں واقع شاہی عیدگاہ مسجد میں کئی بھگوا تنظیموں نے ’جل ا بھشیک‘ اور ’لڈو گوپال‘(کرشن بھگوان کے بچپن کا نام)کی مورتی نصب کرنے کا اعلان کر کے ماحول کو کشیدہ کردیا تھا مگر ضلع انتظامیہ اور پولیس نے بروقت سخت اقدام کرتے ہوئے ان پر نہ صرف نکیل کسی بلکہ ان کے پروگرام کومنسوخ کرادیا۔پولیس نے کٹرہ کیشو دیو علاقہ جہاں شاہی عید گاہ مسجد اور کرشن جنم بھومی کمپلیکس ہے، میں تین سطحی سیکوریٹی بندو بست کیا تھا۔ساتھ ہی سی سی ٹی وی کیمروں اور ڈرون سے بھی نظر رکھی جارہی تھی۔
سیکورٹی کے ان تمام انتظامات پر لکھنؤ پولیس ہیڈ کوارٹرز سے نظر رکھی جارہی تھی۔ مسجد کے پاس سے گزرنے والے ریلوے ٹریک کو بھی بند رکھا گیا جبکہ متھرا۔ورنداون کے درمیان چلنے والی خصوصی مذہبی سیاحتی ٹرینیں بھی منسوخ رکھی گئیں۔
شہر کو جوڑ نے والی قومی و ریاستی شاہراہوں پر پولیس نے زبردست بیریکیڈنگ کی تھی۔ جگہ جگہ چیکنگ مہم چلائی گئی اور بطور خاص مسجد اور مندر جانے والوں کی بھی تلاشی لی گئی۔ان کے آئی ڈی کارڈ تک چیک کئے گئے۔مسلم محلوں میں بھی سیکوریٹی کے سخت انتظامات کئے گئے اور ڈرون سے نگرانی کا بندو بست رکھا گیا۔
ادھر ، لکھنؤ میں بھی پولیس و ضلع انتظامیہ کی سختی رہی اور شری کرشن جنم بھومی نیاس کے عہدیداران اور کارکنان کو متھرا جانے سے روک دیا گیا۔ تنظیم کے موہت لودھی اور ان کے ساتھیوں کو آگرہ ایکسپریس وے پر حراست میں لےلیاگیا۔ انہوں نے کل ہی لکھنؤسےمتھرا کے لئے کوچ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اکھل بھارتیہ ہندو مہاسبھا، نارائنی سینا، شری کرشن جنم بھومی نرمان نیاس،شری کرشن مکتی دل جیسی سخت گیر ہندو تنظیموں کے ذریعہ شاہی عیدگاہ مسجد میں مختلف پروگراموں کے اعلان کے بعد سے ضلع ا نتظامیہ اور پولیس چوکنا ہوگئی تھی۔پہلے تو انتظامیہ نے دفعہ ۱۴۴؍لگا کربھیڑ اکٹھا ہونے پر پابندی لگا دی اور پھر ان تنظیموں کے سرکردہ لیڈروں کو گرفتار اور حراست میں لے کر انہیں پروگرام ملتوی کرنے کےلئے مجبور کردیا۔
چونکہ، ریاستی ہیڈ کوارٹر سے بھی ایسے عناصر سے سختی سے نمٹنے کی واضح ہدایت تھی اس لئے پولیس و ضلع افسران کو کسی کے خلاف کارروائی میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہوئی۔
دوسری جانب، ان حکام نے دونوں ہی فرقوں کے سرکردہ لوگوں کے ساتھ میٹنگیں کرکے انہیں یقین دلایا کہ ماحول بگڑنے پر سب سے زیادہ نقصان یہیں کے لوگوں کو اٹھانا پڑے گااور پوری کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو جائیں گی۔
اس کے علاوہ پولیس نے ہندو مہا سبھا کی ضلع صدر چھایا گوتم کو گرفتار کرلیا تھا جبکہ رشی بھاردواج کو بھی گرفت میں لے لیا تھا۔
اسی طرح، نارائنی سینا کے منیش یادو جس نے لکھنؤ میں بھوک ہڑتال کا اعلان کیا تھا اسے بھی حراست میں لے لیا تھا۔کرشن جنم بھومی مکتی دل کا صدر راجیش منی ترپاٹھی بھی زیر حراست تھا جبکہ کرشن جنم بھومی نرمان نیاس کے دیومراری بھی پولیس شکنجے میں لیا جا چکا تھا۔ مراری کا پہلے سے ہی مجرمانہ ریکارڈ رہا ہے۔

 

Previous Post

وسیم رضوی نے اسلام چھوڑ کر ہندو مذہب اختیار کیا، ہربیر نارائن سنگھ تیاگی ان کا نیا نام

Next Post

ناگالینڈ میں فوج کی فائرنگ میں ۱۴؍ عام شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کااظہار

Next Post
ناگالینڈ میں فوج کی فائرنگ میں ۱۴؍ عام شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کااظہار

ناگالینڈ میں فوج کی فائرنگ میں ۱۴؍ عام شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کااظہار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist