منگل, جون 17, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

دفعہ370 کی بحالی کے لیے قربانی بھی دینی پڑے تو گریز نہیں کیا جائے گا: ڈاکٹر فاروق عبد ﷲ

Rubina by Rubina
دسمبر 5, 2021
in بھارت, سیاست
0 0
0
دفعہ370 کی بحالی کے لیے قربانی بھی دینی پڑے تو گریز نہیں کیا جائے گا: ڈاکٹر فاروق عبد ﷲ
98
SHARES
110
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سری نگر: نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ اور ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبد ﷲ کا کہنا ہے کہ جس طرح سے ملک کے کسانوں نے اپنے حقوق کی بحالی کے لیے قربانیاں پیش کیں، 370 کی بحالی کی خاطر ہمیں بھی ایسی قربانیاں دینے کیلئے اپنے آپ کو تیار کرنا چاہئے۔ انہوں نے بتایا کہ حیدر پورہ مبینہ تصادم میں مارے گئے رام بن کے نوجوان کی لاش ابھی تک وارثین کے حوالے نہیں کی گئی ہے۔ ان باتوں کا اظہار موصوف نے درگاہ حضرت بل میں مرحوم شیخ محمد عبد ﷲ کی برسی کے موقع پر پارٹی کارکنان سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’نیشنل کانفرنس کے سبھی کارکنان اور لیڈران کو اب تیار رہنا چاہئے کیونکہ جو حقوق ہم سے چھینے گئے اُن کی بحالی کی خاطر ہمیں اگر قربانیاں بھی دینے پڑیں تو کوئی گریز نہیں کیا جائے گا‘۔ ڈاکٹرفاروق عبد ﷲ نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے متنازعہ ذرعی قوانین لاگو کرنے کے بعد ملک کے کسانوں نے مسلسل ایک سال تک دھرنا دیا جس دوران سات سو کے قریب کسانوں نے قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ’ہمیں بھی ایسی ہی قربانیوں کیلئے تیار رہنا ہوگا تاکہ جو حقوق مرکز نے ہم سے غیر قانونی طریقے سے چھین لئے ہیں اُن کی واپسی ہو سکے‘۔ فاروق عبد ﷲ کا مزید کہنا تھا کہ جموں وکشمیر میں اس وقت لوگوں کو گونا گوں مصائب ومشکلا ت کا سامنا ہے اور جو کچھ بھی کہا جارہا ہے وہ حقیقت سے کوسوں دور ہے۔ وزیر داخلہ امت شاہ کی جانب سے دفعہ 370 کے متعلق دئے گئے بیان پر فاروق عبد ﷲ نے کہا کہ ’وادی کشمیر میں سیاحوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہونا کوئی نئی بات نہیں ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ حیدر پورہ مبینہ تصادم میں مارے گئے تیسرے نوجوان کی لاش فوری طورپر لواحقین کے سپرد کی جائے۔ فاروق عبد ﷲ کا کہنا تھا کہ دو افراد کی لاشیں لواحقین کے حوالے کی گئیں لیکن رام بن کے عامر ماگرے کی لاش ابھی تک وارثین کے سپرد نہیں کی گئی ہے۔ انہوں نے جموں وکشمیر انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ مہلوک نوجوان کی لاش کو فوری طورپر اُس کے وارثین کے حوالے کی جائے تاکہ وہ اُس کے آخری رسومات ادا کر سکیں۔
نیشنل کانفرنس کے سرپرست نے پارٹی ورکروں اور لیڈران پر زور دیا کہ وہ عوام الناس سے قریبی تعلقات بنائے رکھنے کی خاطر ہر علاقے اور گاوں کا دورہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس ایک جماعت ہی نہیں بلکہ ایک تحریک ہے لہذا پارٹی کے منشور کو عوام تک پہنچانے کی خاطر کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جانا چاہئے۔

Previous Post

بریلی:عصمت دری کے ملزم بزرگ کو عمر قید

Next Post

6 دسمبر کو بلیک ڈے کیوں منایا جاتا ہے؟

Next Post
6 دسمبر کو بلیک ڈے کیوں منایا جاتا ہے؟

6 دسمبر کو بلیک ڈے کیوں منایا جاتا ہے؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist