پیر, جون 16, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home Uncategorized

کسان آندولن ختم نہیں ہو گا،گفتگو کیلئے کمیٹی تشکیل

Rubina by Rubina
دسمبر 5, 2021
in Uncategorized, بھارت
0 0
0
کسان آندولن ختم نہیں ہو گا،گفتگو کیلئے کمیٹی تشکیل
87
SHARES
85
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سنیکت کسان مورچہ نے حکومت سے اپنے مطالبات پر تبادلہ خیال کے لئے ۵؍رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لئے ۷؍ دسمبر کو ایک اور میٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن اس دوران یہ بالکل واضح کردیا گیا کہ نہ کسانوں کی تحریک ختم ہو گی اور نہ وہ اپنے کسی بھی مطالبہ سے پیچھے ہٹیں گے۔ سرکار کو کسانوں کے تمام مطالبات ماننے ہوں گے ۔ سنیکت کسان مورچہ کے لیڈروں نے سنگھو بارڈرکی مظاہرہ گاہ پر تقریباً ۲؍ گھنٹے تک جاری رہنے والی میٹنگ کے بعد منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ انہوں نے حکومت کی طرف سے باضابطہ اور تسلی بخش تحریری جواب ملنے تک کسانوں کی تحریک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کے ساتھ بات چیت کے لئے ایک ۵؍ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں کسان لیڈر بلبیر راجیوال، یدھ ویر سنگھ، گرنام سنگھ چڈھونی، اشوک دھولے اور شیوکمار کاکا شامل ہیں۔ ہر چند کہ اس کمیٹی میں مشہور کسان لیڈر راکیش ٹکیت اور درشن پال کو شامل نہیں کیا گیا ہے لیکن ۷؍ دسمبر کو ہونے والی میٹنگ کے بعد ممکنہ طور پر ان دونوں کا رول بھی طے ہو جائے گا۔ پریس کانفرنس میں کسانوں کی قیادت کررہے راکیش ٹکیت نے کھل کر میڈیا والوں کے سوالوں کے جواب دئیے ۔انہوں نے کہا کہ تینوں زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کے اعلان کے بعد کسان مورچہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط بھیج کر چھ مطالبات کئے تھے۔ کسان تنظیموں کو ماضی کا تلخ تجربہ ہے کہ وزیر اعظم اور ان کی پارٹی صرف زبانی یقین دہانیاں کرواکر تحریک ختم کر وادیتے ہیں اس لئے ہم ہر معاملے پر باضابطہ یقین دہانی کے بغیر اس تحریک کو ختم نہیں کریں گے اور اسی لئے ہم نے ان سے تحریری یقین دہانی مانگی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ اس تحریک کے تحت کسانوں اور ان کے حامیوں کے خلاف درج کردہ تمام مقدمات واپس لئے جائیں ۔
راکیش ٹکیت نے واضح کیا کہ اس کے علاوہ شہید ہونے والے کسانوں کے اہل خانہ کو خاطر خواہ معاوضہ دیا جائے اور ایم ایس پی پر قانون بنائے جانے جیسے اہم مطالبات ہیں جو اب تک پورے نہیں ہوئے ہیں۔ ٹکیت نےواضح کیا کہ اسی وجہ سے ہم ابھی اپنی تحریک ختم نہیں کررہے ہیں۔ ہم نے۷۰۲؍ شہید کسانوں کی تمام تفصیلات حکومت کو روانہ کردی ہیں تاکہ وہ ان کے لئے معاوضہ جاری کرنے کا عمل شروع کرے۔ اب حکومت یہ بہانہ نہیں کرسکتی کہ ان کے پاس کسانوں کی تفصیلات نہیں ہیں۔
راکیش ٹکیت نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ سنیچر کو ہونے والی میٹنگ میں ۵؍ رکنی کمیٹی تشکیل دی جس میں اشوک دھولے، بلبیر سنگھ راجیوال، گرنام سنگھ چڈھونی، شیو کمار کاکاجی اور یدھ ویر سنگھ شامل ہیں ۔ یہ تمام لیڈر کسانوں کے مطالبات منوانے کے لئے حکومت سے گفتگو کریں گے ۔ اس کے علاوہ کسانوں نے آپسی تال میل کو بہتر بنانے کے لئے بھی کچھ اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ساتھ ہی ایک کمیٹی اور بنائی جائے گی جس میں الگ الگ ریاستوں سے گفتگو کرنے کے لئے کسان لیڈران کو نامزد کیا جائے گا۔ یہ لیڈران ان ریاستی حکومتوںسے گفتگو کرکے کسانوں کیخلاف درج مقدمات واپس لینے کا مطالبہ کریں گے ۔
واضح رہے کہ کسانوں کے ۶؍ اہم مطالبات زیر التوا ہیں جن میں تمام کسانوں کو ان کے ذریعہ فروخت ہونے والی کسی بھی زرعی پیداوار کے لئے ایم ایس پی حاصل کرنے کا قانونی حق، بجلی ترمیمی بل واپس لینا، دہلی ایئر کوالٹی ریگولیشن کمیشن کی تشکیل سے متعلق قانون سازی کے سیکشن ۱۵؍کو ہٹانا اور دہلی، ہریانہ، اتر پردیش، اتراکھنڈ، ہماچل پردیش، مدھیہ پردیش، چنڈی گڑھ، مہاراشٹر، راجستھان سمیت مختلف ریاستوں میں احتجاج کرنے والے کسانوں اور ان کے حامیوں پر عائد مقدمات کی واپسی شامل ہے۔ اس کے ساتھ ہی لکھیم پور کھیری سانحہ کے مجرمین کو سزا دلوانا ، شہید کسانوں کو معاوضہ دلوانا اورلکھیم پور کھیری کسان قتل عام کی یاد میں ایک یاد گاربنانے کیلئے زمین مختص کرنا شامل ہے۔

Previous Post

طوفان جواد کا خطرہ ہوا کم! لیکن اب بھی موسلادھار بارش کا الرٹ جاری

Next Post

متھرا شاہی عیدگاہ اور فرقہ وارانہ سیاست

Next Post
متھرا شاہی عیدگاہ اور فرقہ وارانہ سیاست

متھرا شاہی عیدگاہ اور فرقہ وارانہ سیاست

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist